hair care – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png hair care – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے https://htv.com.pk/ur/beauty/hair-care-treatment-summer Mon, 22 Apr 2019 06:16:23 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32748 hair care 22-4-19

گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور آپ کو اپنی جلد کے ساتھ بالوں کی بھی دھوپ سے حفاظت کرنا ضروری ہوگی۔کیونکہ تیز دھوپ سر اور بالوںکو بھی آپ کی جلد کی طرح ہی نقصان پہنچاتی ہے۔لہٰذا دھوپ اور گرمی سے بالوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔ گرمی کے موسم میں کئی چیزیں بالوں کو […]

The post تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
hair care 22-4-19

گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور آپ کو اپنی جلد کے ساتھ بالوں کی بھی دھوپ سے حفاظت کرنا ضروری ہوگی۔کیونکہ تیز دھوپ سر اور بالوںکو بھی آپ کی جلد کی طرح ہی نقصان پہنچاتی ہے۔لہٰذا دھوپ اور گرمی سے بالوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔
گرمی کے موسم میں کئی چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔جن میں زیادہ وقت دھوپ میں رہنا ،پسینہ، سمندر کا نمک اور سوئمنگ پول میں موجود کلورین ملا پانی شامل ہے ۔اس وجہ سےآپ کے بال پورے سال تو صحت مند رہتے ہیں لیکن گرمی کے موسم میں آپ کے بال بے جان اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کو خشک کردیتی ہے اور زیادہ نمی کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں ۔
پسینہ اور گرد بالوں میں خشکی پیدا کرتے ہیں اور ان کے سرے پھٹنے لگتے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی بال پتلے ہوجاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔
گرمی سر کی جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتی کیونکہ تیز دھوپ جلد کو خشک کرتی ہے اور جھلسا دیتی ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بال سر کی جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ خشک جلد بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچانا شروع کرد یتی ہے ۔

بالوں کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے کیسے بچایا جائے؟

بالوں کو ترشوائیں :

آپ کے بال لمبے ہوں یا چھوٹے گرمیوں کے شروع ہوتے ہی ان کو ترشوائیں کیونکہ تیز دھوپ بالوں کے سروں کو خشک کردیتی ہے ۔اس لئے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے اور سروں کو پھٹنے سے بچانے کے لئے بار بار کٹنگ کروائیں۔ہر دو سے چار ہفتے بعد کٹنگ کرانے سے بہت زیادہ خراب بال بھی صحت مند ہو جاتے ہیں ۔

اپنے ہیئر کلر کی حفاظت کریں :

اگر آپ بال ڈائی کرتے ہیں تو گرمیوں میں ان کی حفاظت اور ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ ہیئر ڈائی کا کیمیکل سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ مل کر بالوں کا رنگ خراب کردیتا ہے اس کے علاوہ بالوں کوخشک کرتا ہے اور زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔اس لئے رنگے ہوئے بالوں کی حفاظت کے لئے ہیئر کیئر پروڈکٹس کا استعمال کرنا چاہئے ۔
اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ گرمی شروع ہونے سے ایک یا دو ماہ پہلے تبدیل کریں ۔اگر آپ نے کچھ ہی دن پہلے بالوں میں کلر لگایاہے تو دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کا رنگ اڑا سکتی ہے۔


اس بارے میں جانئے : بالوں کو خوبصورت اورگھنا بنانے کے لئےاس ٹپ پر عمل کریں

کنڈیشنر کا استعمال کریں:

اگر دھوپ سے آپ کے بال خراب ،خشک اور کمزور ہوچکے ہیں تو آپ ان کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اپنے بالوں کی بناوٹ کے لحاظ سے اچھا کنڈیشنر استعمال کریں ۔
اگرآپ سمندر یا سوئمنگ پول میں نہانے جارہے ہیںتو پانی میں جانے سے پہلے بالوں میں ہلکا سا ناریل کا تیل یا کنڈیشنر لگالیں ۔کنڈیشنر میں موجود سلیکون کلورین اور دوسرے کیمیکلز سے آپ کے بالوں کی حفاظت کرے گا ۔

شیمپو کے استعمال میں محتاط رہیں:

بالوں کو روزانہ شیمپو نہیں کرنا چاہئے۔اس کے بجائے جب شیمپو استعمال نہ کریں تو صرف نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے ہی سر دھو لینا اچھا ہے۔اگر ااپ کے بال جلدی چکنے یا پسینے میں ہو جاتے ہیں اور آپ کو شیمپو کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لئے ہلکے شیمپو کا استعمال کریں ۔بالوں کے بجائے سر کی جلد کے صفائی پر زیادہ دھیان دیں۔

بالوں کو گرمی سے بچائیں :

جب بالوں کو پہلے ہی گرمی کا سامنا ہے تو اب ان پر مزید فلیٹ آئرن اور بلو ڈرائر استعمال کرنے سے گریز کریں۔اگر زیادہ ضروری ہو تو ہلکا ڈرایئر استعمال کریں ورنہ بالوں کو ہوا میں سوکھنے دیں ۔

ہیئر ٹریٹمنٹ کریں:

اپنے بالوں کو گرمی سے بچانے کے لئے رات بھر کا ہیئر ٹریٹمنٹ کریں اس کے لئے بالوں کی جڑوں سے سروں تک کنڈیشنر لگا کر بالوں کو تولیے میں لپیٹ لیں اور رات بھر لگا رہنے دیں ۔صبح آپ کے بال نرم و ملائم ہونگے۔

بالوں کو دھوپ سے بچائیں :

بالوں کی دھوپ سے حفاظت کا سب سے آسان اور سستا طریقہ کیپ یا ہیٹ کا استعمال ہے اور اگر آپ ہیٹ نہیں پہننا چاہتے توبالوں پر ایس پی ایف والا کنڈیشنر لگائیں۔بالوں کی حفاظت کے لئے گھریلو ٹوٹکے بھی کارآمد ہوسکتے ہیں ۔

سرکے کا استعمال کریں :

بالوں کو شیمپو کرنے سے پہلے سرکہ لگائیں پھر شیمپو کریں اس سے بالوں کی خشکی ختم ہوگی اور بال صاف اور چمکدار نظر آئیں گے۔اس کے لئے خالص سیب کا سرکہ استعمال کریں۔

خشک اور خراب بالوں کے لئے مایونیز اور انڈے کا استعمال کریں:

انڈے میں موجود پروٹین خراب بالوں کو صحت (health) بخشتا ہے۔چوتھائی کپ دہی اور چوتھائی کپ مایونیزمیں ایک انڈے کی سفیدی شامل کریں اور پورے سر میں پھیلا دیں۔آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے اچھی طرح دھولیں۔


اس بارے میں جانئے :نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات

The post تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات https://htv.com.pk/ur/beauty/grey-hair-hair-young-age Wed, 13 Feb 2019 10:20:39 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32160 grey hair 13-2-19

عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں میں تبدیلی آنا عام بات ہے۔نوجوانی میں جو بال گھنے چمکدار اور سیاہ ہوتے ہیں وہی بال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہلکے اور سفیدہوتے جاتے ہیں ۔یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں،بالوں کی جڑوں میں تھیلی نماء فولیکلز ہوتے ہیں جن میں میلانن ہوتا ہے اسی کی وجہ سے […]

The post نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
grey hair 13-2-19

عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں میں تبدیلی آنا عام بات ہے۔نوجوانی میں جو بال گھنے چمکدار اور سیاہ ہوتے ہیں وہی بال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہلکے اور سفیدہوتے جاتے ہیں ۔یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں،بالوں کی جڑوں میں تھیلی نماء فولیکلز ہوتے ہیں جن میں میلانن ہوتا ہے اسی کی وجہ سے بال سیاہ رہتے ہیں جب فولیکلز میں میلانن کی کمی ہوتی ہے تو بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
لیکن اکثر دیکھا گیا ہے بعض نوجوانوں کے بھی بال سفیدہو جاتے ہیں۔سیاہ بالوں میں سفید بال زیادہ ہی واضح نظر آتے ہیں ۔کہنے کو تو سفید بال بڑھاپے کی نشانی ہیں لیکن اسکول اور کالج کی عمر میں بھی بچوں کے بال سفید ہوناآج کل ایک عام بات ہے۔

نوجوانی میں بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں:

موروثیت:

اگر کافی کم عمری سے ہی آپ کے سرمیں سفید بال موجود ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے والدین یا ان کے والدین کے بھی کم عمری سے ہی سفید بال ہوں۔آپ وراثت میں ملنے والے اس تحفے سے تو نجات حاصل نہیں کرسکتے لہٰذا اس کے لئے آپ کو اپنے بالوں کو ہمیشہ رنگنا پڑے گا۔

ذہنی دباؤ:

ہر ایک کو کبھی نہ کبھی ذہنی دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شدید ذہنی دبائو کی صورت میں یہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
۔بے خوابی
۔اینزائٹی
۔بھوک میں تبدیلی
۔ہائی بلڈ پریشر
ذہنی دبائو بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔اگر آپ اپنے بالوں کو تیزی سے سفید ہوتا دیکھیں تو اس کی وجہ آپ کی فکر یا پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔

میلانن کی کمی:

زیادہ تر لوگوں میں میلانن کی کمی کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں ۔میلانن کی پیداوار کا دارومدار غذائیت اور پروٹین کے استعمال پر ہوتا ہے۔ان کی کمی میلانن کا لیو ل گر ادیتی ہے۔

ہارمونز:

ہارمونز بھی بالوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔جسم میں غیرمتوازن ہارمونزبھی بالوں کی سفیدی کی وجہ بن سکتے ہیں ۔

طبی مسائل:

بعض بیماریاں بھی بالوں کی سیاہی ختم کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔جیسے جسم میں وٹامن بی ۱۲ کی کمی،تھائرائیڈ کی بیماری یا کیموتھیراپی بھی بالوں کی سفیدی کی وجہ بن جاتی ہے۔

کیمیکلز:

بعض اوقات کیمیکل والے شیمپو،صابن یا ہیئر ڈائی کا استعمال بھی بالوں پر براہراست اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ چیزیں الرجی سے ہونے والے انفیکشن کا بھی باعث بنتی ہیں ۔

بیرونی اثرات :

بیرونی اثرات جیسے موسم ،آلودگی یاماحول میں کیمیکل کی موجودگی بھی بالوں کا رنگ تبدیل کردیتی ہیں۔


یہ پڑھیں : سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟

سفید بالوں سے نجات حاصل کرنے کے طریقے:

غذا میں وٹامن بی ۱۲ کا اضافہ کریں:

اگر آپ کے سفید بالوں کی وجہ وٹامن بی ۱۲ کی کمی ہے تو غذا میں اس کا اضافہ کرکے سفید بالوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔وٹامن بی ۱۲ کی کمی انیمیا ء کا باعث بنتی ہے جس کی علامتوں میں سے ایک علامت بالوں کی سفیدی ہے لہٰذا اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنی غذا کو متوازن بنائیںاور وٹامنز سے بھرپور غذا لیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں:

آپ کا طرز زندگی آپ کی صحت اور بالوں کی رنگت پربھی اثر انداز ہوتا ہے۔سگریٹ نوشی آپ کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے بالوں کی رنگت پر بھی اثر پڑتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والے لوگوں کے بال زیادہ تیزی سے سفید ہوتے ہیں۔

اینٹی اوکسیڈنٹ لیں:

آپ کی ناقص غذا بھی بالوں کی سفیدی کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا اپنی غذا میں اینٹی اوکسی ڈنٹس سے بھرپور اجزاء شامل کریں۔

بالوں کی سفیدی کم کرنے والی غذائیں:

بالوں کی سفیدی دور کرنے کے لئے اپنی غذا میں سی فوڈ،انڈے ،گائے اور بکرے کا گوشت،اور ڈیری پروڈکٹس جیسے دودھ اور پنیر شامل کریں۔


اس بارے میں جانئے :دماغی صحت پر اثر انداز ہونے والی 10 عادات


The post نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل https://htv.com.pk/ur/beauty/hair-problems-in-winters-and-their-solutions Tue, 12 Feb 2019 07:43:33 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=19616 hair problems in winters and their solutions

سردی آتے ہی بال روکھے اور بے جان لگنے لگتے ہیں۔کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جسطرح سردی آپکے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے بالکل اسی طرح آپکے بال بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔بالوں کی حفاظت اور انھیں غذا کی فراہمی کے ذریعے ہی بالوں کے مسائل سے چھٹکارا پایاجاسکتاہے۔جس […]

The post سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
hair problems in winters and their solutions

سردی آتے ہی بال روکھے اور بے جان لگنے لگتے ہیں۔کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جسطرح سردی آپکے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے بالکل اسی طرح آپکے بال بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔بالوں کی حفاظت اور انھیں غذا کی فراہمی کے ذریعے ہی بالوں کے مسائل سے چھٹکارا پایاجاسکتاہے۔جس طرح آپ کے جسم کو سردی اور گرمی کے مطابق غذا کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح آپکے بالوں کو بھی غذا کی ضرورت رہتی ہے۔اور وہ ضروریات پوری نہ ہونے پر آپکے بال سرد موسم کی زد میں آجاتے ہیں۔

سرد موسم کے اثرات سے بچاؤکے لئے ہیئر ٹریٹمنٹ

ہیئر ٹریٹمنٹ کے لئے ضروری نہیں کہ آپ پارلر جائیں بلکہ اپنے گھر پر ہی اپنی مدد آپ کے تحت آپ یہ طریقہ کار اپنا کر اپنے بالوں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

پروٹین ٹریٹمنٹ

ہفتے میں ایک دفعہ بالوں میں مایونیزلگائیں یا سرسوں کے تیل میں انڈے کی زردی مکس کرکے لگائیں اس سے بال بہت اچھے ہونگے۔

ہیئر ماسک

سردی کے باعث ہونے والے روکھے بالوں سے نجات کے لئے ایک کیلا،لیموں کارس چند قطرے،سرسوں کاتیل دو چمچ اور دہی دو چمچ اچھی طرح مکس کرکے لگالیں۔

ہیئر سیرم

جو اور گندم ابال کر اسکا پانی دو چمچ اور دو چمچ دہی اچھی طرح ملاکر بال دھونے سے آدھا گھنٹا پہلے لگالیں۔ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔خشکی،بالوں کاگرنا، اور روکھاپن سب کے لئے بہترین ہے۔

ہیئر بوٹوکس

کیلا ایک عدد،دہی اور بادام کاتیل دو دو چمچ اور شہد ایک چمچ اچھی طرح مکس کرکے اسکیلپ میں لگاکر ہلکا سامساج کنگھے کی مدد سے کریں اور شاور کیپ سے کور کرلیں۔آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔

گھر کاشیمپو

کسی بھی ٹریٹمنٹ کے بعد شیمپو نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔سیکاکائی کی پھلیاں پانی میں پکالیں جب اچھی طرح گھل جائیں تو اس سے سر دھولیں۔اسمیں اگر آپ چاہیں تو ریٹھا بھی ملاسکتی ہیں۔

سردیوں میں بالوں کے دیگر مسائل

سردیوں میں بالوں کے مخصوص مسائل کے پیش نظر آپ ذیل میں دیئے گئے طریقے اپناسکتی ہیں۔

بالوں کاگرنا

سردی میں بال خشک ہونے کے باعث بہت گرتے ہیں۔اس مسئلے سے نجات کے لئے نیم کے تیل میں سرسوں یا ناریل کا تیل ملاکر لگائیں ایک ہفتے میں بال گرنا رک جائیں گے۔

خشکی

سرسوں کاتیل آدھاپاؤ،گلاب کی پتیاں ایک مٹھی ،گیندے کے دو پھول،کڑی پتہ ایک مٹھی،تورئی ایک چھوٹی ان سب کو ملاکر اتنا پکائیں کہ تمام اجزاء جل جائیں۔یہ خشکی کے ساتھ ساتھ سفید بالوں کو بھی روکے گا۔

جوؤں کے لئے

سردی ہویاگرمی اسکول جانے والے بچوں کے جوئیں ہو ہی جاتی ہیں۔ان سے نجات کے لئے نیم کاتیل پچاس گرام اور سفید تل اور تارا میرا کاتیل پچیس پچیس گرام ملاکر رکھ لیں ۔اس تیل کے استعمال سے جوئیں نہیں ہونگی۔


مزید جانئے : سفر کے دوران میک اپ کس طرح کریں؟


The post سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خشکی سے نمٹنے کے حیرت انگیزطریقے https://htv.com.pk/ur/beauty/khushki-sai-nimatnay-kay-tareekay Thu, 07 Dec 2017 07:58:41 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24012 Khuski sai nijat

سر میں خشکی کی شکایت ایک بڑا مسئلہ ہے۔جسکے نتیجے میں سر میں خارش رہتی ہے۔ ہم سب کبھی نہ کبھی اس مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں سر کی خشکی کی زیادہ شکایات پائی گئی ہیں ۔ سر میں خشکی کی بنیادی […]

The post خشکی سے نمٹنے کے حیرت انگیزطریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Khuski sai nijat

سر میں خشکی کی شکایت ایک بڑا مسئلہ ہے۔جسکے نتیجے میں سر میں خارش رہتی ہے۔
ہم سب کبھی نہ کبھی اس مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں سر کی خشکی کی زیادہ شکایات پائی گئی ہیں ۔

سر میں خشکی کی بنیادی وجہ صحیح طریقے سے بالوں کی صفائی کا نا ہونا ہے۔اکثر اوقات مختلف بیماریوں جسے سورائسیز، ایگزیماوغیرہ کی وجہ سے بھی سر میں خشکی ہو جاتی ہے۔
جسکے لئے ہم لوگ مہنگے شیمپوکا استعمال کرتے ہیں لیکن اسکا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ۔چند ایسے گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں جس کی مدد سے آپ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ۔

مزید جانئے :بالوں کے مسائل اب کریں منٹوں میں دور

اسپرین

اسپرین کی دو گولیاں پیس کے شیمپو میں شامل کریں ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو لیں
اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ کرحیران رہ جائیں گے۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں طاقتور اجزا موجود ہوتے ہیں جو سر کی جلد کی سوزش اور خشکی سے نجات دلاتے ہیں ۔
اس کے لئے ایک چمچ سیب کا سرکا ایک جگ پانی میں شامل کریں اور سر میں لگا لیں پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور پھر سر دھولیں خشکی اور خارش ختم ہوجائے گی۔

مختلف تیلوں کا مجموعہ

ناریل،بادام،زیتون اور لیوینڈر کا تیل اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے سر میں لگائیں اور ساری رات لگارہنے دیں۔ صبح سر کو شیمپو سے اچھی طرح دھولیں،اس طریقے سے نا صرف خارش ختم ہوگی بلکہ آپ کے بال بھی مضبوط ہوجائیں گے۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل سر کی خشکی کے خاتمے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوتا ہے نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے ناریل کے تیل سے سر کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں ۔
پھر شیمپو سے سر دھو لیں بہترین نتائج کے لئے ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس میں ناریل کا تیل بھی پایا جاتا ہو۔

کیلے کا ماسک

کیلوں کو پیس لیں اس میں ایک چمچ شہد شامل کریں اور وہ پیسٹ سر کی جلد میں لگا لیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بالوں کو پھر کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔

مزید جانئے : بالوں اور جلد کے لئے السی کےاستعمال کےٹوٹکے

کھانے کا سوڈا

بالوں کو گیلا کر کے 2,3 چٹکیاں کھانے کا سوڈا سر میں اچھی طرح رگڑیں اسکے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں ۔
شیمپو یا صابن کا استعما ل ہرگز نہیں کریں ۔یہ خشکی کو بڑھنے سے روکتا ہے اسکے استعمال سے بال دھونے کے بعد خشک ہونا لگتے ہیں۔
لیکن چند دنوں بعد بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے بال نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

لہسن اور شہد

لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اسے پیستے ہوئے لہسن میں شہد شامل کرلیں اور پھر سر پر مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ لہسن خشکی کو ختم کر کے مزید افزائش سے روکتا ہے۔

لیموں

خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔
اس عمل کوکامیاب بنانے کے لئے اس کو کئی ہفتوں تک جاری رکھے .

مزید جانئے :ریٹھاصرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں!

The post خشکی سے نمٹنے کے حیرت انگیزطریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گھر بیٹھے بال لمبے اور چمکدار بنانے کے 10 طریقے https://htv.com.pk/ur/beauty/10-long-hair-remedies Sun, 03 Dec 2017 12:55:01 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23875 long hair

آج کل جہاں افراتفریح کا عالم ہے اور ہر شخص فوری نتیجہ چاہتا ہے۔ وہیں مہنگے مہنگے پارلر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بالوں کے معمولی ٹریٹمنٹ کی مٹھی بھر پیسے وصول کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور چمک دار بنانا چاہتے ہیں تو گھرمیں ہی ہیئر سیرم اور اسپرے […]

The post گھر بیٹھے بال لمبے اور چمکدار بنانے کے 10 طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
long hair

آج کل جہاں افراتفریح کا عالم ہے اور ہر شخص فوری نتیجہ چاہتا ہے۔ وہیں مہنگے مہنگے پارلر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بالوں کے معمولی ٹریٹمنٹ کی مٹھی بھر پیسے وصول کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور چمک دار بنانا چاہتے ہیں تو گھرمیں ہی ہیئر سیرم اور اسپرے بنا کر اپنے بالوں کی چمک میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

آسان اور کارآدمد نسخے

۱۔ اورنج ہئیر اسپرے اور شیمپو

ایک کینو کا عرق نکال لیں اور اس میں حسب ضرورت پانی (بہت زیادہ مقدار میں نہیں ہونا چاہئے ) ،پانچ قطرے شہد اور پانچ قطرے عرق صندل ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور یہ آمیزہ بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اچھی طرح لگائیں۔

پندرہ منٹ بعد پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ بال چمک دار ہو جائیں گے اور ان میں بھینی بھینی خوشبو آنے لگے گی۔ یہ عمل کم از کم ہفتہ میں ایک دفعہ ضرور کریں ۔
کسی تقریب میں جانے سے پہلے بالوں کو دھونے کے بعد صرف کینو کا عرق اور عرق صندل پانی میں ملا کر بالوں پر اسپرے کریں تو بالوں میں چمک آ جاتی ہے ۔
بالوں میں چمک بڑھانے کے لئے سنگترے کے چھلکے بڑی اہم شے ہیں۔ انھیں بے کار سمجھ کر پھینکنا نہیں چاہئے۔ تازہ سنگترے کے چھلکے لے کر انھیں پیس لیں۔

ان میں آدھی مقدار کے برابر پسا ہوا ریٹھا شامل کردیں۔ دونوں کو پانی میں ایک گھنٹہ تک ابال لیں۔ سر دھونے کے لئے صابن کی جگہ اس مرکب کا استعمال کریں۔ اس سے سر کے بال بہت مضبوط اور چمک دار ہو جائیں گے۔

۲۔ٹی بیگ

چائے بنانے کے بعد کیتلی میں بچ جانے والی پتی یا ٹی بیگ میں دو گلاس پانی ڈال کر بوائل کرلیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ پھر اس پانی سے بال دھولیں۔ اس سے بالوں میں چمک آجائے گی ۔

۳۔ مایونیز ہیئر پیک

مایونیز میں انڈے کی زردی،تیل اور سرکہ شامل ہوتا ہے جو بالوں کی چمک اور گھنے پن میں اضافہ کرتا ہے ۔

ہفتہ میں دو دفعہ نہانے سے قبل ایک گھنٹہ مایونیز بالوں میں ضرور لگائیں اور بال دھونے کے لئے شیمپو میں لیموں ملا لیں ۔ اس طرح بال چمک دار نظر آئیں گے ۔

۴۔ سرکہ

کوشش کریں کہ جب بھی بال دھوئیں تو سر میں تیل ضرور لگا ہوا ہو۔ کیوں کہ شیمپو کا زیادہ استعمال بالوں کی چمک کم کر دیتا ہے۔ لہذا بال دھونے سے آدھا گھنٹہ قبل کوئی بھی تیل بالوں میں ضرور لگائیں ۔
ہفتہ میں دو دفعہ سرکہ کا استعمال بالوں کی چمک میں اضافہ کرتا ہے ۔

جب بالوں کو شیمپو کریں تو آخری مگ پانی میں ایک چمچ سرکہ اور آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پانی کو آہستہ آہستہ بالوں پر ڈالیں ۔ پھر بالوں کو خود ہی خشک ہو نے دیں سرکہ اور لیموں کا پانی بالوں میں چمک لاتا ہے

۵۔کڑی پتا

کڑی پتا نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ بالوں کی چمک میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ ایک کپ ناریل کے تیل میں مٹھی بھر کے کڑی پتے ڈال کر اچھی طرح پکائیں یہاں تک کہ پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔

اب اس تیل تو ٹھنڈا کر بوتل میں ڈال لیں ۔نہانے سے آدھا گھنٹہ قبل بالوں میں اس تیل کا مساج کریں اور سر دھو لیں ۔ بالوں کی چمک دیر تک قائم رہے گی ۔

۶۔فروٹ ماسک

ہمارے بال ہماری جلد کی طرح حسا س ہوتے ہیں جس طرح ہم پھلوں کا رس چہرے پر لگاتے ہیں اور من پسند نتائج حاصل کرتے ہیں۔

اسی طرح پھلوں کا گودا اور رس بالوں کی چمک اور رونق میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ بالوں کے لئے ایواکاڈو اور کیلا نہایت مفید ہوتا ہے ۔

دونوں پھلوں کے گودے کو بالوں میں لگائیں اور آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے بال دھولیں ،بال سلجھے اور چمک دار نظر آئیں گے ۔

۷۔دہی

آدھا پاؤ دہی میں دس پسی ہوئی سیاہ مرچ اور ایک لیموں نچوڑ کر ملائیں اسے بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ رہنے دیں اس کے بعد سر دھولیں اس سے بال نرم ملائم سیاہ اور چمک دار ہو جائیں گے ۔

کیلشیم بالوں کی چمک میں اضافہ کر بالوں کی وولیم میں اضافہ کرتا ہے۔ اس لئے کئی لوگ اپنے بالوں کو دودھ سے بھی دھوتے ہیں ۔ دہی اور دودھ کے علاوہ کوکونٹ ملک یا کریم کا لیپ کرنے سے بھی بال مضبوط اور چمک دار ہو جاتے ہیں

۸۔ ایلوویرا اور میتھی دانہ کا ہیئر پیک

ایلو ویرا بالوں کو ہر طرح سے فائدہ دیتا ہے چاہے بالوں کی نشونما کا مسئلہ ہو یا سر کی خشکی کا ،ایلو ویرا کا استعمال بالوں کی مجموعی صحت میں اضافہ کرتا ہے ۔
ایک کپ ایلو ویرا جیل میں ایک چوتھائی کپ کیسٹر آئی اور ایک چوتھائی کپ میتھی دانہ کا پائوڈر ملا لیں اور سر دھونے سے ایک گھنٹہ قبل بالوں پر لگائیں ،بال ملائم اور چمک دار ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

میتھی دانہ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور موائسچرائزنگ خصوصیات رکھتا ہے جو کھر درے اور بے جان بالوں کی رونق بحال کرتا ہے اسلئے میتھی دانہ کا پانی بھی سر دھونے کے لئے مفید ہوتا ہے ۔

۹۔کافی

وہ لوگ جو بالوں کے روکھے پن کی شکایت کرتے ہیں انھیں کافی سے بال دھونا چاہئے ۔ بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد دو کپ بلیک کافی سے بال کھنگالنے سے بالوں میں سے مہک بھی آتی ہے اور بالوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

۱۰۔ لوکی کا رس

لوکی بالوں کی چمک میں اضافہ کرتی ہے۔ لوکی کو باریک کاٹ کر پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ لوکی اچھی طرح گل جائے۔

اب اس پانی میں ہی لوکی کو مسل کر پیسٹ بنالیں اور بالوں میں لگائیں ۔ہفتہ میں ایک دفعہ لوکی کا پیسٹ لگانے سے بال چمک دار اور ملائم ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

مزید جانئے: چھائیوں کی وجوہات اورعلاج

The post گھر بیٹھے بال لمبے اور چمکدار بنانے کے 10 طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>