بدہضمی اور گیس معمولی مرض نہیں !

37,943

 عموماً بدہضمی اور گیس کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن یہ معمولی سمجھی جانے والی بیماری آگے جا کر معدے کے السر کی وجہ بن سکتی ہے

ایک اندازے کے مطابق ۶۰ سے ۸۰ فیصد افراد جو بد ہضمی کا شکار ہوتے ہیں ۔اُن میں معدے کے السر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور بد قسمتی سے زیادہ تر افراد بد ہضمی کی صورت میں کوئی علاج اور ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر بد ہضمی اور گیس جیسے مرض پر توجہ نہ دی جائے تو السر اور السر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

صحت (health) کے مسائل

طبی ماہرین کے مطابق اگر بد ہضمی اور گیس جیسے مرض پر توجہ نہ دی جائے تو السر اور السر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جیسے کہ:
۱۔ٹھنڈے پسینہ آنا
۲۔خون کا دباؤ کم ہونا
۳۔ نبض مدہم ہو جانا
۴۔ پیٹ میں شدید درد
5 foods for acidity

مفید غذائیں

رات دیر سے کھانا کھانے، مستقل بیٹھے رہنے اور چند غذاؤں کے استعمال سے گیس یا بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔اس مرض میں مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے:

امرود

بد ہضمی اور اپھارہ میں امرود بہترین غذا ہے ۔ جب کبھی بد ہضمی ہو ایک امرود کھانا کھانے کے بعد کھانا چاہئے اور عام حالات میں لوگوں کو کھانا کھانے سے پہلے امرود کھانا چاہئے

دہی

دہی میں بھنا زیرہ، پودینہ اور کالا نمک ڈال کر کھانے سے بد ہضمی دور ہوتی ہے۔ اگر گھی، تیل یا چکنی چیزوں کی وجہ سے بد ہضمی ہو جائے تو چھاچھ پینا بہت مفید رہتا ہے۔

پانی

کھانا ہضم نہ ہو اور گیس بنتی رہے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے۔ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ ایک دن صرف پانی پیتے رہیں اور کچھ نہ کھائیں۔ اگر قبض ہو تو کھانے کے ساتھ ایک ایک گھونٹ پانی پیتے رہیں

قہوہ

گیس اور بد ہضمی میں ادرک ، پودینہ بڑا ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔ روز رات کو کھانا کھانے کے بعد ادرک ،دار چینی ،پودینہ اور سونف کا قہوہ بنا کر پیا جائے تو یہ قہوہ نظام ہضم کو درست کرتا ہے اور پیٹ میں گیس اور اپھارہ نہیں بننے دیتا

لیموں

روزانہ نہار منہ لیموں پانی پینے سے پیٹ کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور گیس آسانی سے خارج ہوتی ہے ۔
ایک چمچ سونف پر آدھا لیموں نچوڑ کر کھانے سے پیٹ کا اپھارہ ختم ہوتا ہے ،بھوک کھل کر لگتی ہے اور فضلہ صاف ہوتا  ہے۔

مزید جانئے: گرمیوں میں ٹھنڈک پہنچانے والی غذائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...