پریگننسی آسان بنائیں ان غذاؤں سے

5,857

 صحت بخش غذا ہر ایک کے لئے ضروری ہے لیکن حاملہ خواتین کے لئے دوران حمل یہ اور زیادہ ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ یہاں صرف عورت کی صحت کا ہی نہیں بلکہ بچے کی صحیح نشوونماء کا بھی سوال ہوتا ہے۔
اس کے لئے آپ کو کوئی بہت خاص غذا لینے کی ضرورت تو نہیں لیکن ایسی غذا ضرور لینا ہوگی جو آپ کے بچے کی ضرورت کے مطابق ہر طرح کی غذائیت فراہم کرسکے۔دوران حمل اپنی غذا میں ناصرف وٹامنز اور منرلز شامل کرنا ضروری ہیں بلکہ ساتھ ہی فولک ایسڈ بھی لینا چاہئے تاکہ آپ کی ضرورت کی ہر چیز آپ کو مل سکے۔
ساتھ ہی کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا دوران حمل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

زیادہ کھانے کی ضرورت نہیں :

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ حاملہ خواتین کو بھوک زیادہ لگتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اپنی غذا کو ڈبل کردیں ۔
روزانہ صبح صحت بخش ناشتہ کریں تاکہ آپ کو جلدی بھوک نہ لگے اور آپ کو شکر یا فیٹس والے اسنیکس لینا پڑجائیں ۔
اپنی غذا میں وہ تمام چیزیں شامل کریں جو آپ کی تمام ضروریات کو پورا کرسکیں ۔

اس بارے میں جانئے : بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیوں ضروری ہے

سبزی اور پھلوں کا استعمال:

زیادہ مقدار میں پھل اور سبزیاں کھائیں تاکہ ان سے وٹامنز اور منرلز حاصل ہوں اس کے علاوہ ان میں موجود فائبر ہاضمہ درست رکھتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا۔
یہ پھل اور سبزیاں کسی بھی صورت میں کھائی جاسکتی ہیں ،روزانہ تازہ سبزیاں اور پھل اچھی طرح دھو کر کاٹیں اور کھائیں ۔

کاربوہائڈریٹس:

نشاستہ والی غذائیں توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں ۔ان غذائوں سے کم کیلوریزحاصل ہونے کے ساتھ پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ان میں روٹی ،آلو ،سیریلز،پاستہ،نوڈلز،گیہوں ،جوء اور مکئی شامل ہے ۔ان غذائوں میں بھی ریفائنڈ آٹے والی چیزوں کے بجائے بھوسی والے آٹے سے بنی چیزوں کا استعمال کریں ۔آلو تلنے کے بجائے بیک کرلیں ۔

یہ بھی جانئے :پریگننسی کے بعد پہلے پیریڈز کیا عام پیریڈز سے مختلف ہوتے ہیں؟

پروٹین:

روزانہ پروٹین والی غذا بھی کھائیں یہ بھی کئی چیزوں سے حاصل ہوسکتی ہے جیسے
۔پھلیاں
۔دالیں
۔مچھلی
۔انڈے
۔گوشت
۔مرغی
۔خشک میوے
بغیر چکنائی والا گوشت استعمال کریں اور اس کو کم تیل میںپکانے کی کوشش کریں۔گوشت کو اچھی طرح پکاکر کھائیں تاکہ اس میں سرخی یا گلابی پن نہ رہے۔ہفتے میںدو مرتبہ مچھلی کھائیں ۔

ڈیری پروڈکٹس:

دودھ،مکھن،دہی بھی حاملہ خواتین کے لئے اہم ہے کیونکہ ان میں موجود کیلشیئم اوردوسری غذائیت ماں اور بچے دونوں کے لئے اہم ہے۔

فیٹس اور شکر والی غذائیں:

میٹھی غذائوں اور مشروبات میں زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں جو وزن بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اس کے علاوہ میٹھی غذائیں دانتوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں ۔
اسی طرح فیٹس والے کھانوں میں بھی کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اور زیادہ مقدار میں یا جلدی جلدی فیٹس والی چکنی غذائیں کھانے سے بھی وزن بڑھتا ہے ساتھ ہی خون میں کولیسٹرول کو بھی بڑھادیتا ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

اس بارے میں  جانئے : دوران حمل پیدا ہونے والے 6 مسائل جو خطرہ کی علامت ہیں

فیٹس اور شکر والی غذائیں :

۔مکھن
۔تیل
۔سلاد ڈریسنگ
۔کریم
۔چاکلیٹ
۔کرسپ
۔بسکٹ
۔پیسٹری
۔ آئسکریم
۔کیک
۔پڈنگ
۔سافٹ ڈرنک
اگر آپ یہ چیزیں کھانا چاہتی ہیں تو انھیں کم مقدار میں کبھی کبھار لیں ۔

اسنیکس:

اگر آپ کو کھانے کے علاوہ دوسرے وقتوں میں بھی بھوک لگے توزیادہ فیٹس اور شکر والے اسنیکس جیسے مٹھائی،چاکلیٹ،چپس او ر بسکٹ کھانے کے بجائے صحت بخش اسنیکس کھائیںجیسے:
۔مچھلی،پنیر ،سلادسے بنے چھوٹے چھوٹے سینڈوچ۔
۔سلاد والی سبزیاںجیسے گاجر،کھیرا وغیرہ
۔خوبانی،انجیر اورآلوبخارا
۔سبزیوں اور پھلیوں کا سوپ
۔دلیہ
۔دودھ والے مشروب
۔تازہ پھل
۔بیک کیاہوا ایک چھوٹا آلویاتوس کے ساتھ بیک ہوئی وی پھلیاں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...