خبردار : چھلکے پھینکنا منع ہے

1,758

مالٹے اورکیلے میں ایک چیز مشترک ہے، کیا آپ اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں؟وہ ہے ان کے چھلکوں کے حیران کن استعمال ، مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو ان کے چھلکوں کے ایسے استعمال معلوم ہی نہ ہو جو کہ زندگی میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ تو پھر اس آرٹیکل کو پڑھئے اور جانئے حیران کن استعمال !

کیلے کے چھلکے

فرسٹ ایڈ کے لئے کار آمد

کیلوں کے چھلکے ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ کیڑوں کے کاٹنے، چھوٹی خراشوں یا سورج کی شعاعوں سے جلد جلنے کے لیے بہترین ہوتے ہیں، بس آپ کو چھلکا متاثرہ حصے میں رکھنا ہے اور دبا کر رکھنا ہے، یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک کچھ ریلیف محسوس نہ ہو۔

دانتوں کو جگمگائیں

ہر شخص جگمگاتے دانت چاہتا ہے، مگر کیا آپ اس کے لیے مہنگا علاج کرانا پسند کریں گے؟ نہیں نہ! کیلے کے چھلکوں میں سیٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دانتوں پر موجود داغوں کو ہلکا کرتا ہے، اس کو گھر میں استعمال کرنے کے لیے دانتوں کو برش کرنے کے بعد کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر دو منٹ تک روزانہ رگڑیں، آپ کی مسکراہٹ جگمگانے لگے گی۔

کیل مہاسوں سے نجات

اسی طرح کیلوں کے چھلکے کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں، اس پھل کے چھلکوں میں وٹامن اے، بی، سی اور ای موجود ہوتے ہیں جبکہ زنک، میگنیشیز اور آئرن بھی موجود ہوتے ہیں، ان کو چہرے پر رگڑنا کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جب چھلکا رگڑیں گے تو اس کی رنگت سیاہ ہونے لگے گی جس کی وجہ چہرے پر موجود مٹی ہوگی، جب وہ پورا سیاہ ہوجائے تو نیا چھلکا لے لیں اور یہ عمل دس منٹ تک جاری رکھیں۔

مالٹے کے چھلکے

کیڑے بھگانے کے لئے

مالٹوں کے چھلکوں میں ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو مچھروں، مکھیوں اور دیگر کیڑوں کو دور بھگاتا ہے، اس کے لیے چھلکوں کو اپنے احاطے یا دروازے اور کھڑکیوں کے قریب رکھ دینا بھی مچھروں اور کیڑوں کو دور بھگانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، اسی طرح مالٹے کے چھلکوں کو بلینڈ میں پیس لیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں ملالیں، اس سلوشن کو چیونٹیوں سے متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں۔

فریج میں پیداہونے والی بو کو بھگائیں

کیا آپ کے فریج میں بو پیدا ہوگئی ہے ؟ تو مالٹے کے چند چھلکوں پر نمک چھڑک کر فریج میں رکھ دیں، نمک فریج میں پیدا ہونے والی بو اور اس کی ہوا میں موجود نمی کو جذب کرلے گا جبکہ مالٹے کےچھلکے فریج کو مہکا دیں گے۔

بالوں کے لیے بہترین

مالٹوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ بالوں کے لیے بھی کمال کرتا ہے؟ اس کے لیے ایک مالٹے کو چھلکوں سمیت بلینڈر میں ڈال دیں، اس محلول کو بالوں پر شیمپو کی طرح لگاکر دھولیں، آپ کے بال نرم اور جگمگانے لگیں گے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...