زچگی کے بعد وزن گھٹانے کے10 ٹوٹکے

0 47,360

زچگی اور اس سے متعلق مسائل ہماری خواتین کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں اور ان مسائل میں زچگی کے بعد وزن گھٹا ناسرفہرست ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دورانٍ زچگی صحت مند بچے کے چکر میں بہت زیادہ کھانا کھانا شروع کر دیتی ہیں عموماً ہمارے ہاںیہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی عورت ماں بننے والی ہے تو وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچے کے حصے کا بھی کھانا کھائے کیوں کہ اب اسکے ساتھ ایک اور جان بھی ہے ۔ اس چکر میں اکثر خواتین صحت مندبچے کی خواہش میں یہ بھول جاتی ہیں کہ اسطرح انکا بچہ نہیں بلکہ وہ خود کافی صحت مند ہوتی جارہی ہیں اور زچگی کے بعد جب انہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے تو جب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ آپ بالکل کھائیں لیکن غذائیت سے بھر پور کھانا کھائیں ان غذاؤں کا استعمال ہر گز نہ کریں جو صرف آپکا پیٹ بھر تے ہوئے آپکو موٹاپے کی طرف دھکیل دے۔ ان غذاؤں کا انتخاب کریں جو آپکو طاقت اور توانائی فراہم کرے نہ کے آپکو موٹاپے کا شکار بنا کر آپکو مزید پریشا نی میں مبتلا کردے ۔ہر عورت خوبصورت دکھنا چاہتی ہے ۔جب آپ خوش شکل نظر آتے ہیں تو آپکا اعتماد بحال رہتا ہے اور جب اعتماد ہو تو آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی زچگی کے بعد موٹاپے کا شکار ہیں اور وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو ذیل میں دئے گئے ٹوٹکے آپکی کافی حد تک مدد کر سکتے ہیں۔

1- اگر آپ واقعی وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو اسکے لئے سب سے پہلے آپکو ذہنی طور پر خود کو آمادہ کرنا ہوگاآپکو اپنے آپ کو یہ سمجھانا ہوگا کہ آپکو لازمی وزن کم کرنا ہے اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس سے آپ اپنی بھوک اور کھانے کی طرف آپکی رغبت میں کمی واقع کر سکتی ہیںآپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ آپکو وزن گھٹانا ہے جلد ازجلد اور یہ ہم سب جانتے ہیں کہ جب ہما را ذہن کسی کام کو کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو وہ کا م ہمارے لئے اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔
2- پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ پانی ایک قدرتی ڈیٹوکس ہے یہ آپکے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرکے آپکو تاذہ دم رکھتا ہے پانی کی بوتل ہمیشہ اپنے قریب رکھیں تاکہ آپ وہ بوتل دیکھ کر پانی پینا نہ بھولیں۔
3- بچے کو اپنا دودھ پلائیں یہ آپ اورآپکے بچے دونوں کے لئے بے حد مفید ہے اس سے آپ موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں  سے بھی بچ سکتی ہیں اس سے آپکا بچہ بھی صحتمند ہوگا اور آپکی پریشانی میں بھی کمی واقع ہوگی۔
4- کم از کم ۱۵منٹ کی چہل قدمی سے آپکی زائد چربی میں یقینی طور پر کمی واقع ہوگی یہ سب سے آسان اور نارمل طریقہ ہے جسکے ذریعے آپ آسانی سے اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں عموماًخواتین زچگی کے بعد سست ہو جاتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے اور اپنے بچے کے کام اپنے ہاتھ سے کریں اسطرح انکی ہلکی پھلکی ورزش بھی ہو جائے گی اور وہ اچھا محسوس کریں گی۔
5- سبزیوں کو صحت کے اعتبار سے بہترین مانا جاتا ہے یہ آپکے جسم کو نارمل رکھتا ہے سبزیوں میں پانی اور فائبر کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے جو آپکو شاید کھانے میں ذیادہ مزیدار تو نہ لگیں لیکن صحت کے اعتبار سے بہت مفید ہیں۔
6- ہر طرح کا گوشت چربی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ریڈ میٹ دیر سے ہضم ہو تا ہے گوشت کم کھائیں اسکے بجائے مچھلی اور سبزی آپکے لئے اعلیٰ فائبر اور کم کیلوریز سے لبریز ہو تی ہیں جو آپکے جسم کو متناسب بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
7- ہمیشہ کھانا آرام سے اور چبا کر کھائیں خاص طور پر جب آپ گوشت کھارہی ہوںآپکو کھانے کو وقت دینا چاہئے جلد بازی کے بجائے آرام سے اور مزے لے کر کھائیں اسطرح آپ کم کھائیں گی ورنہ جلد بازی میں نہ تو آپکا پیٹ بھرے گا اور نہ ہی آپکو اندازہ ہوگا کہ آپنے کتنا کھایا اور یہ عمل آپکو موٹاپے کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
8- ناشتے میں آپ جو اور گندم کے دلیے کا استعمال کریں یہ آپکی صحت اور دل دونوں کے لئے مفید ہے انکے استعمال سے آپ 36%کیلوریز کا استعمال کم کرسکتی ہیں جو آپ عام طور پر روزمرہ ناشتے میں لیتی ہیں۔
9- اپنی غذا سے چینی کا استعمال ترک کردیں چائے ، کافی ،بسکٹ، کولڈڈرنک ،مٹھائیاں ،کیک اور دیگر میٹھی اشیاء سے گریز کریں دودھ اور چینی والی چائے کے بجائے گرین ٹی پیءں اسمیں کیلوریز جلانے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے یہ آپکے میٹابولزم نظام کو تیز کرکے آپکے جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے میں آپکی مدد کر سکتی ہے۔
10- بھرپور نیند آپکو تھکن، پریشانی اور آپکی جلدکی تباہی سے بچا سکتی ہے اگر آپ پرسکون نیند لیں گی تو تازہ دم محسوس کریں گی بھرپور نیند آپکے وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان طریقوں پر عمل کرکے آپ اپنے وزن کو گھٹانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں ایک دم کسی بھی طرح وزن نہیں گھٹ سکتا اسکے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوگی اپنے طرزندگی میں ان طریقوں کو اپنا کر آپ بہترین طور پر اپنے وزن کو گھٹا سکتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...