عطر ہو یا پرفیوم ایسے استعمال کرنا ہے

4,705

خوشبو استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا او پھر خود کو مہکانا ہر ایک کو اچھا لگتا ہے۔کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت میں مزید نکھا ر پیدا ہوتا ہے۔تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔ درحقیقت مرد و خواتین کسی پرفیوم کو لگاتے ہوئے چندغلطیاں کرجاتے ہیں ور یہی وجہ ہے کہ مہنگے پرفیومز بھی بے اثر محسوس ہوتے ہیں، جس سے ذہنی جھنجھلاہٹ کے ساتھ پیسوں کے ضائع ہونے کا افسوس بھی ہوتا ہے۔تو اس بات کو جان لیں کہ کہیں آپ بھی تو یہ غلطیا ں نہیں کررہے جو اکثر پرفیوم استعمال کرنے والے افراد کرتے ہیں۔

کپڑوں پر براہ راست اسپرے کرنا

پرفیوم کو براہ راست کپڑوں پر اسپرے کرنا غلطی ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو جان لیں کہ اس کے نتیجے میں مہک زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی جبکہ لباس پر پرفیوم کےنشان بھی بن جاتے ہیں جو کافی بدنما محسوس ہوتے ہیں اور شخصیت پر برُے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بے بہا اسپرے کرنا

پرفیوم کا بہت زیادہ اسپرے کرنا عدم اطمینان کا باعث بنتا ہے، درحقیقت ایسا کرنے کی عادت جن لوگوں میں ہوتی ہے، وہ اکثر سردرد کی شکایت بھی بہت زیادہ کرتے ہیں۔اس سے عدم اطمینان کے ساتھ ساتھ پرفیوم جلدی ختم ہوجاتا ہے جس سے جیب پر بھی اضافی بوجھ پڑتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے

 

پرفیوم سے جلد کو گیلا کرنا

اکثر لوگ اتنے قریب سے پرفیوم کو اسپرے کرتے ہیں، جس سے جلد گیلی ہوجاتی ہے، جو ایک غلط طریقہ کےساتھ ساتھ جلد کے لئے بھی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پرفیوم کی بوتل اور جسم کے درمیان 4 سے 7 سینٹی میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے، تاہم اگر بہت زیادہ فاصلہ ہونے سے بھی آپ بہت زیادہ پرفیوم ضائع کردیں گے۔

عطر کو ٹھیک طرح لگانے کا طریقہ

عطر کو نرمی سے نبض پر لگانا چاہئے کیونکہ یہ وہ حصہ ہے جہاں سے جسم سے اضافی حرارت خارج ہوتی ہے جو کہ خوشبو کو بڑھاتی ہے، عطر کو کلائی، ناف یا ہنسلی کی ہڈی پر لگانا چاہئے، دیگر مقامات پر لگانے سے خوشبو بہت جلد اڑ جائے گی۔

تو پھر پرفیو م کو کہاں لگانا چاہئے؟

پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے، بالوں یا قمیض کے کالر پر چھڑکیں،یا پھر کہنی کے اوپر، اسی طرح گردن اور سینے پر چھڑکاؤ بھی پرفیوم کی مہک کو دیر تک برقرار رکھتی ہے اور آپ کو بھی خوشگوار احسا س میں مبتلا رکھتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :مصروف زندگی میں فٹ رہنے کے 8 طریقے


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...