کافی بنانے کے منفردانداز

3,243

خواتین وحضرات میں یکساں مقبول کافی سالہاسال سے لوگوں کی پسندیدہ ہے۔کافی ویسے تو پورے سال ہی استعمال میں رہتی ہے لیکن سردیوں میں اسکی اہمیت اور طلب میں مزید اضافہ ہوجاتاہے۔ذیل میں کافی بنانے کی چند منفرد ترکیبیں درج ہیں ہیں جو گھر پر آپکو مزیدار کافی بنانے میں مدد کریں گی۔

1۔ٹرکش کافی

ایک کپ پانی
ایک بڑا چمچ کافی
ایک چھوٹی الائچی
چینی
ایک ساس پین میں پانی اور چینی ڈال کر ابال لیں ۔
چولہے سے اتار کر کافی اور الائچی ڈال دیں ۔
پھر سے ساس پین چولہے پر رکھیں اور ابال آنے دیں ۔
جب جھاگ بننے لگے چولہے سے ہٹائیں۔
دو بار یہ عمل دہرائیں پھر کپ میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

2۔ اسٹیمنگ موکا کوکوا

steaming mocha cocoa coffee

2کپ دودھ
2بڑے چمچ چینی
1بڑا چمچ کافی
1چھوٹا چمچ ونیلا ایکسٹریکٹ
ایک پین میں تمام اجزا ڈال کر پکائیں اور پیالیوں میں نکال لیں ۔

3۔ کریمی آئسڈ کیریمل کافی

creamy iced coffee

4کپ کافی کا قہوہ ٹھنڈا
1کپ دودھ
1/4کپ کیریمل آئس کریم
3 کپ کرشڈ برف
1پیکٹ کریم
تمام اجزا کو بلینڈ کر لیں ۔ گلاس میں نکال کر تھوڑی کریم اوپر سے ڈال دیں ۔

4۔ فائر سائڈ کافی

fireside coffee

1چمچ پسی دارچینی
1کپ ہاٹ چاکلیٹ مکس
1/2چھوٹا چمچ پسی جائفل
ڈیڑھ کپ کافی
2کپ کافی وائٹنر
ان تمام اجزا کو ملا کر ایک ایئر ٹائٹ جار میں پھر لیں ۔ ایک کپ گرم پانی میں اس مکسچر کے تین چھوٹے چمچ شامل کریں ۔


اس بارے میں جانئے : ہرا دھنیا:سستی اور صحت بخش سبزی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...