وٹامنز کی کمی سے ہونے والے امراض

16,425

انسان اگر اپنی روز مرہ زندگی میں صحیح اورمتوازن غذاکااستعمال نہ کریں تو اسے طبی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔اس سے انسانی جسم میں قوت مدافعت کی کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں حملہ آورہوتی ہیں۔بیمارپڑنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے ایک وٹامنز کی کمی بھی ہے۔

یہ بات سچ ہے کہ وٹامنز کی کمی بہت سی بیماریوں کی جڑہے۔اپنی غذامیں ایسی اشیاء کااستعمال ضروررکھیں جن سے آپ کی روزمرہ وٹامن کی ضروریات بخوبی پوری ہوسکیں۔وٹامنز کی کمی سے یہ امراض ہوسکتے ہیں ۔

مزید جانئے :وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات

دل کی کمزوری

دل کی کمزوری کی وجہ وٹامن بی ،ای اورکچھ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہوتی ہے۔دل کومضبوط بنانے کے لئے وٹامن بی ،ای اورڈی سے بھرپورغذاکااستعمال کریں جیسے دہی،پنیر،دلیہ اورپھل وغیرہ،تاکہ مستقبل میں اس بیماری کے آگے بند باندھا جاسکے۔

بدہضمی

وٹامن بی کی کمی سے آنتوں میں سکڑنے کی قوت متاثرہوجاتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے وٹامن بی والی غذائیں جیسے گندم کادلیہ،پھلوں کارس،کلیجی وغیرہ کااستعمال کریں۔لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ غذ ا کوئی بھی ہو زیادہ کھانے سے گریز کریں۔

مزید جانئے : بدہضمی اورتیزابیت کے علاج کے جادوئی ٹوٹکے

پھوڑے پھنسیاں

یہ بیماری وٹامن اے اورسی کی کمی سے پیدا ہوتی ہیں۔ان سے نجات کے لئے گوشت،دودھ،پنیر،سٹرس فروٹ کھائیںتاکہ جسم کو وٹامن اے اور سی مل سکے اور جسم پرنکلنے والے تمام پھوڑے پھنسیوں سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے۔

فالج

وٹامن بی کی کمی سے فالج ہوسکتاہے۔اس کے لئے موسمی پھل،سبزیاں،جو،لوبیا،ساگ وغیرہ ضروراستعمال کریں۔یہ غذائیں رگوں اورشریانوں کومضبوط بناتی ہیں۔جس سے جسمانی اعضاء میں قوت پیداہوتی ہےاور اس بیماری سے روک تھام ہوسکتی ہے۔

مزید جانئے : فالج کی علامات،وجوہات اور مریض کا خیال

ذہنی پریشانی

وٹامن بی کی کمی اس بیماری کی بڑی وجہ ہے اسی لئے ذہنی پریشانی سے بچنے کے لئے وٹامن بی والی غذائیں بطورخاص استعمال کریں۔اس وٹامن کی کمی کی بدولت اعصابی کمزوری ہوتی ہے اور اور یہ ذہن پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

ذیابیطس

وٹامن بی اورڈی کی کمی کی صورت میں بھولنے کی بیماری اورذیابیطس ہوجاتی ہے۔گوکہ یہ دونوں مختلف بیماریاں ہیں لیکن موروثی وجہ کے علاوہ ان میں وٹامنز کی کمی بہت اہم اوراکثربنیادی کرداراداکرتی ہے۔

مزید جانئے :ذیابیطس کے مریض یہ 6کام نہ کریں

قبض

قبض کا مسئلہ وٹامن بی اور سی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتاہے۔اس صورت میں آنتوں میں سکڑنے کی طاقت نہیں رہتی جس کی بدولت فضلے کااخراج نہیں ہوتا۔ان وٹامنزکی کمی سے دل کی دھڑکن کاعارضہ ،جگرکی تکلیف،سینے کے امراض،دمہ وغیرہ بھی ہوجاتاہے۔سبزیاں ،انناس اوربغیرچھنے آٹے کی روٹی استعمال کریں تاکہ اس تکلیف دہ بیماری سے بچا جاسکے۔

دانتوں اورہڈیوں کے مسائل

ان مسائل کی بنیادی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ہروہ غذااستعمال ضرورکرنی چاہئے جس سے زیادہ سے زیادہ وٹامن ڈی جسم میں پہنچے تاکہ دانت سمیت ہڈیاں مضبوط ہوسکے۔سورج کی روشنی سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیاجاسکتاہے۔

مزید جانئے :جلد کے لئے 8 ضروری وٹامنز

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...