healthy skin – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 21 Feb 2020 07:39:29 +0000 ur hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png healthy skin – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 کیا آپکو گلیٹر نیل پالش مٹانا مشکل لگتا ہے؟ https://htv.com.pk/ur/beauty/tips-to-remove-glitter-nail-polish Fri, 26 Apr 2019 08:50:18 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=22941 glitter nail polish

عام نیل پالش کے ساتھ ساتھ گلیٹر نیل پالش اورمختلف نیل آرٹ نے ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کافی ورائٹی دی ہیں۔ یہ تمام چیزیں استعمال کے وقت تو اچھی لگتی ہیں لیکن تقریب کے اختیام پر انھیں ریموو کرنا ایک بڑامسئلہ بن جاتا ہے۔لیکن اب آپ اس مسئلہ کوذیل میں دیئے گئے طریقوں سے […]

The post کیا آپکو گلیٹر نیل پالش مٹانا مشکل لگتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
glitter nail polish

عام نیل پالش کے ساتھ ساتھ گلیٹر نیل پالش اورمختلف نیل آرٹ نے ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کافی ورائٹی دی ہیں۔ یہ تمام چیزیں استعمال کے وقت تو اچھی لگتی ہیں لیکن تقریب کے اختیام پر انھیں ریموو کرنا ایک بڑامسئلہ بن جاتا ہے۔لیکن اب آپ اس مسئلہ کوذیل میں دیئے گئے طریقوں سے باآسانی حل کرسکتے ہیں اور پھر اگلی کسی تقریب میں کسی اور آپشن کے ساتھ جاسکتے ہیں۔

نیل پالش صاف کرنے کا آسان طریقہ : ۔

1۔المونیم فوائل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پہلے سے کرلیں ,ٹکرے اتنے بڑے ہو  جس سے آپ کے ناخن آسانی سے کور ہوسکیں۔

2۔نیل پالش ریموورمیں کاٹن بال ڈپ کرکے ناخن پررکھیں۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

 

3۔اس کے بعد فوائل پیپرکوناخن پراچھی طرح لپیٹ لیں۔(اگرفوائل پیپرآسانی سے دستیاب نہ ہوتو آپ فوائل کی جگہ ربڑبینڈ یاپھرعام ٹیپ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔)

4۔پانچ منٹ کے بعد دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے فوائل کودبائیں اورآہستہ آہستہ رگڑیں۔

5۔اس عمل کے بعد فوائل پیپرکوانگلی سے باہرکی طرف نکالیں توفوائل پیپراورکاٹن کے ساتھ ساتھ آپ کی گلیٹرنیل پالش بھی ریموو ہوچکی ہوگی۔

اس طریقے کے استعمال سے آپ آرام سے گلیٹر نیل پالش ریموو کرسکتی ہیں ۔اس کے علاوہ مارکیٹ میں گلیٹر نیل پالش ریموو کرنے کے لئے فارمولادستیاب ہے۔ اسمیں اگرکچھ دیرناخن ڈپ کرکے رکھیں تو نیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی مارکیٹ میں گلیٹرنیل پالش پاورجیل دستیاب ہیں جن کے لگانے سے چارمنٹ کے اندرگلیٹرنیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔


مزید جانئے :سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل


The post کیا آپکو گلیٹر نیل پالش مٹانا مشکل لگتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے https://htv.com.pk/ur/beauty/winter-oily-skin Thu, 24 Jan 2019 18:39:58 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31374 winter oily skin

جلد کی چکنائی چہرے کی حساسیت کو بڑھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد کسی بھی تبدیلی سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہے۔عام طور پر گرمیوں میں جلد کی چکنائی واضح طور پر نظر آتی ہے اور لگتا ہے کہ سردی میں خشک ہوائیں جلد کی زائد چکنائی کو ختم کردیتی ہیں جبکہ […]

The post سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
winter oily skin

جلد کی چکنائی چہرے کی حساسیت کو بڑھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد کسی بھی تبدیلی سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہے۔عام طور پر گرمیوں میں جلد کی چکنائی واضح طور پر نظر آتی ہے اور لگتا ہے کہ سردی میں خشک ہوائیں جلد کی زائد چکنائی کو ختم کردیتی ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔سردی میں بھی چکنی جلد کا بالکل اسی طرح خیال رکھنا ضروری ہے جیسے گرمیوں میںرکھا جاتا ہے۔

سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کیسے کریں:

نیچے دیئے گئے طریقوں کے ذریعے آپ بھی اپنی جلد کو نمی اور قدرتی چمک دے سکتی ہیں۔

موائسچرائزر کا استعمال :

چکنی جلد والے لوگوں کو سردیوں میں بھی آئل والا موائسچرائزر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔چکنی جلد کے لئے بنائے گئے موائسچرائزرز میں آئل کے بجائے پانی اور جیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب بھی ہاتھ منہ دھوئیںموائسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد کی چکنائی متوازن رہے ۔اس کے علاوہ بیوٹی پروڈکٹس میں وٹامن ای کی موجودگی بھی چکنی جلد کے لئے نہایت مفید ہے۔

ایکس فولیٹ کریں:

پابندی کے ساتھ جلد کی صفائی اورایکس فولیٹ کرنے سے جلد ایک جیسی رہتی ہے۔جلد کو ایکس فولیٹ کرنے کے لئے وٹامن ای والا دانے دار جیل استعمال کریں ۔ہفتے میں دو مرتبہ لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہوںگے ۔


مزید جانئے : پانچ ایسی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنائیں


پیٹرولیئم جیلی کا استعمال نہ کریں :

چہرے اور ہونٹوں پر لگانے کے لئے پیٹرولیئم جیلی کے بجائے میڈیکیٹڈ یا ہربل لپ بام استعمال کریں ۔

ٹی ٹری آئل:

سردیوں میں زیادہ تر لوگ تیز گرم پانی سے نہاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔جبکہ نیم گرم پانی میں اگر ٹی ٹری آئل کے چند قطرے شامل کرکے نہایا جائے تو جلد کی نمی برقرار رہنے کے ساتھ جلد زیادہ نرم وملائم رہے گی۔


اس بارے میں جانئے : کیا آپ بھی سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں؟


زیادہ پانی پیئیں:

سردی میں بھی روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی پیئیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے اور ٹوکسن اور بیکٹیریا بھی مساموں سے باہر نکل جائیں۔

بغیر آئل والی میک اپ پروڈکٹس استعمال کریں:

میک اپ فائونڈیشن خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا فائونڈیشن آئل فری اور واٹر بیس ہو۔ زیادہ تر میک اپ کے سامان میں آئل ہوتا ہے جس کا استعمال چکنی جلد کے لئے اچھا نہیں ۔لہٰذااس کے بجائے پائوڈر والا میک اپ استعمال کریں۔

winter skin
موائسچرائزر والی اشیاء استعمال کریں :

جسم کو دھونے کے لئے صابن کے بجائے باڈی واش کا استعمال کریں ۔اگر آپ صابن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایسے صابن کا انتخاب کریں جس میں موائسچرائزر موجود ہو۔جسم کو دھونے کے لئے گلیسرین اور قدرتی تیل والا صابن استعمال کریں جبکہ چہرے کے لئے آئل فری فیس واش کا استعمال کریں ۔

صاف تولیہ استعمال کریں :

صاف تولئے کا استعمال چکنی جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور چہرہ دانوں سے محفوظ رہتا ہے۔منہ دھونے کے بعد چہرے کو رگڑ کر صاف کرنے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے خشک کریں ۔گندے تولئے کا استعمال نہ کریں کیوںکہ اس میں موجود بیکٹیریا آپ کے چہرے پر حملہ آور ہوسکتے ہیں ۔اس لئے ہر ہفتے بعد صاف تولیہ استعمال کریں۔
موسم کوئی بھی ہو جلد کی صفائی اور موائسچرائزنگ ضروری ہوتی ہے۔چکنی جلدکی صفائی کے لئے کلینزنگ ملک کے بجائے واٹر بیس ٹونر اور کلینزر استعمال کریں ۔سردی ہو یا گرمی اپنی جلد کی صحیح طرح حفاظت کریں تاکہ آپ کی جلدکی خوبصورتی ہر موسم میں برقرار رہے۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں بوریت ہو تو یہ مثبت سرگرمیاں اپنائیں


The post سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
انناس کے رس سے چہرے کو نکھاریں https://htv.com.pk/ur/beauty/make-your-skin-glow-with-pineapple Sat, 17 Feb 2018 12:31:37 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21634 make-your-skin-gloq-with-pineapple

انناس وٹامنز اور منرلز سے بھر پور انوکھا پھل ہے ۔ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس ، فولیٹ ، تھایامین ،رائبوفلیون ، اور نیاسن شامل ہے۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۱ فیصد وٹامن کے موجود ہے اس لیے یہ جوس ان لوگوں کے لیے […]

The post انناس کے رس سے چہرے کو نکھاریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
make-your-skin-gloq-with-pineapple

انناس وٹامنز اور منرلز سے بھر پور انوکھا پھل ہے ۔ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس ، فولیٹ ، تھایامین ،رائبوفلیون ، اور نیاسن شامل ہے۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۱ فیصد وٹامن کے موجود ہے اس لیے یہ جوس ان لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہے جو خون کو پتلا کرنے والی دوائیں لیتے ہیں۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۶۳ فیصد میگنیز،۹ فیصد کوپر اور کم مقدار میں کیلشیم ،آئرن ،فاسفورس پوٹاشیم اور دوسری غذائی اجزاء شامل ہیں۔

جلد کے لیے مفید ہے:

روزانہ انناس کارس پینے سے سب سے زیادہ فائدہ جلد کو پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔ وٹامن سی حساس جلد ، جلد کی سوزش اور ایکنی میں بہت مفید ہے ۔ انناس میں موجود وٹامن اے جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے اور قدرتی طور پر اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کا کام دیتا ہے۔
ایکنی والی جلد کے لیے اینٹی اوکسی ڈنٹ کا استعمال بے حد ضروری ہے جو انناس میں وافر مقدار میں موجود ہیں ۔یہ اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کو ہموار کرتا ہے اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچاتا ہے ۔ وٹامن اے اور وٹامن سی جلد کی جھریوں، سورج کے نقصانات اور جلد کو ناہموار ہونے سے بچاتا ہے۔ انناس کا رس ایکنی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

 

انناس کے رس کا نقصان :

انناس میں شکر وافر مقدار میں موجود ہے ۔ اس لیے اس میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں ۔ ۸ اونس انناس کے رس میں ۱۶۰ کیلوریز ہوتی ہیں۔ جو کاربوہائڈریٹ کی روزانہ ضرورت کا ۱۵ فیصد ہوتا ہے۔
لیکن جب یہ پتہ چلتا ہے کہ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۱۲۰ فیصد وٹامن سی اور ۱۰ فیصد وٹامن اے موجود ہے تو کیلوریز کی یہ مقدار اس کے آگے اہمیت نہیں رکھتی۔

انناس کا خالص رس استعمال کریں:

اکثر لوگ ڈبوں میں پیک انناس کارس استعمال کرتے ہیں کیونکہ انناس کا تازہ رس ہر جگہ نہیں ملتا ۔ لیکن اگر آپ کو انناس با آسانی مل جائے تو اس سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے گھر پر اس کا جوس نکال کر روزانہ پئیں۔

اچھی جلد کے لیے انناس کا رس استعمال کریں:

اپنے روز مرہ غذا میں انناس کا رس شامل کریں اور جلد کو حیرت انگیز حد تک خوبصورت بنائیں۔ انناس کو دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ملا کر اور بھی موثر بنایا جاسکتا ہے۔

چمکدار جلد کے لیے :

جلد کو چمکدار بنانے کے لیے انناس کے رس کے ساتھ ادرک اور لیموں کا رس بھی شامل کریں۔
انناس میں ۳ لیموں اور ایک انچ موٹا ادرک کا ٹکڑا ملا کر جوس نکال کر پئیں۔
انناس ، کھیرا چقندر اور پارسلے کا جوس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے
ایک انناس ، ۲ کھیرے ، ۲ چقندر اور ایک گڈی پارسلے ملا کر جوس نکالیں۔

اچھی جلد کے لیے :

صحت مند اور تروتازہ جلد کے لیے انناس ،کھیرا اور سیب کا جوس ملا کر پئیں ۔ اس کے لیے
آدھا انناس ایک سیب اور ایک کھیرا استعمال کریں۔
یہ مزیدار اور مفید پھل نا صرف آپ کی جلد کے لیے بلکہ آپ کے پورے جسم کے لیے فائدہ مند ہے اس لیے انناس کا رس روزانہ پئیں اور صحت مند رہیں ۔

مزید جانئے :8ٹوٹکے اپنائیں گرتے بالوں کو بچائیں


The post انناس کے رس سے چہرے کو نکھاریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
5 چیزیں چہرے پر ہرگز استعمال نہ کریں https://htv.com.pk/ur/beauty/products-skin-per-use-naa-karay Sat, 10 Feb 2018 05:45:35 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=25556 Dangerous product for skin

صاف ،نرم وملائم اوربے داغ جلد کاحصول ہرایک کی خواہش ہوتی ہے ۔اس خواہش کے حصول میں بعض اوقات چہرے پرایسی چیزوں کااستعمال کرلیاجاتاہے جوچہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ جلد کی خوبصورتی اورشادابی کے لئے بہت سی چیزیں دستیاب ہوتی ہیں جنھیں آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے […]

The post 5 چیزیں چہرے پر ہرگز استعمال نہ کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Dangerous product for skin

صاف ،نرم وملائم اوربے داغ جلد کاحصول ہرایک کی خواہش ہوتی ہے ۔اس خواہش کے حصول میں بعض اوقات چہرے پرایسی چیزوں کااستعمال کرلیاجاتاہے جوچہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

جلد کی خوبصورتی اورشادابی کے لئے بہت سی چیزیں دستیاب ہوتی ہیں جنھیں آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں چہرے پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔جسم کی باقی جلد کے مقابلے میں چہرے کی جلد زیادہ حساس اورتوجہ طلب ہوتی ہے۔
مزید جانئے :ٹماٹر اسکن کیئر کے لئے بہترین پھل

۱۔کولجن موئسچرائزر

کولجن (Cologen)مالیکیول بہت بڑاہوتاہے وہ جلد میں آسانی سے داخل نہیں ہوتا صرف اوپری سطح پرکام کرتاہے۔لہٰذا اس طرح کے موئسچرائزراستعمال کرنے سے گریز کریں ۔کولجن پرمشتمل موئسچرائزرمہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کی گہرائی میں جاکرجلد کونمی پہنچانے سے قاصررہتے ہیں۔

جب بھی اسکن کیئرکی بات آتی ہے تو سب یہی چاہتے ہیں کہ مہنگی پروڈکٹ کاانتخاب کریں لیکن انتخا ب کے وقت ڈبے پرموجود اس کے اجزاء پرضرورنظرڈال لیاکریں۔ہمیشہ اپنی جلد کے مطابق اشیاء کاانتخاب کریں۔۲۔لوفہ

لوفہ(Lufa) کوکبھی بھی چہرے پرنہیں لگاناچاہئے یہ بہت کھردرے ہوتے ہیں اورچہرے کی جلدکونقصان پہنچاسکتے ہیں۔جسم کی جلد کے مقابلے میں چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے۔ اسی لئے اس پراس قسم کی چیزیں لگانے سے گریز کرناچاہئے۔اس طرح کے اسپنج استعمال کرنے کے باعث بیکٹیریاآسانی سے جلد میں داخل ہوکرکیل مہاسے اورایگزیما کا باعث بن سکتے ہیں۔

جس لوفہ کوآپ اپنے جسم پراستعمال کرتے ہیں اورپھروہی لوفہ چہرے پرلگالیتے ہیں تو یہ چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک عمل ہے۔اس عمل سے نہ صرف چہرے کی جلد پرریشز آسکے ہیں بلکہ خطرناک بیکٹیریاجلد میں داخل ہوجاتے ہیں اور جلد کونقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید جانئے :آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں

۳۔اسکرب

چہرے کی جلد پرکھردرے اوررگڑنے والے اسکرب استعمال کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ ان کے استعمال سے جلد میں سوزش اورہائیپرپگمینٹیشن ہوجاتی ہے۔بہت سے لوگ جوان کااستعمال کرتے ہیں۔ ان میں اکثرایکنی کاشکار ہوجاتے ہیں۔اسکرب سے چہرے کی جلد شدید متاثرہوتی ہے۔

بہت سے لوگ اس کااستعمال کرتے ہوئے اتنی شدت سے اپنے چہرے کورگڑتے ہیں کہ واش کے بعد ان کاچہرہ سرخ ہوجاتاہے جودراصل سوزش کااثرہوتاہے۔ بس چہرے کو کریمی فیس واش سے ہلکے ہاتھ سے دھوئیں اورصاف کرکے کلینزر کااستعمال کریں۔

۴۔مائیکرونیڈلنگ ڈیوائس

چہرے کی جلد پراس طرح کے آلات کے استعمال سے انفیکشن خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ان آلات کے استعمال سے جلد پرچھوٹے چھوٹے سوراخ ہوجاتے ہیں۔گھرپرایسی ڈیوائس کے استعمال سے جلد کابیریرفنکشن متاثرہوتاہے۔تجربہ کارماہر امراض جلد اس عمل مائیکرونیڈلنگ( (microneedlingکوریڈیوفریکوئنسی کے ساتھ کرتے ہیں۔

مائیکرونیڈلنگ کے لئے صاف اورمحفوظ ماحول اورقابل ڈرماٹولوجسٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جلد محفوظ اورجراثیم سے پاک رہ سکے۔

مزید جانئے :چہرےکوکیل مہاسوں سےبچانے کے منفرد ٹوٹکے

۵۔کیمیکل پیل

کیمیکل پیلز جوآسانی سے مارکیٹ اورآن لائن دستیاب ہیں لوگ خرید کرگھرمیں خود ہی استعمال کرلیتے ہیں جومحفوظ طریقہ نہیں ہے۔کبھی بھی اپنے گھرمیں خو دسے چہرے پراس طرح کی اشیاء کااستعمال ہرگزنہیں کرناچاہئے۔اس کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں بعض اوقات سرخی ، سوزش اور چہرے کی رنگت تک خراب ہوجاتی ہے۔

کیمیکل پیلز دراصل ایک ایسی تکنیک ہے جوجلد کی ظاہری شکل کوبہتربنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔اس میں کیمیکل سلوشن جلد پر لگایا جاتا ہے جس سے جلد چھلکے کی طرح آرام سے اترآتی ہے اورنئی آنے والی جلد نرم اورپہلے کے مقابلے میں جھریوں سے پاک ہوتی ہے۔

The post 5 چیزیں چہرے پر ہرگز استعمال نہ کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں https://htv.com.pk/ur/beauty/tips-to-have-a-bride-like-skin Wed, 24 Jan 2018 06:59:42 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23004 Urwa Hocane

ہر لڑکی خوابوں کی دنیا میں خود کو ایک شہزادے کی دلہن تصور کرتی ہے اور اس ہی لئے ہر لڑکی خود کو آئنہ میں دیکھ کر یہ ہی سوچتی ہے کہ وہ کیسے اور خوبصورت ہو جائے ؟ آج کل ویسے تو طرح طرح کے ٹوٹکے سننے کو ملتے ہیں جن کو سن کر […]

The post آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Urwa Hocane

ہر لڑکی خوابوں کی دنیا میں خود کو ایک شہزادے کی دلہن تصور کرتی ہے اور اس ہی لئے ہر لڑکی خود کو آئنہ میں دیکھ کر یہ ہی سوچتی ہے کہ وہ کیسے اور خوبصورت ہو جائے ؟

آج کل ویسے تو طرح طرح کے ٹوٹکے سننے کو ملتے ہیں جن کو سن کر یوں لگتا ہے جیسےپلک جھپکتے ہی ہم حسین ہو جائیں گے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔ لیکن آپ اپنے گھر میں موجود چند گھریلو اجزاء سے واقعی خوبصورتی حاصل کر سکتے ہیں لیکن شرط ہے تو بس ان ٹوٹکوں کو آزمانے کی ۔

جلد کی رنگت ایک سی نہ ہو

پودینے کے پتوں کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں ۔پورے چہرے پر صبح لیپ کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔وہ خواتین جن کے چہرے پر دانوں کے نشانات رہ گئے ہوں اور چہرہ کی رنگت ایک جیسی نہ ہو ان کے لئے یہ ٹوٹکہ بڑا ہی مفید ثابت ہو گا ۔

چہرے کے داغ دھبے

نیم کے سبز پتوں کو باریک پیس کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لیپ کریں ۔صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں لگا تار بیس دن کرنے سے چہرہ پر الگ چمک آئے گی اور داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے۔

جھائیاں اور دھوپ سے بچاؤ

وہ بچیاں جن کی شادی میں ابھی وقت ہو ان کا صرف بیسن (چنے کا آٹا اگرگھر کا تازہ پسا ہوا ہو تو زیادہ بہتر ہے) میں ارنڈ کا تیل ملا کر چہرے پر رگڑریں تو جھائیاں اور دھوپ کی وجہ سے چہرہ پر پڑنے والے کالے تل ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ خوبصورت ہو جاتا ہے ۔

مسام صاف کرنے کے لئے

ایک چمچ بیسن میں چار چار کھانے کے چمچ گاجر، ککڑی اور لیموں کا رس شامل کر لیں اور لیپ جیسا بنا کر چہرہ پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ خشک ہونے دیں یہ ماسک چہرے کے مردہ مسام کو صاف کر کے جلد کو نئی چمک دیتا ہے ۔

مزید جانئے :دودھ سے بنائیں جلد خوبصورت، بال چمکدار

زیادہ وقت دھوپ میں رہنا ہو تو

جائفل کو دودھ میں گھس کر چہرے پر گاڑھالیپ کریں ۔ اس سے دھبے مٹتے ہیں اور چہرہ نکھرتا ہے ۔یہ فیس پیک ان خواتین کے لئے بہترین ہے جو دھوپ میں زیادہ رہتی ہیں ۔

رنگ صاف کرنے کے لئے

سفید چاولوں کو پانی میں بھگو کر اس پانی سے چہرے کو دھونے سے چہرے کی جھائیاں مٹ جاتی ہیں اور چہرے کی رنگت بھی صاف ہوتی ہے ۔

چکنی جلد کے لئے

اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور چکنائی کی وجہ سے جلد کی رو نق ختم ہو رہی ہو تو ایک سیب کو اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس کا لیپ چہرے پر کریں ، چہرہ پر جمی گرد اور کھلے مساموں سے چکنائی دور ہو گی اور چہرہ چمک اٹھے گا۔

خشک جلد کے لئے

اگر چہرے کی جلد بہت زیادہ خشک ہو تو ہر موسمی پھل کا گودا چہرے پر ملیں ۔ خاص طور پر پکے پپیتہ کا گودا پیس کر چہرے پر لیپ کرنے سے جلد نرم و ملائم ہو کر نکھر جاتی ہے ۔

کیل مہاسوں کے لئے

 چہرے پر اکثر کیل مہاسے نکل آتے ہیں انھیں ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پھٹکری لے کر پانی میں حل کر یں اور اس پانی کو چہرے پر ملیں یہ نسخہ دس دن مسلسل استعمال کریں ۔

کیل مہاسوں کے دھبے

چندن کا پاؤڈر عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں اس سے چہرے کے دھبے مٹ جاتے ہیں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں ۔


مزید جانئے :6عادتیں اپنائیں خوبصورتی یقینی بنائیں


The post آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>