ناخن سے جانئے شخصیت کے راز

10,102

انسان کے ناخن اس کی شخصیت کا ایک منفرد حصہ ہوتے ہیں۔ ایک انسان کے ناخن دوسرے سے بلکل مختلف ہوتے ہیں ۔یہاں تک کہ بچے کے ناخن بھی ماں باپ سے مختلف ہوتے ہیں ۔
نائجیریا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناخن سے انسان کی شخصیت کے بارے میں پتا لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بات سائنسدانوں نے ہزاروں افراد کے ناخنوں کی ساخت اور ان لوگوں کے کردار کا جائزہ لگا کر بتائی ہے۔

بادامی ناخن

بادام نما ناخن والے افراد اکثر خوابوں خیالوں کی دنیا میں رهتے ہیں، ساتھ ہی حساس اور نرم مزاج طبیعت کے حامل ہوتے ہیں ۔اگر ایسے افراد کو تھوڑی سی بھی اہمیت دی جائے تو خوشی سے جھوم جاتے ہیں لیکن کوئی چھوٹا سا مذاق بھی انہیں کبھی کبھی ناراض کر دیتا ہے۔

تکون ناخن

تکون ناخن والے افراد شاعری، موسیقی اور مصوری میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ شائستگی پسند یہ افراد کسی بھی کام کو زیادہ دیر تک کرنے میں اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں ۔یہ افراد اپنی سوچ سے دنیا میں مشہور ہونا چاھتے ہیں لیکن انہیں اپنے خلاف ایک چھوٹی سی بات بھی ناگوار گزرتی ہے ۔ہارنا انکو قطعی پسند نہیں ہوتا۔

چوڑے اور لمبے ناخن

ایسے ناخن والے افراد قابلِ اعتماد ہوتے ہیں۔ یہ افراد اگر آپ سے کسی چیز کا وعدہ کر لیں تو ذمہ داری سے اس وعدے کو پورا کرتے ہیں۔ ایسے افراد آزاد اور وسیع تر ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں ۔انہیں بچپن سے ہی لیڈر بنے کا شوق ہوتا ہے ۔جہاں انہیں موقع ملے یہ لیڈر بننے کے لئے پل بھر بھی نہیں سوچتے۔

چکور ناخن

ایسے افراد بہت عقل مند اور ہوشیار ہوتے ہیں لیکن ان میں انا پائی جاتی ہے۔ اگر کوئی بھی ان کی انا کا خیال نہیں کرتا یا انہیں وہ عزت نہیں دیتا جس کی وہ توقع کرتے ہیں،یہ اس سے تعلق ختم کر لیتے ہیں ۔

چھوٹے ناخن

چھوٹے ناخن والے افراد بے صبرے اور غصے والے ہوتے ہیں ۔ایسے افراد ذہین ہوتے ہیں ہر کام کو پوری دلچسپی کے ساتھ کرتے ہیں۔ کامیابی کے لئے کسی بھی قسم کی محنت سے پیچھے نہیں ہٹتے جس میں وہ اکثر کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

مزید جانئے :بارش میں بھیگنے کے انوکھے فوائد


تبصرے
Loading...