lemon water – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png lemon water – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں https://htv.com.pk/ur/home-remedies/lemon-limo-kay-kamalat Tue, 22 Oct 2019 07:36:04 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34496

لیموں کا استعمال بہت سے کھانوں میں کیا جاتا ہے ۔گرمیوں میں لیموں پانی تازگی بخشتا ہے ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے علاوہ لیموں کا استعمال خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔آپ بھی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے لیموں کا استعمال کئی طرح کر سکتی ہیں ۔ جلد […]

The post لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

لیموں کا استعمال بہت سے کھانوں میں کیا جاتا ہے ۔گرمیوں میں لیموں پانی تازگی بخشتا ہے ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے علاوہ لیموں کا استعمال خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔آپ بھی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے لیموں کا استعمال کئی طرح کر سکتی ہیں ۔

جلد کی صفائی کے لئے :

لیموں میں اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات موجود ہیں جو جلد کو جراثیم سے پاک کرکے دانوں سے محفوظ رکھتی ہیں ۔چند قطرے ناریل کے پانی میں،چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور جلد پر لگائیں ناریل کا پانی جلد کو نمی فراہم کرے گا اور لیموں جلد کو صاف کرکے چمک دار بنائے گا۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو براہ راست منہ پر لگانے کے بجائے پہلے ہاتھ پر لگاکر چیک کر لیں ۔

کہنی اور گھٹنوں کی صفائی کے لئے:

لیموں میں وٹامنC موجود ہے جو جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے ۔اگر آپ کے گھٹنے یا کہنیاں کالی ہیں تو آدھا لیموں کاٹ کر ان پر ملیں ۔چند ہی دنوں میں کالک ختم ہو جائے گی۔

بلیک ہیڈز ختم کرنے کے لئے:

لیموںمیں سٹرک ایسڈ ہے اس لئے اسے بلیک ہیڈز کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔جلد کو صاف کرکے جہاں بلیک ہیڈز ہوں لیموں کی پھانک کاٹ کر ملیں اور تھوڑی دیر لگا رہنے دیں پھر دھودیں۔


دودھ کے 7حیرت انگیز استعمال


کلینزنگ کے لئے:

ایسی جلد( جس پر ایکنی یا دانے ہونے کا خطرہ ہو)کی کلینزنگ کے لئے 6اونس ڈسٹل واٹر میںدو قطرے لیموں کا رس اور دوقطرے ٹی ٹری آئل ملائیں اور روئی کی مدد سے جلد کوصاف کریں ۔

دانتوں کی صفائی کے لئے:

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا لگائیں اوراس پر لیموں کا رس نچوڑ لیں پھر اس سے برش کریں ۔دانتوں کا پیلا پن ختم ہوکر دانت چمکدار ہو جائیں گے

جلد کو چمک دار بنانے کے لئے:

لیموں میں وٹامن Cاور سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو مستقل استعمال سے جلد کو گورا اور چمک دار بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔وٹامن Cاینٹی اوکسی ڈینٹ ہے جو جلد کے فری ریڈکلز کو ختم کرتا ہے اور کولاجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔اس طرح جلد کے گہرے دھبے صاف ہونے میں مدد ملتی ہے۔لیکن جب جلد پر لیموں کا استعمال کریں تودھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر سن بلاک ضرور لگائیں کیونکہ لیموں کے استعمال کے بعد جلد زیادہ حساس ہوجاتی ہے۔

ہونٹوں کو صاف کرنے کے لئے:

لیموں کا رس برائون شوگرکے ساتھ ملا کر ہونٹوں کے لئے اسکرب تیار کریں ۔لیموں کا رس ہونٹوں کی مردہ کھال کو الگ کرے گا اور شکر اسے صاف کردے گی۔لیکن اگر آپ کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہیں تو ان پریہ اسکرب نہ استعمال کریں ۔

ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے:

جلدی جلدی مینی کیور کرانے سے ناخن خشک اور خراب ہونے لگتے۔ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر ناخنوں کو اس میں ڈبوئیں ۔یہ ناخنوں کو مضبوطی بخشنے کے ساتھ ان کی پیلی رنگت کو بھی ختم کرے گا۔

بالوں کو چمک دینے کے لئے:

اگر بالوں کی چمک ماند پڑجائے تو شیمپو سے بال دھونے کے بعد پانی میں لیموں کا رس ملا کراس سے بالوں کو کنگھال لیں ۔بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہو جائے گی۔


وہ ٹوٹکے جو کھانسی سے نجات دلائیں

The post لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گرمیوں کو خوشگوار بنائیں لیموں کے استعمال سے https://htv.com.pk/ur/nutrition/lemon-summer-limo Fri, 29 Mar 2019 15:00:07 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32512 lemon 29-3-19

سردیوں کا اختتام ہوا اور اب گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوا چاہتا ہے اور ایسے میں اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا خیال رکھنا بےحد ضروری ہوجائے گا۔گرمی کے موسم میں اگر خود کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں پیٹ کی […]

The post گرمیوں کو خوشگوار بنائیں لیموں کے استعمال سے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
lemon 29-3-19

سردیوں کا اختتام ہوا اور اب گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوا چاہتا ہے اور ایسے میں اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا خیال رکھنا بےحد ضروری ہوجائے گا۔گرمی کے موسم میں اگر خود کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں پیٹ کی خرابی،ہاضمے کا مسئلہ یا بہت زیادہ پسینہ آنا شامل ہیں۔لیکن اب زیادہ پریشان نہ ہوں، آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک ایسی غذاء ہے جو اس موسم کے لیےبہت فائدہ مند ہے کہ اس کے استعمال سے بہت سی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔یہاں بات ہورہی ہے کھٹے میٹھےلیموں کی کی، جس کا استعمال آپ صرف شربت پینے میں ہی نہیں بلکہ بہت سے انداز میں کرسکتے ہیں۔

لیموں پانی : کھانے کے بعد

کھانے کے بعد لیموں پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے، ایسا کرنے سے جسم میں موجود وہ ایسڈز جن کا کوئی استعمال نہیں وہ باہر ہوجاتے ہیں۔لیموں پانی کا مزاح بہتر کرنے کے لیے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کیا جاسکتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند

 

لیموں: منہ کی بو سے نجات

اگر آپ کو بھی منہ سے بو آنے جیسے مسائل کا سامنا ہے تو لیمو اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ایک چائے کا چمچ شہد لیں، اس میں ایک چائے کا چمچ لیمو کا رس شامل کریں، ایک چائے کا چمچ دارچینی ملائیں اور آدھا کپ نیم گرم پانی شامل کریں۔تمام اجزاء کو مکس کرنے کے بعد اس سے کلی کریں، یقیناً منہ کی بو سے جلد نجات مل جائے گی۔

لیموں : پسینے کی بوسے نجات

سال کے اس موقع پر پسینہ آنا نہایت عام سی بات ہے، لیکن پسینہ کے ساتھ آنے والی بو کے باعث کبھی کبھار آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب پسینے کی اس بو کی روک تھام کے لیےلیموں کا استعمال ضروری بنائیں۔تھوڑا سا لیمو کا رس لیں، اس میں پانی شامل کریں، اس مرکب کو اپنے بغل اور ہر اس حصے پر لگائیں جہاں سے پسینے کی بو آتی ہے، پھر 15 منٹ تک اسے چھوڑ دیں اور بعدازاں دھو لیں۔ہر روز ایسا کرنے سے آپ کو پسینے کی بو سے نجات مل جائے گی۔

لیموں : رنگ صاف کرنے کے لیے

دھوپ میں جلد کا رنگ خراب ہونے سے بچانے کے لیے تھوڑا سا لیموں کا رس لیں اور اس کو اچھے طرح چہرے پر مل لیجیے، 10 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، بہتر نتائج کے لیے یہ عمل دن میں دو بار کریں۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


The post گرمیوں کو خوشگوار بنائیں لیموں کے استعمال سے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات https://htv.com.pk/ur/health/8-benefits-of-drinking-lemon-water Tue, 01 Aug 2017 11:47:35 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21642 8 benefits of drinking lemon water

کھٹے اور رسیلے پھل لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں اور لیموں پانیرس اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ جسم سے ٹاکسنز بھی […]

The post لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
8 benefits of drinking lemon water

کھٹے اور رسیلے پھل لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں اور لیموں پانیرس اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ جسم سے ٹاکسنز بھی صاف کرتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے یہ تو اکثر لوگوں کو پتا ہوگا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے اور بہت سے فوائدے بھی ہیں جن کی تفصیل ہم آپ کوبتاتے ہیں:

1۔ ناخن کے نشانات

اکثر ناخون پر سفید نشانات واضح ہو جاتے ہیں اگر لیموں پانی کا روزانہ استعمال کیا جائے تو نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں بلکے ناخون کی بہتر نشونما بھی ہوتی ہےؤ۔

2۔گُردے کی صفائی

لیموں پانی میں موجود سِٹرک ایسڈ دوسرے پھلوں کے مقابلے سب سے زیادہ پایا جاتا ہے یہ ایسڈ گردے میں موجود پتھری کو تحلیل کر کے اس کی مزید افزائش کو روکتا ہے۔

3۔ قبض کشا

لیموں کا اکثر بیشتر ایسی دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے جو قبض کشا ہوتی ہیں اسی طرح لیموں پانی بھی ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

4۔وزن گھٹانے کے لئے

لیموں پانی کا سب سے زیادہ استعمال وزن گھٹانے کے لئے کیا جاتا ہے لیموں چربی گھلانے کی صلاحیت سے مالامال ہوتا ہے روزانہ صبح نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر استعمال کرنے سے ایک ہفتے میں ہی فرق سامنے ا جائے گا۔

5۔جوڑوں کی حفاظت

لیموں میں موجود سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں۔ ان ذرات کا انسانی ہڈیوں کے جوڑوں میں بھی پائے جانے کا امکان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

6۔ تیزابیت کا خاتمہ

معدے کی جلن یا تیزابیت ختم کرنے میں لیموں کا رس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

7۔بیماریوں سے بچاؤ

لیموں پانی کا روزانہ استعمال ہمارے جسم قدرتی دفاعی نظام کو زیادہ مضبوط اور اس قابل بناتا ہے کہ وہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم، وائرس اور مادہ کو پہچان کر تیزی سے ان کا قلع قمع کرسکے۔

8۔مثانے کی تکلیف

مثانے میں تکلف ہونے کی صورت میں نہارمنہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کے ساتھ ساتھ اگر آپ کھانوں کے دوران بھی لیموں پانی پیتے رہیں تو مثانے کی تکلیف جلد ز جلد بنا کی دوا کے ختم ہوجائے گی۔

The post لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>