موسم سرما کےسات پھل اور ان کے حیرت انگیز فوائد

15,350

سردیوں کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی بہت سے رسیلے پھل بازار میں آجاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں ۔
یہ پھل ہمیں تمام غذائیت اور وٹامنز فراہم کرتے ہیں جوسردی کے موسم میں ہمارے جسم کے لئے ضروری ہوتے ہیں ۔
یوں تو ہر موسم کا پھل کھانا چاہئے لیکن خاص طور پر سردیوں کے پھلوں کا استعمال نہ صرف ہماری صحت بلکہ جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے ۔
سردی کے موسم میں جلد خشک اوربدرنگ ہو جاتی ہے جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی ان پھلوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

پپیتا:

پپیتا ہماری جلد کو نمی فراہم کرکے نرم ملائم اور جوان بناتا ہے۔پپیتے میں موجود پاپین اور وٹامن اے جلد کو بہتر بنانے کے لئے نہایت مفید ہیں ۔

پپیتے میں موجود فائبر نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا۔اس کے علاوہ پپیتے کو فیس ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Source : Google

سیب:

سیب میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ اور فائبر کینسر ،شوگر ،ہائی بلڈ پریشر اور دل کے کئی امراض سے بچاتا ہے۔یوں تو سیب آدھا سال رہتا ہے لیکن خاص طور پر سردیوں میں اسکا استعمال ضرور کیا جائے۔سیب کا استعمال قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ساتھ ہی یہ جلد کو بھی خوبصورتی بخشتا ہے۔

Source : Google

امرود:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ امرود میں بھی اتنی ہی مقدار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ہوتے ہیں جتنے بروکولی میں ہوتے ہیں ۔امرود میں بھی فائبروافر مقدار میں ہوتا ہے۔یہ قبض نہیں ہونے دیتا ۔

امرود ھمارے چہرے کو کیل مہاسوں اور جلد کے دوسرے مسائل سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

Source : Google

کینو:

سردیوں کا سب سے رسیلا پھل کینو ہے جو مزیدار ہونے کے ساتھ فائدہ مند بھی ہے۔اس میں موجود فائبرنظام ہضم بہتر بناتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا ۔

شوگر اور کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔کینو میں کیلشیئم اور وٹامن سی بھی وافر مقدار میں موجود ہے جو دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔کینو دل کو صحت مند رکھتا ہے اور سردیوں میں نزلے اور زکام سے بچاتا ہے۔

Source : Google

انگور:

سردیوں سے پہلے آتا ہے لیکن سردیوں تک رہتا ہے ا نگور میں میگنیشیئم،پوٹاشیئم،اور وٹامن اے،سی،کے اور بی ۶ موجود ہے۔کالا انگور جسم میں شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے اور صحیح مقدار میں انسولین بنانے میں مدد دیتا ہے۔

انگور بھی سردیوں کے لحاظ سے قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

Source : Google

کیلا:

کیلے میں پوٹاشیئم ،فائبر اور وٹامنز وافر مقدار میں موجود ہیں ۔یہ بلڈپریشر کو توازن میں رکھنے کے ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔

کیلے میں پانی بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور تروتازہ رکھتا ہے۔

Source : Google

انار:

انار میں وٹامن سی ،آئرن،فائٹو کیمیکلز،اینٹی اوکسی ڈنٹ،پولی فینول،کیلشیئم اور کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔یہ اسٹروک سے حفاظت کے لئے بھی مددگارثابت ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ ڈائریا،پیچش اور جوڑوں کے درد میں بھی انار کا استعمال مفیدہے۔لیکن انار کا بہت ذیادہ استعمال قبض بھی کر سکتا ہے۔

Source : Google

ہم میں سے اکثر لوگ سردیوں میں صرف گرم مشروبات اور خشک میووں کااستعمال کرتے ہیں اور ٹھنڈ لگ جانے اور گلہ خراب ہونے کے ڈر سے پھلوں کا استعمال بالکل ترک کردیتے ہیں۔

لیکن یاد رکھئے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے بھی پھل جس موسم میں بھی پیدا کئے ہیں وہ موسم کے لحاظ سے نہایت مفید ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ خشک میووں کے ساتھ تازہ پھلوں کا استعمال بھی ضرور کیا جائے۔

مزید جانئے :سردیوں میں لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...