ہاضمہ درست کرنے کے لیے ورزش کریں

11,817

ہماری صحت اور جسم کی کارکردگی کا دارومدار نظام ہضم پر ہوتا ہے۔ جسم کی اچھی کارکردگی کے لیے نظام ہضم بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔پورے جسم کے میٹابولزم کا دارومدار نظام ہضم پر ہے اگر یہ صحیح نہ ہو تو صحت کے بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔ اپنے تمام کام صحیح طرح انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر طرح سے صحت مند ہوں۔
ورزش ناصرف جسم کو سیڈول بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ ہمارے نظام ہضم کو بھی بہتربنانے میں مدد دیتی ہے۔
نظام ہضم کو بہتر بنانے والی ورزشوں کو نیچے تحریر کیا جارہا ہے ۔ ان میں سے آپ اپنے مزاج کے مطابق کوئی بھی ورزش منتخب کرکے اپنا ہاضمہ بہتر بناسکتے ہیں۔

واکنگ اور جوگنگ:

واکنگ سب سے سادہ ترین ورزش ہے۔ تمام ماہرین صحت روزانہ چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سب سے آسان ورزش ہے جسے آپ صبح یا شام کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ واکنگ یا جوگنگ نظام ہضم کو بہتر بنا کر میٹا بولزم تیز کرتی ہے۔

سائیکلنگ:

واکنگ کی طرح سائکلنگ بھی بہترین ورزش ہے۔ یہ بھی آسان اور سادہ ورزش ہے اور دن کے کسی بھی حصے میں کی جاسکتی ہے۔ جسم کے پٹھوں کو مضبوط بنا نے کے ساتھ نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔

یوگا:

یوگا کرنے سے بھی ہم خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں ۔ منہ سے لے کر بڑی آنت تک نظام ہضم کے تمام حصے یوگا کرنے سے اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔ جب یہ تمام حصے اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں ہمارا نظام ہضم بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یوگا کی ورزش جسم کے اس حصے کو ٹارگٹ کرتی ہیں جس کے لیے ہم ورزش کرنا چاہتے ہیں۔

کمر سیدھی کر کے بیٹھنا:

ورزش کی طرح کمر سیدھی کر کے بیٹھنا بھی نظام ہضم کے لیے بہترین ہے ۔ عام طور پر ورزش سے پہلے یا بعد میں وارم اپ کے لیے کی جاتی ہے لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ یہ نظام ہضم کو بہتر بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے ۔

مزید جانئے :بدہضمی اور گیس معمولی مرض نہیں !

پش اپس:

پش اپس میں ہاتھوں پر زور دیکر پیٹ کو حرکت دی جاتی ہے ۔ یہ ورزش خاص طور پر ہاضمے کو تیز کرنے کے لیے نہیں ہے لیکن کچھ ترتیبوں کے ساتھ اس ورزش کو ہاضمہ درست کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

اسٹریچنگ:

پش اپس اور سٹ اپس کی طرح اسٹریچنگ ایکسرسائز بھی وارم اپ کے لیے کی جاتی ہیں۔ لیکن اسٹریچنگ کی کچھ ورزشیں خاص ہاضمے کو درست کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں پیٹ کے مسلز کا کھنچاؤ بھی ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ان ورزشوں کے لیے کسی ماہر یا ڈاکٹر کا مشورہ ضرور لیا جائے۔

ایروبک:

آج کل ایروبک ایکسرسائز عورتوں میں کافی مقبول ہیں ۔ یہ ورزشیں ہاضمہ درست کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔ پورے جسم کی ورزش کرنے کے بجائے ایروبک ورزش خاص پیٹ کے مسلز میں کھنچاؤ پیدا کر کے ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

پیٹ کے مسلز کی ورزش:

پیٹ کے مسلز کی ورزش ہاضمہ درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔مسلزکی ان تمام ورزشوں کی ایک لسٹ بنا کر کسی ماہر سے ان کے بارے میں مشورہ کر کے ان ورزشوں کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے مفید ہیں۔

کھیل :

نظام ہضم بہتر بنانے کا سب سے آسان طریقہ ہے، کھیل ہر ایک کے لیے ممکن نہیں خاص طور پر ملازمت پیشہ لوگوں کے لیے کھیل کا وقت نکالنابہت مشکل ہے لیکن پھر بھی کوشش کر کے کھیل کے لیے کچھ وقت ضرور نکالا جائے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...