گرمیوں میں ٹھنڈک پہنچانے والی غذائیں

1,509

گرمیوں کا موسم سیروتفریح کا ہوتا ہے لیکن جب یہ اپنے عروج پر ہوتی ہے توپانی اورٹھنڈے مشروبات کے علاوہ کچھ اچھا نہیں لگتا ۔ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نہا کر اور ٹھنڈی چیزیں کھا کر اپنا جسم ٹھنڈا رکھے۔لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض ٹھنڈی غذاؤں کے طبیعت پر الٹے اثرات ہوتے ہیں۔
اگر آپ گرمی کو شکست دینا چاہتے ہیں تو آئس کریم اور سوفٹ ڈرنکس کو چھوڑ کرموسم کی قدرتی غذائیں کھائیں جو آپ کو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رکھیں گی۔
خود کوگرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے ان چیزوں کا استعمال کریں:

ٹھنڈا پانی:

ٹھنڈا پانی جسم کی گرمی کو کم کرتا ہے اورگرمی سے متاثر ہونے والے جسم کو فوری طور پربحال کرتا ہے ۔
۔جب بھی آپ جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہوا محسوس کریں ۔تو ایک گلاس ٹھنڈا پانی پئیں۔پھر ہر پندرہ منٹ بعد تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں اس طرح آپ کا جسم dehydration سے محفوظ رہے گا ۔

کھیرا:

گرمی کے دنوں میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا بہت ضروری ہے ۔کھیرا جسم کو پانی فراہم کرتا ہے۔سلاد کے طور پر کھیرا کھانے سے پانی کی کمی دور ہوگی۔اگر آپ گرمی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں توکھیرے کے جوس میں لیموں ملا کر پئیں اور ٹھنڈے رہیں ۔اس کے علاوہ ایک جگ پانی میں کھیرے ااور لیموں کے ٹکڑے ڈال کررکھ لیں اور سارا دن یہ پانی پئیں ۔

تربوز:

تربوز میں پانی کی وافر مقدار موجود ہے۔جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے ساتھ یہ جسم میں گرمی پیدا کرنے والے ٹوکسن کو بھی ختم کرتا ہے۔گرمی کے موسم کا یہ پھل جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے ائر کنڈیشن کا کام دیتا ہے اور سخت گرمی میں بھی جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

آڑو:

خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ آڑو غذائیت سے بھی بھرپور ہے اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو خوبصورت بناتا ہے جبکہ اس کا فائبر نظام ہضم کو بہتر بنا کر جسم سے ٹوکسن کو ختم کرتا ہے۔جسم کی گرمی دور کرکے جسم کوٹھنڈا رکھتا ہے۔

انناس:

کیلے اور کھیرے کی طرح انناس بھی جسم کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔کیلے اور کھیرے کے ساتھ انناس کو بلینڈ کرکے کھائیں۔انناس میں موجود انزائم جسم کی ہدت کو کم کرتے ہیں ۔

ناریل کا پانی:

جسم کی گرمی دو رکرنے کیلئے ناریل کا پانی بہت مفید ہے۔اس میں موجود الیکٹرولائٹس جسم کی گرمی دور کرکے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔ کینسر کے علاج کے لئے کی جانے والی کیمو تھیراپی کے اثرات اور ان سے پیدا ہونے والی گرمی کو دور کرنے کے لئے بھی ناریل کا پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔جسم کو توانائی پہنچانے والے اجزاء اس میں وافر مقدار میں موجود ہیں ۔

لیموں:

لیموں کا روزانہ استعمال جسم کو گرمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔لیموں میں موجود وٹامن سی جسم کا درجہ حرارت کم رکھتاہے۔یہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور جسم کو آکسیجن فراہم کرتا ہے جس سے جسم گرمیوں میں بھی توانا اور تروتازہ رہتا ہے۔
۔ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں ۔
۔اس پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چٹکی نمک شامل کریں۔
۔دن میں ۳ مرتبہ پئیں۔

چھاج:

جسم کی گرمی دور کرنے کے لئے چھاج بھی بہت مفید ہے۔چھاج جسم کو منرلزاور وٹامنز فراہم کرتا ہے جو ذیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جسم سے نکل جاتے ہیں ۔
۔جسم کو پورا دن ٹھنڈا رکھنے کے لئے صبح کے ناشتے کیساتھ چھاج کا بھی ایک گلاس ضرور پی لیں ۔
۔آدھا کپ دہی میں ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا پانی ملا کر بلینڈ کرکے گھر میں بھی چھاج تیار کیا جاسکتا ہے۔یہ چھاج دن میں دو مرتبہ پئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...