کیا آپکو گلیٹر نیل پالش مٹانا مشکل لگتا ہے؟
عام نیل پالش کے ساتھ ساتھ گلیٹر نیل پالش اورمختلف نیل آرٹ نے ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کافی ورائٹی دی ہیں۔ یہ تمام چیزیں استعمال کے وقت تو اچھی لگتی ہیں لیکن تقریب کے اختیام پر انھیں ریموو کرنا ایک بڑامسئلہ بن جاتا ہے۔لیکن اب آپ اس مسئلہ کوذیل میں دیئے گئے طریقوں سے باآسانی حل کرسکتے ہیں اور پھر اگلی کسی تقریب میں کسی اور آپشن کے ساتھ جاسکتے ہیں۔
نیل پالش صاف کرنے کا آسان طریقہ : ۔
1۔المونیم فوائل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پہلے سے کرلیں ,ٹکرے اتنے بڑے ہو جس سے آپ کے ناخن آسانی سے کور ہوسکیں۔
2۔نیل پالش ریموورمیں کاٹن بال ڈپ کرکے ناخن پررکھیں۔
اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں
3۔اس کے بعد فوائل پیپرکوناخن پراچھی طرح لپیٹ لیں۔(اگرفوائل پیپرآسانی سے دستیاب نہ ہوتو آپ فوائل کی جگہ ربڑبینڈ یاپھرعام ٹیپ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔)
4۔پانچ منٹ کے بعد دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے فوائل کودبائیں اورآہستہ آہستہ رگڑیں۔
5۔اس عمل کے بعد فوائل پیپرکوانگلی سے باہرکی طرف نکالیں توفوائل پیپراورکاٹن کے ساتھ ساتھ آپ کی گلیٹرنیل پالش بھی ریموو ہوچکی ہوگی۔
اس طریقے کے استعمال سے آپ آرام سے گلیٹر نیل پالش ریموو کرسکتی ہیں ۔اس کے علاوہ مارکیٹ میں گلیٹر نیل پالش ریموو کرنے کے لئے فارمولادستیاب ہے۔ اسمیں اگرکچھ دیرناخن ڈپ کرکے رکھیں تو نیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی مارکیٹ میں گلیٹرنیل پالش پاورجیل دستیاب ہیں جن کے لگانے سے چارمنٹ کے اندرگلیٹرنیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔
مزید جانئے :سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل