lunch – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 11 Nov 2022 13:57:50 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png lunch – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 قیلولہ (دن کی نیند )بڑھائے آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو https://htv.com.pk/ur/mind-body/nap-qeloola Mon, 06 May 2019 12:49:28 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32423

دوپہر کو کچھ دیر کے لیے اس  بارے میں جانئے :ان 5 نیند کی مشقوں سے پائیں پرسکون نیند سونا یا قیلولہ کرنا آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور آپ نے خود یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ دن کے کھانے کے بات آ پ پر […]

The post قیلولہ (دن کی نیند )بڑھائے آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

دوپہر کو کچھ دیر کے لیے اس  بارے میں جانئے :ان 5 نیند کی مشقوں سے پائیں پرسکون نیند سونا یا قیلولہ کرنا آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور آپ نے خود یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ دن کے کھانے کے بات آ پ پر نیند اور غنودگی کا غلبہ طاری ہوجاتا ہےاور اس لئے کچھ وقت کے لئے سوجانا یا قیلولہ کرنا آپ کو تازگی فراہم کرتا ہے۔یہ بات حال ہی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس تحقیق کے مطابق دوپہر کا وقت ایسا ہوتا ہے جب لوگوں کے لیے اپنے دفتری کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ تخلیقی سوچ بھی زوال کا شکار ہورہی ہوتی ہے۔تو اس کا علاج دوپہر کو کچھ دیر کی نیند میں چھپا ہے۔ اس تحقیق میں یہ بات سامنے ّئی ہے کہ20 منٹ کا قیلولہ لوگوں کی مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھاکر ذہنی تازگی فراہم کرتا ہے ۔واضح رہے کہ قیلولہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے جس کےاہمیت اب سائنس بھی تسلیم کررہی ہے۔


یہ بھی پڑھئے :ذہنی دباؤ کے انسانی جسم پر اثرات

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند ذیابیطس، امراض قلب اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کرتی ہے خاص طور پر اگر آپ رات کو نیند پوری نہیں کرتے۔تحقیق کے مطابق اگر آپ بھی رات کو چھ سے سات گھنٹے کی نیند نہیں لے پاتے تو دوپہر کو بیس منٹ تک کی نیند کارکردگی میں نمایاں مثبت فرق کا باعث بن سکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ دوپہر دو سے چار بجے کے دوران صرف بیس منٹ تک سونا ہی واضح فرق کا باعث بنتا ہے۔تاہم دوپہر کو کچھ دیر کے لئے سوناصحت (health) کے لیے اچھا ثابت ہوتا ہے مگر اس قیلولہ کا دورانیہ طویل ہونا دل کے مسائل اور ذیابیطس جیسے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ کچھ عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔اس تحقیق کے دوران 3 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ نکالا گیا جو افراد دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ دوپہر کی نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں تھکاوٹ کا احساس بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان


The post قیلولہ (دن کی نیند )بڑھائے آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
دوپہر میں کھانے کے بعد سستی اور نیند کا غلبہ کیوں؟ https://htv.com.pk/ur/mind-body/lunch-kay-baad-neend-kyun Thu, 28 Dec 2017 09:32:28 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24595

دوپہر کا وقت ہے اور آپ دفتر میں یا پھر اپنے گھر پر موجود ہیں۔ پھراس وقت دن میں 3 سے 4 بجے کے وقت آپ کو کوئی نہایت ہی اہم کام کرنا ہو، لیکن دوپہر کا کھانا (Lunch)کھانے کے بعد ہی آپ سستی محسوس کرنے کے ساتھ نیند میں جھولنا شروع ہوجائیں  تو پھر […]

The post دوپہر میں کھانے کے بعد سستی اور نیند کا غلبہ کیوں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

دوپہر کا وقت ہے اور آپ دفتر میں یا پھر اپنے گھر پر موجود ہیں۔ پھراس وقت دن میں 3 سے 4 بجے کے وقت آپ کو کوئی نہایت ہی اہم کام کرنا ہو، لیکن دوپہر کا کھانا (Lunch)کھانے کے بعد ہی آپ سستی محسوس کرنے کے ساتھ نیند میں جھولنا شروع ہوجائیں  تو پھر ؟ آپ کے اہم کام تو پھنس گئے نا ۔

dopeher neend ane ki wajuhat

دوپہر کھانے کے بعد سستی کی وجوہات

ایسا صرف آپ ہی کے ساتھ ہی نہیں لاتعداد افراد کے ساتھ ہوتا ہے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آجاتی ہے، لیکن کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

مزید جانئے:سُستی اور کاہلی کی وجوہات اور ان کا حل

٭ یہ بہت عام بات ہے کہ دن میں پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد یا ایسا کھانا جس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہو تو نیند آتی ہے۔
٭ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سستی اور نیند آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں انسولین کی سطح کافی بڑھ جاتی ہے، کھانا جتنا بھاری ہوگا جسم میں انسولین اتنی بڑھے گی۔
٭ اس دوران جسم میں سلیپ ہارمون جسے نیند پیدا کرنے کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے وہ جنم لیتا ہے، جو دماغ میں تھکاوٹ کا خیال پیدا کرتا ہے، جسے سستی پیدا ہوتی، اور سارا فوکس کھانے کو ہضم کرنے میں رہتا ہے۔
٭ کھانا کھانےکے بعد سب سے اہم فنکشن اس کھانے کو ہضم کرنا ہے جس کے لیے انرجی کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے دن کا کھانا کھانے کے بعد جسم میں سستی محسوس ہوتی ہے اور آرام کرنے کا دل کرتا ہے۔
٭ یہ بات کھانے پر بھی منحصر کرتی ہے، اگر کھاناچکنائی سے بھرپور ہے تو اسے ہضم ہونے میں وقت لگے گا۔ایسا ہی کچھ رات کے کھانے کے بعد بھی ہوتا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس بات کا زیادہ اندازہ اس لیے بھی نہیں ہوتا کیوں کہ رات کے وقت تو خود ہمارا ذہن جانتا ہے کہ نیند لینی ہے، لیکن دن میں سونے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا اس لیے نیند زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

dopeher neend se bachao

سستی سے بچنے کے طریقے

سستی سے اب آپ کو ضروری کام بھی کرنا ہے اور دن میں بھوک مٹانے کے لئے کھانا بھی کھانا ہےاب دن میں کھانا کھائیں گے تو نیند بھی آئیں گی تو دن کے کھانے کے بعد نیند سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

مزید جانئے:چندا کی نگری سے آ جاری نندیا

٭اپنی غذا کا خیال کرتے ہوئے کھانے کی مقدار میں کمی لائی جاسکتی ہے، آپ جتنا زیادہ کھائیں گے، اس کو ہضم ہونے میں اتنی انرجی درکار ہوگی، اور آپ اتنی ہی زیادہ سستی اور نیند محسوس کریں گے۔
٭کوشش کریں کہ دوپہر میں ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوجائے، تاکہ آپ دن میں بھی تر وتازہ رہیں۔ صحت بخش غذا کھائیں جس میں سارے ضروری غذائی اجزا موجود ہوں۔
٭ناشتہ ضرور کریں تاکہ دوپہر میں کم بھوک لگے۔
٭کھانے کے بعد باہر ہلکی چہل قدمی کریں۔

The post دوپہر میں کھانے کے بعد سستی اور نیند کا غلبہ کیوں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>