گاجر کے پانچ حیرت انگیز صحتمندانہ فوائد
گاجر زمانہ قدیم سے آنکھوں کی بینائی کے لئے بہترین تصور کی جاتی ہے . یہ نقطہ نظر گاجر کے روزانہ استعمال سے منسوب ہے، یہ ایک خوش رنگ سبزی ہے جو آنکھوں کے لئے بہترین ہے . ٹیم htv نے بہت چھان بین کے بعد اس سبزی کے 5 بہترین فوائد نکالے ہیں . کیا آپ تیار ہیں گاجر کو اپنی بہترین سبزی تصور کرنے کے لئے ؟ چلو پھر ابھی سے شروع کرتے ہیں .
بہترین نظر
اس میں کوئی شق نہیں کے گاجر آپکی آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے اور اسکو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے . اس میں موجود بیٹا کیروٹین جگر کی مدد سے وٹامن a میں تبدیل ہو جاتا ہے. اور وٹامن a آپکی آنکھوں کے لئے بہت فائدے مند ہے کیوں کے یہ آپکی آنکھوں کے پٹھوں کو مضوبط بناتا ہے. اور گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور لیس ہے ، اس لئے یہ آنکھوں کی بیماریوں جیسا کہ موتیا، اندھاپن اور زیادہ عمر میں ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے .
صحت مند چمکدار جلد
جو لوگ اپنی خوصورت جلد کے لئے بازاری پروڈکٹس خریدتے ہیں گاجر آپکو وہی مدد فراہم کرے گی آپکی خوبصورت جلد کے لئے بنا کسی نقصان کے .اس میں موجود انٹی اکسیڈینٹ اور وٹامن اے آپکی جلد کے کے بہت فائدے مند ہے اور آپکی جلد کو سورج کی روشنی سے ہونے والی نقصان سے بچاتی ہے . آپکی جلد کو ترو تازہ صحت مند اور خوبصورت بناتی ہے . وٹامن اے خشک جلد کے لئے مؤثر ہے . اسکے مزید فوائد یہ ہیں کے یہ آپکی جلد کی جھریاں داغ دھبے دور کرتی ہے اور آپکی جلد کو نکھارتی ہے .
اور مزید یہ کے آپ اپنی جلد کے لئے اسکا ماسک گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں . آپ ہمارے دیے ہوے طریقے پر عمل کر کے اپنے لئے یہ ماسک تیار کر سکتے ہیں:ایک گاجر لیں، اس کو بھانپ دیں اور پھر کسی برتن میں کوٹیں، ایک چمچہ شہد ڈالیں، ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ لیموں کا رس بھی شامل کرلیں۔ ان تمام اجزاء کو ملائیں اور پسٹ بنالیں۔ چند منٹ کیلئے اپنے چہرے پر لگائیں یا آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر اس کا مساج کریں یا اس پیسٹ کو پانچ منٹ کیلئے اپنے چہرے پر چھوڑدیں۔ پانچ منٹ گزر جانے کے بعد اپنا چہرا دھولیں۔
کینسر کی روک تھام کیلئے
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتی ہے .یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں
طاقتور جراثم کش دوا کی خصوصیات
ہربل ادویات کے ماہرین کے مطابق جسم میں داخل ہونے والے انفیکشن کو روکنے کیلئے گاجر کا استعمال بہت فائدے مند ہے۔ گاجر میں وہ قدرتی اجزاء شامل ہیں جو معمولی زخم کے انفیکشن کو روکنے کے لیئے قدرتی طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کا علاج کیلئے آپ ایک گاجر کا ٹکڑا لیں اس کو ابالیں اور اس کا پیسٹ بناکر زخم پر لگائیں۔
صحتمند مسوڑے اور دانت
ہم سب کو دانتوں کے ڈاکٹڑ کے پاس جانا پڑتا ہے دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ سے۔ جب کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ مگر یہاں ایک اچھی خبر ہے کہ آپ کو باقاعدہ اینٹک کے ساتھ اکثر دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑیگا۔ ایک گاجر کو ایسی کچھی چباجانا بھی اپنے دانت برش کرنے کے برابر ہے۔ گاجر ہماری دانتوں کی پلاق کو ریموو کرتے ہیں۔ کھانے کے ذرات کو دانتوں سے نکالتے ہیں اور دانتوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔
خلاصہ
آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کس طرح ایک طاقتور سبزی ہماری صحت کو متوازن بناتی ہے ؟ صحت کی بنیادی ضروریات کھانا ہے آپ خود بھی کوشش کریں اور دوسروں کو بھی مشورہ دیں کہ اپنی مستقل منصوبہ بندی میں گاجر کو شامل کریں۔ آپ ایچ ٹی وی کموینٹی کے ساتھ اشتراک کرنے کیلئے کسی بھی فوری اور آسان ترکیبیں گاجر ہے ؟ آپ بھی تبصرہ کیں۔