لیموں کا اسکرب ہاتھ،پاؤں، چہرے کی جلد کے لئے

18,178

لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جلد کو چمک دار بناتا ہے۔ اس میں موجود سائٹرک ایسڈ جلد کی گہری پرتوں میں موجود مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے ۔لیموں کا اسکرب جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ وٹامن سی کی موجودگی جلد پر ٹونر کا کام کرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے ۔ لیموں کو ایک قدرتی بلیچ بھی مانا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے لیموں کا اسکرب بنائیں اور ہاتھ، چہرے اور پوری جلدکو خوبصورت بنائیں:

۱ . شکر اور لیموں کا اسکرب

اجزا

۳/۱ کپ زیتون کا تیل
۳/۲ کپ شاکر
۲ چمچ لیموں کا رس
۲ لیموں کے ترشے ہوے چھلکے

طریقہ 

ایک مرتبان میں تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے ڈھانپ کے فرج میں رکھ دیں ۔اس سے ہاتھ، کونیوں، پاؤں چہرے اور جسم پر سکرب کریں۔

نوٹ

بہترین نتائج کے لئے وائٹ شکر کا استعمال کریں ۔
جسم پر سکرب کے لئے موٹی شکر کا استعمال کریں ۔
اگر آپ چہرے پر سکرب کر رہے ہیں تو سکرب کے بعد کسی اچھے کلینزر سے چہرہ صاف کریں تاکے جلد پر سے آئل صاف ہو جائے۔

۲ . شہد اور لیموں کا اسکرب

اجزا 

۲چمچ لیموں کا رس
۲چمچ اصلی شہد
روئی

طریقہ 

لیموں اور شہد کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں سادہ پانی سے چہرہ دھو کے خشک کر لیں۔

نوٹ 

اس عمل کو دن میں دو بار تین ہفتے تک دوہریں آپکی جلد سے داغ دھبوں کا صفایا ہو جائے گا اور جلد چمکدار ہو جائے گی.

۳. کافی اور لیموں کا اسکرب

اجزا 

۲ چمچ کوفی
اپسم نمک
۲چمچ زیتون کا تیل
لیموں کے ترشے ہوے چھلکے

طریقہ 

زیتون کے تیل میں اپسم نمک کو اچھی طرح مکس کر لیں اسکے بعد کوفی اور لیموں کے ترشے ہوے چھلکے اس میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے کسی جار میں رکھ لیں. چہرے پر اسکو ماسک کی طرح لگائیں اور چند منٹ بعد صف پانی سے دھو لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...