کرنٹ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدمات و احتیاطی تدابیر

1,812

 ٹیکنالوجی سے بھرےاس دور میں ھمارے گھروں میں موجود زیادہ تراشیاء الیکٹرک کرنٹ سے استعمال ہوتی ہے اوریہ اشیا ءاکثر فنی خرابی اور ہماری لا پرواہی کے نتیجے میں کسی حادثے کا سبب بن جاتی ہیں اور یہ حادثےکبھی اتنے سنگین ہو جاتے ہیں کہ متاثرہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے یا پھر زندگی بھر کے لئے مفلوج ہو جاتا ہے ۔ مستقبل میں آپ ان احتیاطی تدابیر کو اپنا کر کسی بھی حادثے سے بچاجا سکتا ہے ۔

حفاظتی اقدمات 

١. کسی بھی الیکٹرک سے چلنے والی چیز کو ننگے پاوں ہاتھ نا لگائے اور استعمال سے پہلے جوتا یا چپل پہن لیجئے۔

٢. گھر میں کسی بھی قسم کے تار کو زمین پر نہ بچھائیں اور تار کو استعمال کرنے سے پہلے چیک کرلیجئے کہ کہیں سے کٹا ہو ا یا چھیلا ہوا نا ہو۔

٣. الیکٹرک بورڈ کو اونچائی پر لگائیں تاکے معصوم بچے کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں ۔

٤. گھر کی مین لائن پر بریکر لازمی لگوائیں تاکے کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو ۔

٥. کسی بھی الیکٹرک آلات کے استعمال کےبعد اس کا سوئچ لازمی آف کردیں ۔

۶۔کسی بھی قسم کے برقی آلات کی خرابی کی صورت میں کسی الیکڑک کے کام کے ماہر شخص سے رابطہ کریں ۔

 احتیاطی تدابیر

١. دوران استعمال برقی آلات اگر کسی کو کرنٹ لگ جائے تو فوری طور پر مین سوئچ آف کردیجئے۔
٢. اگر مین سوئچ نہ ہو تو کسی لکڑی کی چھڑی یا ڈنڈے کی مدد سے کرنٹ سے چمٹے ہوئے شخص کو جھٹکے سے ہٹائیں۔

٣. کرنٹ سے متاثرہ شخص سانس نہ لے پا رہا ہو تو اس کے سینے کو دبا کے سانس بحال کرنے کی کوشش کریں۔

٤. متاثرہ شخص کو زمین پر سیدھا لٹا کے اس کا ایک ہاتھ سر کے نیچے اور دوسرا بلکل سیدھا رکھیں اسی طرح ایک ٹانگ گٹھنوں تک اٹھائیں اور دوسری ٹانگ بلکل سیدھی رکھیں اس پوزیشن میں لانے سے مریض کو ہوش میں لانے میں مدد ملتی ہے۔

٥. اگر کرنٹ سے جسم کے کسی حصے پر زخم ہو جائے تو اس حصے پر کچھ نہ لگا ئے بلکے اسے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور اس زخم کو ہرگز بند نہ کریں ورنہ زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...