سونف کے استعمال سے حاصل کریں یہ فوائد

43,267

سونف کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے یہ ایک خوشبودار بیج ہے جو پاک و ہند میں کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کی جاتی ہے قدم یونانی لوگ اسکا استعمال اپنی ادویات میں کرتے رہے ہیں لیکن جدید دور میں بھی اسکی افادیت کا انکار کسی بھی صورت نہیں کیا جا سکتا اس کا رنگ زرد سبزی مائل اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور خشک دوسرے درجے میں ہے سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف موجود ہونی چاہیئے ۔ سونف کے حیرت انگیز فوائد جانئے۔
مزید جانئے :معدے میں تیزابیت کے فوری گھریلو علاج


سونف کے فوائد

۱:کھانے کے بعد سونف کا استعمال کرنے سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے ۔

۲:دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں درد نہیں ہوتا اور نہ گیس بنتی ہے ۔
۳:پیچش کی بیماری میں مریض کو دو تولہ سونف‘ پانچ تولہ گلقند پانی میں رگڑ کر گرمیوں کے موسم میں تین یا چار بار دن میں پلانے سے آرام ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں اسکا استعمال پانی کے ساتھ ایک جوش دے کر کریں۔

۴:سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو دور کرتی ہے۔

۵:پرانے نزلہ کیلئے رات کو سونے سے پہلے ایک بڑا چمچ سونف اورچند بادام کھانے سے نزلہ ختم ہو جاتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی پینے سے گریز کریں۔

۶:سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے۔

۷:سونف چبانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور پیٹ کا درد ہی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

۸:بینائی اور دماغ کی طاقت کیلئے سونف اور مصری چھ ماشہ کو باریک پیس لیں۔ پھر اس میں سات عدد چھلے ہوئے بادام کوٹ کر شامل کر لیں اور رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھائیں۔ اس کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں۔ چالیس روز تک استعمال کرنے سے عینک بھی اتر سکتی ہے۔

۹:سونف ایک تولہ کو آدھ سیر پانی میں جوش دے کر آدھ پائو رہنے کی صورت میں ایک ماشہ دن میں دوبار پینے سے سینے کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔

۱۰:سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اورساتھ ساتھ معدے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔

۱۱:عورتوں میں حیض کی بے قاعدگی میں سونف کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

۱۲:منہ میں تھوڑی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے۔
مزید جانئے :سونف کے استعمال کے 16طبی فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...