vitamins – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png vitamins – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 وہ وٹامنز جو بچوں کے لئے ضروری ہیں https://htv.com.pk/ur/health/vitamins-children Tue, 12 Feb 2019 05:38:22 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32150 children health

انسانی جسم کی نشوونماء میں وٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔وٹامنز بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے ضروری ہیں ۔یہ ہماری غذا کا اہم حصہ ہیں اور ہمارے جسم کی کارکردگی کوبہتر بناتے ہیں ۔کیونکہ ہر وٹامن ہمارے جسم میں ایک خاص کام انجام دے رہا ہوتا ہے۔مثال کے طور پر: ۔دودھ میں موجود […]

The post وہ وٹامنز جو بچوں کے لئے ضروری ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
children health

انسانی جسم کی نشوونماء میں وٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔وٹامنز بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے ضروری ہیں ۔یہ ہماری غذا کا اہم حصہ ہیں اور ہمارے جسم کی کارکردگی کوبہتر بناتے ہیں ۔کیونکہ ہر وٹامن ہمارے جسم میں ایک خاص کام انجام دے رہا ہوتا ہے۔مثال کے طور پر:

۔دودھ میں موجود وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
۔گاجر میں موجود وٹامن اے رات کے وقت دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
۔نارنگی میں موجود وٹامن سی زخم کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔اناج میں موجود وٹامن بی کی مدد سے ہمارا جسم غذا سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

وٹامنز جسم میں کیسے جاتے ہیں :

وٹامنز دو طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو چکنائی میں حل ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو پانی میں حل ہوتے ہیں ۔
جب ہم چکنائی میں حل ہونے والے وٹامنز کھاتے ہیں تو یہ وٹامنز جسم میں موجود چکنائی والے ٹشوز اور جگر میں جمع ہوتے ہیں اور اس وقت تک جسم میں رہتے ہیں جب تک جسم ان کو استعمال نہ کر لے ۔ان میں سے کچھ چند دن تک اور کچھ ۶ ماہ تک جسم میں رہتے ہیں ۔جب جسم کے کسی حصے کو ان کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ وہاں پہنچ جاتے ہیں ۔وٹامن اے،ڈی،ای اورکے چکنائی میں شامل ہونے والے وٹامنز ہیں۔
پانی میں حل ہونے والے وٹامنز زیادہ عرصے تک جسم میں نہیں رہتے اور خون میں شامل ہوجاتے ہیں ۔اور جب جسم انھیں استعمال نہیں کرتا تو یہ پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں ۔
ان وٹامنز میں وٹامن سی،وٹامن بی ون،بی ٹو،بی سکس،بی ٹویلواور بائیوٹن شامل ہیں۔

وٹامنز آپ کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں:

ہمارا جسم ایک مشین کی طرح ہے جو اپنے کام خود انجام دیتا ہے اوربعض کاموں کو انجام دینے کے لئے اسے وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کومختلف غذائوں سے مختلف وٹامن حاصل ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کی غذا کھائی جائے۔اسی لئے ان بچوں کو روزانہ وٹامن لینے کی ضرورت نہیں ہوتی جو ہر طرح کی صحت بخش غذا کھاتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

وٹامنز کیا کام کرتے ہیں؟

آئیے دیکھتے ہیں کہ وٹامن اے سے کے تک کے وٹامن کیا کام کرتے ہیں:

وٹامن اے:

یہ وٹامن بینائی کے لئے بہت ضروری ہے خاص کر رات کے وقت اندھیرے میں دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھا کرانفیکشن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

وٹامن اے والی غذائیں:

دودھ،کلیجی،نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیوںجیسے گاجر اور شکرقندی،گہری سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔

وٹامن بی:

وٹامن بی جسم میں غذا سے توانائی پیدا کرتا ہے ،جسے وقت ضرورت جسم استعمال کرتا ہے۔وٹامن بی ریڈ بلڈ سیلز بھی بناتا ہے جو جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں۔کیونکہ ہمارے جسم کے ہر حصے کو کام کرنے کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اس لحاظ سے وٹامن بی بہت ہی اہم کام انجام دیتے ہیں .

وٹامن بی والی غذائیں:

ثابت اناج جیسے گیہوں اور جوء،مچھلی اور سی فوڈ،مرغی اور گوشت،انڈے،دودھ سے بنی اشیاء جیسے دودھ اور دہی،ہرے پتوں والی سبزیوں،پھلیوں اور مٹر میں وٹامن بی پایا جاتا ہے۔

وٹامن سی:

وٹامن سی جسم کے ٹشوز (جبڑوں،ہڈیوں اور خون کی نالیوں )کو اچھے شیپ میںرکھتا ہے ۔یہ جسم پر لگنے والے زخم کو بھرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ قوت مدافعت کو بڑھا کر جسم کو انفیکشن سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

وٹامن سی والی غذائیں:

سٹرس فروٹ جیسے کینو یا نارنگی،اسٹرابیری ،ٹماٹر،بروکولی،بندگوبھی،کیوی پھل اور لال شملہ مرچ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی:

وٹامن ڈی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔یہ وٹامن جسم کو کیلشیئم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن ڈی دھوپ کی مدد سے ہماری جلد میں بنتا ہے ،اس کے علاوہ یہ مختلف غذائوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن ڈی والی غذائیں:

دودھ،مچھلی،انڈے کی زردی،کلیجی اور فورٹیفائڈ دلیے میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

وٹامن ای:

ہر جسم کو وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے ۔یہ وٹامن جسم کے سیلز اور ٹشوز کو نقصان سے بچاتا ہے اور ریڈ بلڈ سیلز کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔

وٹامن ای والی غذائیں :

ثابت اناج جیسے گیہوں اور جوء،ہرے پتوں والی سبزیوں ،سن فلاور،کنولا،اور زیتون کے تیل،انڈے کی زردی،میووں اور بیجوں میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔

وٹامن کے:

وٹامن کے خون کو جمنے میں مدد دیتا ہے ۔اس کی مدد سے جسم پر لگنے والے کٹ پرایک جھلی بن جاتی ہے جو خون کو باہر آنے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے خون نکلنا بند ہوجاتا ہے۔

وٹامن کے والی غذائیں:

ہرے پتوں والی سبزیوں ،ڈیری پروڈکٹس جیسے دودھ اور دہی،بروکولی اور سویا بین آئل میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔
اگر آپ کا بچہ یہ تمام غذائیں لے رہا ہے تو اسے وٹامن کے لئے کسی سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


یہ بھی پڑھیں :بچوں کو موبائل اسکرین کی خطرناک شعاعوں سے کیسے بچائیں؟


The post وہ وٹامنز جو بچوں کے لئے ضروری ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وہ وٹامنز جو خواتین کے لئے نہایت ضروری ہیں https://htv.com.pk/ur/womens-health/absolutely-essential-vitamins-women Mon, 09 Apr 2018 06:29:14 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=27434 Essential viatamins for womens

صحت مند ذہن وبدن کے لئے وٹامنز اورمنرلز بہت اہم ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق خواتین کی اکثریت زیادہ نہیں تو کم از کم ایک غذائی اجزاء کی کمی کاضرورشکارہوتی ہیں۔ 13ایسے وٹامنز ہوتے ہیں جن کی خواتین کوضرورت ہوتی ہے۔ان وٹامنز کوتمام خواتین کو اپنی غذاکالازمی حصہ بناناچاہئے۔ان میں وٹامن سی،اے،ڈی،ای،کے اوربی(تھیامین اوروٹامن بی ۱۲)،اس […]

The post وہ وٹامنز جو خواتین کے لئے نہایت ضروری ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Essential viatamins for womens

صحت مند ذہن وبدن کے لئے وٹامنز اورمنرلز بہت اہم ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق خواتین کی اکثریت زیادہ نہیں تو کم از کم ایک غذائی اجزاء کی کمی کاضرورشکارہوتی ہیں۔ 13ایسے وٹامنز ہوتے ہیں جن کی خواتین کوضرورت ہوتی ہے۔ان وٹامنز کوتمام خواتین کو اپنی غذاکالازمی حصہ بناناچاہئے۔ان میں وٹامن سی،اے،ڈی،ای،کے اوربی(تھیامین اوروٹامن بی ۱۲)،اس کے علاوہ بہت سے اہم ٹریس منرلز اورفیٹی ایسڈ بھی ضروری ہیں۔تقریباً تیس فیصد خواتین ایک یاایک سے زائد وٹامنز اورمنرلز کی کمی کاشکارہوتی ہیں۔بہت سی خواتین میں یہ خطرہ عمرکے ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔اگر سپلیمنٹل ملٹی وٹامنز خارج نہ ہوپائیں توتقریباً ۷۵ فیصد خواتین کووٹامنز کی کمی کاسامناہوسکتاہے۔اسی لئے یہ بات ذہن میں رکھنابھی ضروری ہے کہ کون سے وٹامنز اورمنرلز خواتین کیلئے ضروری اوربہترہیں جوان میں موجود کمی اورہونے والی پیچیدگیوں سے بچاسکیں۔

خواتین کے لئے لازمی وٹامنز

خواتین میں وٹامنز اورغذائیت کی کمی بہت سی بیماریوں کے لئے دروازہ کھول دیتی ہے۔اس کمزوری کے باعث خواتین میں بچے کی پیدائش کی صلاحیت میں کمی،انفیکشن کے خطرات،حساسیت اوربیماریوں کامقابلہ کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔اگرخواتین میں وٹامن کے،ڈی اورکیلشیم کی کمی ہوجائے توپوسٹ مینوپاس جس کے باعث آگے جاکراوسٹیوپروسس کی بیمار ی لاحق ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ جیسے وٹامن اے اورسی کی کمی سے آنکھوں کے نقصان کاخطرہ رہتاہے۔بیس،چالیس اورستر سال کی خواتین کواپنی غذامیں ان وٹامنز کااستعمال یقینی بناناچاہئے۔

۱۔اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن (اے ،سی اورای)

Vitamins-A-C-and-E

یہ فیٹ حل پذیراینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز کے باعث ہونے والے نقصان سے بچاتاہے۔جواضافی عمر،دل،آنکھ،جلد اوردماغ کی بیماریوں کی بنیادی وجہ بنتاہے۔وٹامن سی سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے جس سے ٹھنڈ ،انفیکشن اوردیگربیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتاہے۔اس کے علاوہ یہ الٹراوائیلٹ شعاعوں اورماحولیاتی آلودگی سے جلداورآنکھوں کی حفاظت کرتاہے۔وٹامن سی پرمبنی غذاؤں کااستعمال یقینی بنائیں۔وٹامن اے اورای صحت مندخلیوں کی حفاظت اورخلیوں کی تبدیلی کوروکتے ہیں۔نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق وہ لوگ جواپنی غذامیں اے ،ای اورسی وٹامنز نہیں لیتے تو انھیں بڑی عمرمیں موتیا اور میکولرڈی جنریشن کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔اے اورای وٹامن جلد کے کینسراور ایجنگ کے مسائل سے بچاتے ہیں۔

۲۔وٹامن ڈی

vitamin D

انڈے،ڈیری مصنوعات اورمشروم سے وٹامن ڈی حاصل کیاجاسکتاہے ساتھ ہی سورج کی روشنی بھی اس کابہترین ذریعہ ہے۔مرد وخواتین کی اکثریت وٹامن ڈی کی کمی کاشکارہوتی ہے۔لوگوں کی اکثریت انڈورکام کرنے کے باعث دھوپ سے مستفید نہیں ہوپاتی۔وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت،دماغی کارکردگی،موڈ کی خرابی کوروکنے اورہارمونل توازن کے لئے ضروری ہے۔ہفتے میں کم از کم پانچ دن پندرہ سے بیس منٹ تک دھوپ ضرورلیں۔گھرمیں رہنے اورپیدائش کے عمل سے گزرنے کے باعث خواتین وٹامن ڈی کی کمی کاشکارزیادہ رہتی ہیں اسی لئے ان کے لئے وٹامن ڈی سے بھرپورغذااوردھوپ کی روشنی نہایت ضروری ہے۔

مزید جانئے  : وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات

۳۔وٹامن کے

Vitamin-K

یہ ہڈیوں کی نشوونمااورمضبوطی ،خون کے جمنے اوردل کے امراض سے بچاتاہے۔بہت سی خواتین میں ا س قیمتی غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔مطالعہ کے مطابق جوافراد اپنی غذامیں وٹامن کے کااستعمال کرتے ہیں ا ن میں دل کے امراض کے سبب موت کے خطرات لاحق نہیں ہوتے۔اگرآپ طویل مدت تک اینٹی بائیوٹکس اورکولیسٹرول کم کرنے کی ادویات لیں توآپ میں وٹامن کے کی کمی کاامکان رہتاہے جس کی وجہ سے آنتوں کے مسائل جیسے آئی بی ایس اورانفلیمیٹری باؤل کے امراض درپیش آسکتے ہیں۔وٹامن کے کی دواقسام ہیں جنھیں ہم غذاکے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔وٹامن کے ون سبزیوں میں پایاجاتاہے اوروٹامن کے ٹو ڈیری پروڈکٹ سے بآسانی حاصل کیاجاسکتاہے ۔وٹامن کے کی کمی سے بچنے کے لئے ہرے پتوں والی سبزیاں،بروکلی،بندگوبھی،مچھلی اورانڈے کااستعمال ضرورکریں۔

۴۔بی وٹامنز (فولیٹ)

vitamin B6

بی وٹامنز،وٹامن بی ۱۲ اورفولیٹ خواتین کے میٹابولزم ،تھکاوٹ سے بچاؤاورکارکردگی میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں۔یہ دوسرے وٹامنز کے ساتھ مل کرخون کے خلیوں کوبناتے ہیں جوسیلیولرپروسس،نشوونمااورتوانائی کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ کیلوریز کادرست استعمال کرنے میں بھی کارآمد رہتے ہیں۔صحت مند حمل ،دوران حمل بچے کی نشوونمااورپیدائش کی خرابیوں کی روک تھام میں فولیٹ اہم کرداراداکرتاہے۔یہ بچے کی دماغی اورریڑھ کی ہڈی کی بہترنشوونماکرتاہے۔یہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتین میں فولیٹ کی کمی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔مچھلی،گوشت،دودھ ،دہی اورانڈے کے استعمال سے وٹامن بی حاصل کیاجاسکتاہے۔بڑی عمرکی خواتین جوخون کی کمی کاشکارہوں انھیں ڈاکٹرکی مدد سے وٹامن بی کی کمی سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ہرے پتوں کی سبزیاں،اسپارگس،رس دارپھل اورپھلیوں کے استعمال سے فولیٹ کی کمی سے بچاجاسکتاہے۔

(معالج کا مشورہ :اپنی غذا ؤں کے انتخاب کے بارے میں آپ کومحتاط رہنا ہوگا اور اُن غذاؤں کا چناُؤ کرنا ہوگا جوجسم کواس کی ضرورت کے مطابق وٹامنز فراہم کرسکے ۔تاہم ،اگر معالج وٹامنز سپلیمنٹ استعمال کرنا کا مشورہ دےتو اس مشورے پر سختی کے ساتھ عمل کریں ۔)

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : ڈاکٹر شازیہ ارم

ترجمہ  : سائرہ شاہد


The post وہ وٹامنز جو خواتین کے لئے نہایت ضروری ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وٹامنز کی کمی سے ہونے والے امراض https://htv.com.pk/ur/health/vitamins-ki-kamii Wed, 20 Dec 2017 14:14:44 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24462 vitamins 20-12-17

انسان اگر اپنی روز مرہ زندگی میں صحیح اورمتوازن غذاکااستعمال نہ کریں تو اسے طبی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔اس سے انسانی جسم میں قوت مدافعت کی کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں حملہ آورہوتی ہیں۔بیمارپڑنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے ایک وٹامنز کی کمی بھی ہے۔ یہ […]

The post وٹامنز کی کمی سے ہونے والے امراض appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
vitamins 20-12-17

انسان اگر اپنی روز مرہ زندگی میں صحیح اورمتوازن غذاکااستعمال نہ کریں تو اسے طبی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔اس سے انسانی جسم میں قوت مدافعت کی کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں حملہ آورہوتی ہیں۔بیمارپڑنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے ایک وٹامنز کی کمی بھی ہے۔

یہ بات سچ ہے کہ وٹامنز کی کمی بہت سی بیماریوں کی جڑہے۔اپنی غذامیں ایسی اشیاء کااستعمال ضروررکھیں جن سے آپ کی روزمرہ وٹامن کی ضروریات بخوبی پوری ہوسکیں۔وٹامنز کی کمی سے یہ امراض ہوسکتے ہیں ۔

مزید جانئے :وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات

دل کی کمزوری

دل کی کمزوری کی وجہ وٹامن بی ،ای اورکچھ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہوتی ہے۔دل کومضبوط بنانے کے لئے وٹامن بی ،ای اورڈی سے بھرپورغذاکااستعمال کریں جیسے دہی،پنیر،دلیہ اورپھل وغیرہ،تاکہ مستقبل میں اس بیماری کے آگے بند باندھا جاسکے۔

بدہضمی

وٹامن بی کی کمی سے آنتوں میں سکڑنے کی قوت متاثرہوجاتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے وٹامن بی والی غذائیں جیسے گندم کادلیہ،پھلوں کارس،کلیجی وغیرہ کااستعمال کریں۔لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ غذ ا کوئی بھی ہو زیادہ کھانے سے گریز کریں۔

مزید جانئے : بدہضمی اورتیزابیت کے علاج کے جادوئی ٹوٹکے

پھوڑے پھنسیاں

یہ بیماری وٹامن اے اورسی کی کمی سے پیدا ہوتی ہیں۔ان سے نجات کے لئے گوشت،دودھ،پنیر،سٹرس فروٹ کھائیںتاکہ جسم کو وٹامن اے اور سی مل سکے اور جسم پرنکلنے والے تمام پھوڑے پھنسیوں سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے۔

فالج

وٹامن بی کی کمی سے فالج ہوسکتاہے۔اس کے لئے موسمی پھل،سبزیاں،جو،لوبیا،ساگ وغیرہ ضروراستعمال کریں۔یہ غذائیں رگوں اورشریانوں کومضبوط بناتی ہیں۔جس سے جسمانی اعضاء میں قوت پیداہوتی ہےاور اس بیماری سے روک تھام ہوسکتی ہے۔

مزید جانئے : فالج کی علامات،وجوہات اور مریض کا خیال

ذہنی پریشانی

وٹامن بی کی کمی اس بیماری کی بڑی وجہ ہے اسی لئے ذہنی پریشانی سے بچنے کے لئے وٹامن بی والی غذائیں بطورخاص استعمال کریں۔اس وٹامن کی کمی کی بدولت اعصابی کمزوری ہوتی ہے اور اور یہ ذہن پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

ذیابیطس

وٹامن بی اورڈی کی کمی کی صورت میں بھولنے کی بیماری اورذیابیطس ہوجاتی ہے۔گوکہ یہ دونوں مختلف بیماریاں ہیں لیکن موروثی وجہ کے علاوہ ان میں وٹامنز کی کمی بہت اہم اوراکثربنیادی کرداراداکرتی ہے۔

مزید جانئے :ذیابیطس کے مریض یہ 6کام نہ کریں

قبض

قبض کا مسئلہ وٹامن بی اور سی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتاہے۔اس صورت میں آنتوں میں سکڑنے کی طاقت نہیں رہتی جس کی بدولت فضلے کااخراج نہیں ہوتا۔ان وٹامنزکی کمی سے دل کی دھڑکن کاعارضہ ،جگرکی تکلیف،سینے کے امراض،دمہ وغیرہ بھی ہوجاتاہے۔سبزیاں ،انناس اوربغیرچھنے آٹے کی روٹی استعمال کریں تاکہ اس تکلیف دہ بیماری سے بچا جاسکے۔

دانتوں اورہڈیوں کے مسائل

ان مسائل کی بنیادی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ہروہ غذااستعمال ضرورکرنی چاہئے جس سے زیادہ سے زیادہ وٹامن ڈی جسم میں پہنچے تاکہ دانت سمیت ہڈیاں مضبوط ہوسکے۔سورج کی روشنی سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیاجاسکتاہے۔

مزید جانئے :جلد کے لئے 8 ضروری وٹامنز

The post وٹامنز کی کمی سے ہونے والے امراض appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>