جلد کے لئے 8 ضروری وٹامنز

24,311

اگرجلد صحت مند ہوتو خوبصورتی میں خود بہ خود اضافہ ہوجاتا ہے۔جلد انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہے جوجسم کونقصان پہنچانے والے عناصر کے لئے دیوار کا کام کرتا ہے۔ جیسے سورج کی شعاعیں، جراثیم، سردی کے اثرات، زہریلے مادے اورساتھ ساتھ یہ جسمانی درجہ حرارت کوریگولیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے

سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں جلد کے کینسراوراینٹی ایجنگ کاباعث بنتی ہیں۔اسی لئے انڈے کی زردی، مچھلی،کلیجی،دودھ اوراناج اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

کیاآپ جانتے ہیں کہ جلد پرظاہرہونے والے مختلف مسائل وٹامنز کی کمی کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ جس کی باعث انسانی چہرے کا حسن پھیکا پڑجاتا ہے۔

جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے مندرجہ ذیل وٹا منز کی ضرورت ہوتی ہے:

مزید جانئے : وٹامن ڈی، سورج اور لائٹ تھیراپی کے فوائد

وٹامن اے

یہ ایک ایسا وٹامن ہے جوصحت مند جلد کی تشکیل اوربحالی کا کام کرتا ہے۔اگرآپ اس وٹامن کی صحیح مقدارنہیں لیتے توآپ کی جلد اورہونٹ خشک ہوکرپھٹنے لگتے ہیں۔

انڈے ،گوشت، فورٹیفائیڈ ملک، چیز، کریم، کلیجی اورمچھلی کا تیل اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹ اوربیٹاکیروٹین سے بھرپور پھل اورسبزیاں جیسے پالک ،گاجر،شملہ مرچ،خوبانی ،آڑو اورشکرقندی نہایت مفید ہیں۔

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی کی کمی سورائیسس کاسبب بنتی ہے۔اس کی کمی جلد کی خرابی کاسبب بنتی ہے۔وٹامن ڈی دوطرح کے ہوتے ہیں وٹامن ڈی ٹواوروٹامن ڈی تھریسورج کی روشنی سے جلد وٹامن ڈی حاصل کرسکتی ہے۔

سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں جلد کے کینسراوراینٹی ایجنگ کاباعث بنتی ہیں۔اسی لئے انڈے کی زردی، مچھلی،کلیجی،دودھ اوراناج اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

وٹامن ای

یہ ایک اہم آکسیڈنٹ ہے جس سے نقصان دہ ریڈیکل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔غذا،فضائی آلودگی،سورج کی روشنی ،تمباکونوشی سے جسم میں قدرتی طورپرفری ریڈیکل بنتے ہیں۔

وٹامن ای جلد کواینٹی ایجنگ اورجھریوں سے بچاتاہے۔یاد رکھیں کہ وٹامن ای اکیلے آپ کی جلد کی حفاظت نہیں کرسکتااسکے ساتھ آپ کووٹامن سی لینے کی بھی ضرورت رہتی ہے۔ بادام ،ہیزل نٹ،مونگ پھلی،سن فلاورآئل،بروکلی اورپالک سے وٹامن ای حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن سی

اس وٹامن میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لئے یہ جلد کی صحت کے لئے اہم ہے۔

یہ سورج سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتاہے۔اس کی کمی سے جلد خشک ،کھردری اوربے جان ہوجاتی ہے۔

اس کی کمی سے پٹھوں اورجوڑوں میں درد اورمسوڑھوں سے خون اورسوجن کی شکایت اورجسم پرلال تل بھی ہوجاتے ہیں۔چکوترا،مالٹا،آم ،پپیتا،پھول گوبھی،ٹماٹر،بند گوبھی،پالک،لال اورہری شملہ مرچ اورلیموں اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

ربوفلیون وٹامن بی ٹو

وٹامن بی ٹوغذاسے حاصل ہونے والی توانائی آپ کی جلد اورآنکھوں کی صحت کے لئے بہترہے۔اس کی کمی سے جلد پرریش اوربالوں کاگرنا اورپپوٹوں کی سوجن رہتی ہے۔

اس کی کمی سے آپ کے منہ اورزبان کی جلد بھی متاثرہوتی ہے۔ دودھ ،کاٹیج چیز،دہی،اناج،ہرے پتوں والی سبزیاں،انڈے کی سفیدی ،گوشت اورکلیجی کے استعمال سے آپ اس کی مناسب مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔

نیاسن وٹامن بی تھری

جسم میں فیٹ،کاربوہائیڈریٹ اورپروٹین کوتوانائی میں تبدیل کرنے کے لئے نیاسن کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ جلد کوصحت مند اورنظام ہضم اوراعصابی نظام کوسپورٹ کرتاہے۔اسکی کمی سے جلد اورزبان پرسوجن اورزخم ہوسکتے ہیں۔ مچھلی،گوشت،مرغی،انڈے ،دودھ،مشروم ،سیریل اورگری دارمیوے اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

وٹامن بی سکس

یہ ایک ایساغذائی وٹامن ہے جوجلد کی صحت کے لئے ضروری ہے۔اس کی کمی سے جلد ،ہونٹ اورمنہ کے کنارے خشک ہوکرپھٹنے لگتے ہیں ۔جونہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

یہ تکلیف صرف سردی ہی نہیں بلکہ دیگر موسموں میں بھی رہتی ہے۔ مچھلی ،انڈے،مرغی اورآلواس کابہترین ذریعہ ہیں۔

بائیوٹن وٹامن بی سیون

یہ ایک اہم وٹامن ہے جو گلیکوجن اورفیٹ کی ترکیب اورامینوایسڈ میٹابولزم میں اہم ہے ۔ اسکی کمی سے جلد خشک ہوجاتی ہے ۔بال جھڑنے لگتے ہیں۔یہ کھانے کی اشیاء میں وافرمقدار میں پایا جاتا ہے۔

انڈے کی سفیدی بائیوٹین کے جذب کوروکتی ہے۔ مونگ پھلی ،انڈے کی زردی،پھول گوبھی،مرغی ،مشروم بائیوٹین کے عمدہ ذرائع ہیں۔

مزید جانئے : وٹامنزمیں چھپے صحت کے راز

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...