بے وقت کی بھوک مٹائیں بنا وزن بڑھائے

5,730

بے وقت کی بھوک کا تو کچھ کیا نہیں جا سکتا ۔ اپنے نام کی طرح یہ کہیں بھی کسی بھی وقت لگ سکتی ہے ۔
اگر آپ نے کچھ دیر پہلے ہی کھانا کھایا ہے اور آپکو بھوک لگنا شروع ہو گئی ہے تو کافی حد تک یہ بات درست ہو سکتی ہے کہ آپ نے ایسی غذا کھائی ہے جو جلد ہضم ہو جاتی ہے ۔
بے وقت بھوک میں ہم اکثر ایسی غذاؤں کا استعمال کر لیتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے اور وزن بھی بڑھاتی ہے۔ بے وقت بھوک میں مندرجہ ذیل غذائیں کھائی جائیں تو وزن بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے:

 

۔شوگر فری بسکٹس

 

بے وقت بھوک میںشوگر فری بسکٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔شوگر فری بسکٹس میں کیلوریز کی مقدار بھی بہت کم پائی جاتی ہے۔ کوشش کریں بسکٹس کا انتخاب کرتے ہوئے اس کے اجزا پرنظر ڈال لیں ۔

 

تربوز

 

بے وقت بھوک کے لئے تربوز ایک بہترین انتخاب ہے۔ تربوز جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور اسکے استعمال کے بعد آپکو پیٹ بھرنے کا احساس بھی ہونے لگتا ہے۔

 

سلاد

 

اگر آپ سلاد کھانے کے شوقین افراد ہیں تو بے وقت بھوک مٹانے کے لئے سلاد کھائیں ۔ اس سے بھوک بھی مٹ جائے گی اور جسم میں موجود اضافی چربی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا ۔خاص طور پر موٹاپے کے شکار افراد سلاد کا استعمال ضرور کریں ۔

 

سیب

 

سیب کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے انتہائی نفع بخش مانے جاتے ہیں۔ سیب میں اینٹی آکسائڈنٹ اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ سیب آپکی بے وقت بھوک مٹانے کے ساتھ ساتھ آپکو کینسر ذیابطیس اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

 

ڈارک چاکلیٹ

 

چاکلیٹ کے شوقین افراد بے وقت کی بھوک مٹانے کے لئے ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ میگنیشیم، کاپر، آئرن اور زنک سے مالامال ہوتی ہے جو دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتی ہے اور بے وقت بھوک بھی مٹاتی ہے ۔

 

اسٹرابیری اور چیری

 

اسٹرابیری اور چیری کا شمار رس والی پھلوں میں ہوتا ہے اینٹی آکسائڈنٹ اور وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل بے وقت بھوک کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہ آپکی جسم کی مجموئی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...