سردیوں کا تحفہ گاجر،اس میں چھپے ہیں کئی کمالات

20,818

گاجر(carrot)کی افادیت سیب کے برابر یا اس سے زیادہ ہی ہے لیکن اسکی قیمت دیگر پھلوں یا سبزیوں سے کافی مناسب ہے ۔گاجر کا استعمال سردیوں میں گاجر کے حلوے،سلاد، سبزیوں اور جوس وغیرہ میں شامل کر کے کیا جاتا ہے۔ گاجر میں وٹامن اے,بی اور ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا ءپائے جاتے ہییں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔گاجر کا استعمال آنکھوں کی بہتر صحت کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیکن اسکے بہت سے دیگر فوائد بھی ایسے ہیں جنہیں اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا بہت سے لوگ تو شاید اس سے واقف بھی نہ ہونگے ۔

دل اور ہاضمے کیلئے مفید

گاجر میں شامل کیروٹینوئڈ نامی اجزا ءدل کی صحت کو بہتر بنانے اور دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکے علاوہ اس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور ہاضمہ کو بہتر بنا کر ڈائریا، قبض اور پیچش جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

مزید جانئے :سردیوں کی سوغات مونگ پھلی کے فوائد واحتیاط

وزن میں کمی

ایک کپ گاجر کے رس میں 94 کیلوریز اور چکنائی کی بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن میں کمی لاتی ہے لیکن اگر اسکا استعمال حلوے کی صورت میں کیا جائے تو یہ عمل درست نہ ہوگا کیوں کے حلوے کی تیاری میں چینی اور کھویا شامل کیا جاتا ہے جو وزن کو بڑھاتا ہے اگر آپ گاجر کا حلوہ کھانا چاہتے ہیں اور وزن میں بھی کمی لانا چاہتے ہیں تو حلوہ گھر میں تیار کریں اور اس میں براؤن شوگر، کھوئے کی جگہ بغیر بالائی والا دودھ استعمال کریں اسے کھانے سے وزن بڑھنے کا خطرہ بھی نہیں رہے گا۔


خون کی کمی دور کرنا

گاجر میں آئرن کی موجودگی کی وجہ سے ڈاکٹرزان مریضوں کو گا جر کھانے کا کہتے جن میں خون کی کمی ہوں۔ایسے افرد نہار منہ گاجر کا ایک گلاس رس استعمال کر کے باآسانی خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں ۔

مزید جانئے :گاجر کے پانچ حیرت انگیز صحتمندانہ فوائد

ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کا درد

گاجر میں پروٹین، فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی اور وٹامن ای کے علاوہ بھی کچھ ایسےا جزاء پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اسکے علاوہ گاجر کا استعمال جوڑوں کے درد، گٹھیا اور گاؤٹ جیسی بیماریوں کےعلاج اور ان کی شدت کم کرنے میں بھی مدددیتی ہے۔


معدے کا سرطان ( کینسر )

گاجر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہےجو کہ سرطان روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق گاجر کا رس معدے کے کینسر کو دور رکھنے میں مددگار ہوتا ہے ۔اگرروز مرہ خوراک میں گاجرکو شامل کریں تو معدے کے سرطان کے امکانات 26 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

مزید جانئے : گاجر کی ان گنت خوبیاں و فوائد

چھاتی کے سرطان

گاجر میں کیروٹینوئیڈز کی مقدار چھاتی کے سرطان کے دوبارہ حملے کو روکتی ہے جسم میں کیروٹینوئیڈز کی موجودگی بریسٹ کینسر کے خطرات کو کم کر کے آکسیڈیٹیو اسٹریس کی مقدار کو بھی کم کرتی ہے جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس کی موجودگی چھاتی میں کینسر کی وجہ بنتی ہے ۔


لیوکیمیا

ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر کا رس لیوکیمیا کے سیلز کو ختم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے روزانہ گاجر کے رس کا استعمال لیوکیما کے سیلز کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی مزید افزائش سے بھی روکتا ہے ۔

مزید جانئے :گاجر کا حلوہ

جلد کیلئے بہترین

گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو جلد کو چمک دار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر سے بنے فیشل ماسک فوری طور پر چہرے کی رنگت بہتر کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔


دانتوں اور مسوڑوں کے لئے

گاجر کو چبانا دانت صاف کرنے کے برابر ہے یہ دانتوں پر جمے پلاق کو صاف کرتی ہے اور کھانے کے زرات کو دانتوں سے نکال کے انہیں ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔

مزید جانئے :10ٹوٹکے اپنائیں گاجر سے جلد خوبصورت بنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...