بالوں کے انداز بتائیں آپ کی شخصیت کے راز

1,408

بال ہرانسان کی شخصیت کے آئینہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی کمزوری بھی ہوتے ہیں۔اسی لئے کسی بھی شخصیت کے نکھار میں بالوں کو کا کافی عمل دخل ہوتا ہے۔خصوصاً خواتین میں یہ خوبصورتی اورحسن میں اضافے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

چاہےبال لمبے ہوں یادرمیانے ہوں ،چھوٹے ہو یا شولڈرکٹ ہوں یا پھرکوئی اور مختلف انداز ۔آپ یقینا یہ جان کرحیران ہونگے کہ ایک مطالعے کے مطابق بال شخصیت کی بہترین عکاسی کرتے ہیں اور انسان کی شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں۔تو پھرجانتے کہ آپ کے بال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیاکہتے ہیں۔

مزید جانئے :بالوں سے متعلق چند عام غلطیاں

پکسی کٹ(بہت چھوٹے بال)

pixie hair cut
Source: Google

پکسی کٹ اسٹائل رکھنے والی خواتین پراعتماد،ملنسار،دل پھینک اورخوشگوارشخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔یہ جلد ہی نئے دوست بنالیتی ہیں اورنئے لوگوں میں گھلنے ملنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ مسائل کوحل کرنابخوبی جانتی ہیں ۔اپنے کام سے پیارکرتی ہیںدیانت دارہوتی ہیں۔خود پرکنٹرول کرناجانتی ہیںلیکن کبھی کبھاربناسوچے سمجھے عمل کرتی ہیں۔

مزید جانئے: آپ کے ہونٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

باب کٹ

bob hair cut
Source: Google

یہ اسٹائل اپنانی والی خواتین اسٹریٹ فارورڈ ہوتی ہیں جوہمیشہ سچ بولتی ہیں۔یہ اپنی ذاتی اورپروفیشنل زندگی میں توازن برقراررکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بے خوف اورمنظم ہوتی ہیں۔زندگی میں کچھ نیاکرنے کی خواہشمندرہتی ہیں۔

یہ احساس کمتری کاشکارنہیں ہوتیں بس کبھی کبھاربغیرسوچے قدم اٹھاتی ہیں جس کے باعث انھیں نقصان اٹھانا پڑتاہے۔

مزید جانئے:ناخن سے جانئے شخصیت کے راز

لاب اورشولڈر کٹ

lob hair cut
Source: Google

یہ خواتین اپنی نسوانیت،خوبصورتی اورنفاست کے ساتھ بہت خوش ہوتی ہیں۔انھیں بات کرناپسندہوتاہے اسی لیے ان کے اندرکی خوبصورتی دوسروںکوانکی طرف متوجہ کرتی ہے۔

انھیں نئے دوست اورتعلقات بنانااورانھیں خوبصورتی کے ساتھ برقراررکھنابخوبی آتاہے۔چیلنچز کاسامنااورنئے پروجیکٹ پرکام کرناپسندکرتی ہیں۔

مزید جانئے :گھر کا رنگ آپ کی شخصیت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

سپرلونگ ہیئر

long hair cut
Source Google

اس اسٹائل کو اپنانے والی محتاط،ہوشیار،صابرمگرخوابوں کی دنیامیںرہنے والی ہوتی ہیں۔اپنے تعلقات کی خوبصورتی برقراررکھنے میں انتہائی حد تک جاتی ہیں اوراپنے پارٹنر سے بھی یہی توقع رکھتی ہیں۔

اپنے خوابوں کوپوراکرنااورناممکن کوممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ثابت قدم ہوتی ہیںاسی لئے ہرچیز کوحاصل کرنے میں ان میں موجود ثابت قدمی اہم کرداراداکرتی ہے۔

مزید جانئے :بالوں سے متعلق چند عام غلطیاں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...