رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے اس طرح استعمال میں لائیں

18,095

یہ بات ہم سب ہی بخوبی جانتے ہیں کہ قدرت کی تخلیق کردہ کوئی چیز بیکارنہیں۔ لیکن ہم بس ان چیزوں کے طریقہ استعمال سے ناواقف ہیں۔ جیسے کیلا،جوتمام گھروں میں شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن کیلے کاچھلکا پھینک دیاجاتا ہے کیونکہ اسکی افادیت سے ہم آگاہ نہیں ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس،منرل اوروٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ آج اسکی خصوصیات جان کراگلی دفعہ یقیناًآپ اسے استعمال کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

۱۔سفید چمکدار دانت

سفید چمکدار دانت ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور کیلے کے چھلکے پراگر بیکنگ سوڈااورایک چٹکی نمک ڈال کراسے ایک منٹ تک دانتوں پررگڑیں تو دانت سفید اورچمکدارہوجاتے ہیں۔

۲۔گردن کی سیاہی دور

عموماً گردن کالی ہوجاتی ہے۔اگر کیلے کے چھلکے پربیکنگ سوڈاچھڑک کرگردن کامساج کیاجائے تو گردن کی سیاہی آہستہ آہستہ دورہونے لگتی ہے۔

مزید جانیں: گردن کے درد کا گھریلو علاج

۳۔مسوں سے نجات

کیلے کے چھلکے کوچھری سے گود لیں پھراس پرکیسٹر آئل لگاکررات کومسے پرباندھ لیں۔روزانہ چھلکاچینج کرلیں۔سات دن بعد مسا جھڑ جائے گا۔

مزید جانیں: مسوں کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج

۴۔درد دورکرے

کیلے کے چھلکے سے آپ درد کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کیلے کے چھلکے پر ہلکا سا زیتون یا دوسراکوئی تیل لگاکردرد کی جگہ کامساج کریں تو درد منٹوں میں ختم ہوجاتاہے۔

۵۔جھریوں کا خاتمہ

کیلے کاچھلکاغذائی اجزاء سے بھرپورہوتاہے اسی لئے جلد کوہائیڈریٹ رکھ کرجھریوں سے بچاتاہے۔بہترین نتائج کے لئے آپ کیلے کاچھلکامیش کرکے اسمیں انڈے کی زردی یادہی یابالائی ملاکرپیسٹ تیارکرکے چہرے پرلگائیں اورپانچ منٹ بعد دھولیں۔

۶۔کیل مہاسے دور

اگر روزانہ صرف پانچ منٹ تک کیلے کے چھلکے سے چہرے پرمساج کیاجائے تو کیل مہاسے دورہوجاتے ہیں۔جلد صاف اورچمکدار ہوجاتی ہے۔

۷۔مچھرکے کاٹے کی تکلیف

مچھر کے کاٹنے کے بعد بہت دیر تک جلن ،سوجن اورتکلیف ہوتی رہتی ہے ۔اگر آپ مچھر کے کاٹے پرکیلے کے چھلکے کامساج کرلیں تو فوری آرام آجائے گا۔

۸۔چنبل

کیلے میں موجود موئسچرائزنگ خصوصیات چنبل سے ہونے والی خارش ختم کردیتاہے۔کم وقت کے اندر یہ آپکوفوری آرام دیتاہے۔

۹۔زخم

زخم بھرنے میں کیلے کاچھلکااہم ہے اگر آپ زخم پرکیلے کے چھلکے کامساج یاکیلے کاچھلکاباندھ دیں تو زخم جلد بھرجاتاہے۔

۱۰۔ڈیڈ اسکن

عموماً ہتھیلیوں اورپیروں کے تلوو کی اسکن ڈیڈ ہوجاتی ہے اورسخت کھردری ہوکرتکلیف دیتی ہے۔اگر اس پرکیلے کاچھلکالگاکرٹیپنگ کردی جائے تو جلد نرم ہوکرخود بخود آرام سے نکل جاتی ہے۔

۱۱۔برتن اورجیولری کی چمک

اگر آپکی سلورجیولری ڈل ہوگئی ہے تو اس پر کیلے کاچھلکارگڑنے سے وہ دوبارہ چمکدار ہوجائے گی۔برتنوں کی صفائی کے لئے اگر کیلے کے چھلکوں کوپانی کے ساتھ بلینڈ کرکے برتنوں پرلگاکرکچھ دیر بعد دھوکرکپڑ ے سے صاف کرلیاجائے تو برتن نئے جیسے ہوجاتے ہیں۔

۱۲۔جوتوں کی صفائی

جوتے لیدر سے بنتے ہیں اسی لئے جلد دھول مٹی کے باعث خراب ہوجاتے ہیں۔اگر جوتوں پرکیلے کاچھلکارگڑکرکپڑے سے صاف کرلیاجائے تو جوتوں کی چمک لوٹ آتی ہے۔

۱۳۔آنکھوں کی حفاظت

کیلے کاچھلکاآنکھوں پررکھ کرریلیکس ہوجائیں اورتھوڑی دیربعد ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔یہ سورج کی الٹراوائیلٹ نقصان دہ شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کرتاہے۔اور موتیاکے خطرے کوبھی کم کرتاہے۔

۱۴۔گوشت گلانے کے لئے

عموماً کھانے میں گوشت نہ گلنے کی شکایت کی جاتی ہے اگرگوشت پکاتے وقت اسمیں کیلے کا چھلکاثابت ،کاٹ کریاپیس کرشامل کردیں تو گوشت بہت اچھی طرح گل جاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...