گردن کے درد کا گھریلو علاج

33,758

جسم میں سب سے زیادہ حرکت میں رہنے والا حصہ ہماری گردن ہے اس کی بہتر کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ اسے اچھی حالت میں رکھا جائے ۔ اگر گردن میں درد ہو تو سر کو ہلانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور کام کاج کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔
گردن کے درد کی وجہ سے کاندھے اور آس پاس کے مسلز میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ یہ درد بعض اوقات سردرد ، سن پن ، اکڑاہٹ کا بھی باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے نگلنے میں دشواری ہوتی ہے اور گردن پر سوجن بھی ہوجاتی ہے۔
گردن کے درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اس کی سب سے اہم وجہ پٹھوں میں کھنچاؤ ہے جو زیادہ دیر تک ایک پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرنے سے ہوجاتا ہے اس کی ایک وجہ سوتے میں گردن کو غلط طریقے سے رکھنا یا ورزش کے دوران گردن کو جھٹکا دینے سے بھی گردن میں درد ہوجاتا ہے۔
زیادہ تر گردن کا درد خطرناک نہیں ہوتا اور چند گھریلو طریقوں سے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

۱۔ برف کی سکائی:

گردن کے درد میں برف کی سکائی مفید ہے۔
۔برف کے ٹکڑے کچل کر پلاسٹک کی تھیلی میں بھر لیں اور تولیے میں لپیٹ لیں۔
۔یہ آئس پیک ۱۵ منٹ سے زیادہ گردن پر نہ رکھیں۔
۔پہلے چوبیس گھنٹے میں ہر دو تین گھنٹے بعد سکائی کریں۔

۲۔ پانی سے علاج:

پانی کے ذریعے گردن کا علاج نہایت آسان ہے جوگھر میں شاور کے ذریعے آسانی سے کیا جاسکتا ہے ۔
۔ شاور کے نیچے کھڑے ہوکر درد کی جگہ نیم گرم پانی گرائیں۔
۔۳۔۴ منٹ شاور کے نیچے کھڑے رہیں پھر ٹھنڈا پانی کھول کر درد کی جگہ ۳۰ سے ۶۰ سیکنڈ ز پانی گرائیں۔
دن میں بار بار کریں۔
۔گرم پانی دوران خون کو بڑھاکر پٹھوں کی اکڑاہٹ کم کرے گا جبکہ ٹھنڈا پانی سوزش کو کم کرے گا۔

۴۔ایپسم سالٹ:

ایپسم سالٹ کے پانی سے نہانے سے پٹھوں کے کھنچاؤ میں آرام آتا ہے ۔ ایپسم سالٹ میں موجود میگنیشیم سلفیٹ قدرتی طور پر پٹھوں کو سکون دیتا ہے اوردرد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
۔نیم گرم پانی کے ٹب میں ۱۔۲ کپ ایپسم سالٹ ڈالیں ۔
۔اور اس پانی میں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بیٹھ جائیں اور گردن کو پانی میں رکھیں۔
۔روزانہ کریں جب تک درد مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے ۔
نوٹ:بلڈ پریشر ، شوگر اور دل کے مریض یہ ٹوٹکہ کرنے سے گریز کریں۔

۵۔ سیب کا سرکہ :

سیب کا سرکہ گردن کے درد میں فوری آرام دیتا ہے۔
۔پیپر ٹاول کو سرکے میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر رکھیں ۔ ۲ گھنٹے کے لیے رکھا رہنے دیں۔
۔دن میں دو مرتبہ کریں جب تک درد میں آرام نہ آجائے ۔
۔اس کے علاوہ دو کپ سرکہ نہانے کے پانی میں ڈالکر اس طرح پانی میں بیٹھیں کہ گردن اس میں ڈوبی رہے۔
۱۵ منٹ تک بیٹھیں ۔
۔روزانہ دن میں ایک مرتبہ جب تک درد مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔

۶۔ گردن کی ورزش :

گردن کا درد دور کرنے کی بہت سی ورزش ہیں۔ ورزش سے گردن کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کمر کے اوپر کے حصے کے پٹھوں کو سکون ملتا ہے دباؤ میں بھی کمی آتی ہے گردن کے درد میں دو طرح کی ورزشیں گردن کے درد میں آرام دیتی ہیں ۔
۔ورزش سے پہلے گرم پانی تولیہ بھگو کر گردن پر رکھیں پھر ورزش شروع کریں۔
۔گردن کو آہستہ آہستہ گول دائرے میں حرکت دیں۔ اینٹی کلاک وائس اور کلاک وائس دونوں سمت میں حرکت دیں۔ شروع میں ذرا تکلیف ہوگی لیکن پھر درد میں آہستہ آہستہ آرام آجائے گا۔
۔گردن کو آگے پیچھے جھکائیں اسی طرح دائیں اور بائیں طرف جھکائیں۔
۔ہر ورزش دن میں تین مرتبہ ۵ منٹ کے لیے کریں۔
۔اگر درد زیادہ ہو تو ورزش نہ کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

۶۔ ہلدی:

گردن کے درد میں ہلدی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں۔
۔ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک گرم کریں۔
۔چولہے سے اتار کر تھوڑا سا شہد شامل کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
۔درد ختم ہونے تک دن میں دو مرتبہ پئیں۔

۷۔ ادرک:

۔ادرک کا چھوٹا ٹکڑا باریک سلائس میں کاٹ لیں ۔ دو کپ پانی میں ۱۰ منٹ تک ابالیں ۔ چھان کر شہد شامل کریں اور یہ چائے پئیں۔ دن میں تین مرتبہ یہ چائے پی سکتے ہیں۔
۔اس کے علاوہ آدھا چمچہ ادرک پاؤڈر ایک گلاس پانی میں ڈالکر روزانہ ۳ مرتبہ پئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...