جاپانی پھل ( آملوک ) کے 6 حیرت انگیز طبی فوائد
جاپانی پھل ( آملوک ) اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتا ہے.اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے پر اس کے باجود اس کو لوگ کافی شوق سے تناول کرتے ہیں۔
اس پھل کی پیداوار خزاں کے موسم میں چین اور جاپان میں ہوتی ہے.کم کیلوریز اور منرلز، کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن (اے )اور (سی) سے بھرپور یہ پھل اپنے اندر بے شمار جادوئی فوائد سمیٹے بیٹھا ہے ۔اس پھل کے فوائد یہ ہیں۔
جاپانی پھل میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
وزن کم کرنے کے لئے
بہت سی وجوہات ہیں جو اس پھل کو وزن کم کرنے والی غذاؤں میں شامل کرتی ہیں۔سب سے پہلے اس میں موجود فائبر کی وافر مقدار آپ کو زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔دوسرا اس میں موجود پانی جو وزن کم کرنے کے لئے سب سے بہترین دوا ہے ۔
قبض کشاء
جاپانی پھل میں موجود فائبر اور پانی کی وافر مقدار قبض کے لئے نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق اسکا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے ۔
آسٹیوپوروسس سے تحفظ
جاپانی پھل میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
قوت مدافعت بڑھائے
قوت مدافعت پورے جسم کو مختلف امراض سے بچاتا ہے اس کی مضبوطی آپ کو مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے ۔
آنکھوں کی بینائی
آنکھوں کے لئے وٹامن سی بہت ضروری ہوتا ہے۔جاپانی پھل میں وٹامن سی کی موجودگی آنکھوں ۔کی بینائی میں اضافہ کرتا ہےیہ پھل آنکھوں کے مختلف امراض سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
پیٹ کے امراض
آنتو ں کے زخم‘ السر‘ چھوٹی آنت کا السر میں یہ پھل نہایت مفید ہے۔معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد رفع کرتا ہے ۔
مزید جانئے :موسم سرما کےسات پھل اور ان کے حیرت انگیز فوائد