5 چیزیں چہرے پر ہرگز استعمال نہ کریں

56,335

صاف ،نرم وملائم اوربے داغ جلد کاحصول ہرایک کی خواہش ہوتی ہے ۔اس خواہش کے حصول میں بعض اوقات چہرے پرایسی چیزوں کااستعمال کرلیاجاتاہے جوچہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے

جلد کی خوبصورتی اورشادابی کے لئے بہت سی چیزیں دستیاب ہوتی ہیں جنھیں آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں چہرے پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔جسم کی باقی جلد کے مقابلے میں چہرے کی جلد زیادہ حساس اورتوجہ طلب ہوتی ہے۔
مزید جانئے :ٹماٹر اسکن کیئر کے لئے بہترین پھل

۱۔کولجن موئسچرائزر

کولجن (Cologen)مالیکیول بہت بڑاہوتاہے وہ جلد میں آسانی سے داخل نہیں ہوتا صرف اوپری سطح پرکام کرتاہے۔لہٰذا اس طرح کے موئسچرائزراستعمال کرنے سے گریز کریں ۔کولجن پرمشتمل موئسچرائزرمہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کی گہرائی میں جاکرجلد کونمی پہنچانے سے قاصررہتے ہیں۔

جب بھی اسکن کیئرکی بات آتی ہے تو سب یہی چاہتے ہیں کہ مہنگی پروڈکٹ کاانتخاب کریں لیکن انتخا ب کے وقت ڈبے پرموجود اس کے اجزاء پرضرورنظرڈال لیاکریں۔ہمیشہ اپنی جلد کے مطابق اشیاء کاانتخاب کریں۔۲۔لوفہ

لوفہ(Lufa) کوکبھی بھی چہرے پرنہیں لگاناچاہئے یہ بہت کھردرے ہوتے ہیں اورچہرے کی جلدکونقصان پہنچاسکتے ہیں۔جسم کی جلد کے مقابلے میں چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے۔ اسی لئے اس پراس قسم کی چیزیں لگانے سے گریز کرناچاہئے۔اس طرح کے اسپنج استعمال کرنے کے باعث بیکٹیریاآسانی سے جلد میں داخل ہوکرکیل مہاسے اورایگزیما کا باعث بن سکتے ہیں۔

جس لوفہ کوآپ اپنے جسم پراستعمال کرتے ہیں اورپھروہی لوفہ چہرے پرلگالیتے ہیں تو یہ چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک عمل ہے۔اس عمل سے نہ صرف چہرے کی جلد پرریشز آسکے ہیں بلکہ خطرناک بیکٹیریاجلد میں داخل ہوجاتے ہیں اور جلد کونقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید جانئے :آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں

۳۔اسکرب

چہرے کی جلد پرکھردرے اوررگڑنے والے اسکرب استعمال کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ ان کے استعمال سے جلد میں سوزش اورہائیپرپگمینٹیشن ہوجاتی ہے۔بہت سے لوگ جوان کااستعمال کرتے ہیں۔ ان میں اکثرایکنی کاشکار ہوجاتے ہیں۔اسکرب سے چہرے کی جلد شدید متاثرہوتی ہے۔

بہت سے لوگ اس کااستعمال کرتے ہوئے اتنی شدت سے اپنے چہرے کورگڑتے ہیں کہ واش کے بعد ان کاچہرہ سرخ ہوجاتاہے جودراصل سوزش کااثرہوتاہے۔ بس چہرے کو کریمی فیس واش سے ہلکے ہاتھ سے دھوئیں اورصاف کرکے کلینزر کااستعمال کریں۔

۴۔مائیکرونیڈلنگ ڈیوائس

چہرے کی جلد پراس طرح کے آلات کے استعمال سے انفیکشن خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ان آلات کے استعمال سے جلد پرچھوٹے چھوٹے سوراخ ہوجاتے ہیں۔گھرپرایسی ڈیوائس کے استعمال سے جلد کابیریرفنکشن متاثرہوتاہے۔تجربہ کارماہر امراض جلد اس عمل مائیکرونیڈلنگ( (microneedlingکوریڈیوفریکوئنسی کے ساتھ کرتے ہیں۔

مائیکرونیڈلنگ کے لئے صاف اورمحفوظ ماحول اورقابل ڈرماٹولوجسٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جلد محفوظ اورجراثیم سے پاک رہ سکے۔

مزید جانئے :چہرےکوکیل مہاسوں سےبچانے کے منفرد ٹوٹکے

۵۔کیمیکل پیل

کیمیکل پیلز جوآسانی سے مارکیٹ اورآن لائن دستیاب ہیں لوگ خرید کرگھرمیں خود ہی استعمال کرلیتے ہیں جومحفوظ طریقہ نہیں ہے۔کبھی بھی اپنے گھرمیں خو دسے چہرے پراس طرح کی اشیاء کااستعمال ہرگزنہیں کرناچاہئے۔اس کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں بعض اوقات سرخی ، سوزش اور چہرے کی رنگت تک خراب ہوجاتی ہے۔

کیمیکل پیلز دراصل ایک ایسی تکنیک ہے جوجلد کی ظاہری شکل کوبہتربنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔اس میں کیمیکل سلوشن جلد پر لگایا جاتا ہے جس سے جلد چھلکے کی طرح آرام سے اترآتی ہے اورنئی آنے والی جلد نرم اورپہلے کے مقابلے میں جھریوں سے پاک ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...