آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے مفید مشورے

11,969

آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں اور ان کی حفاظت کرناہمارا فرض ہے۔ صحت مند آنکھیں معیار زندگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
آنکھوں کی صحت کے عالمی دن 2017ہم آپ کو آنکھوں کے لئے مفید مشورے دیں گے :

 

اچھی غذا کھائیں:

آنکھوں کی اچھی صحت میں سب سے اہم کردار ہماری غذا کا ہے ۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ، لیونین اور زنک اور وٹامن سی اور ای سے بھرپور غذائیں بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والے نظر کے مسائل کی روک تھام میں کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔ آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے یہ غذائیں اپنی خوراک میں شامل ہیں۔
۔ ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے پالک
۔ سالمن ، ٹونا اور دوسری چکنائی والی مچھلیاں
۔ انڈے ، میوے ، پھلیاں اور وہ تمام اشیاء جن سے پروٹین حاصل ہو
۔ کینو اور دوسرے رس دار پھل یا ان کا جوس
ایک اچھی متوازن غذا موٹاپے سے بچا کر مناسب وزن رکھنے میں مدد دے گی اس کے علاوہ ذیابیطس سے بھی بچاتی ہے جو بڑھ کر اندھے پن کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی ترک کریں:
سگریٹ نوشی آپٹک نروز کو نقصان پہنچاتی ہے اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے اگر آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش میں ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے یہ بات نا صرف آپ کے پھیپھڑوں کے لیے مفید ہے بلکہ آنکھوں کو بھی نقصان سے بچائے گی۔

سن گلاسز کا استعمال کریں:

زیادہ وقت تیز دھوپ میں رہنے سے الٹراوئلٹ ریز آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔باہر نکلتے وقت آنکھوں کوالٹرا وائلٹ ریز سے بچانے کے لیے سن گلاسز کا استعمال کریں ۔

کام کے دوران آنکھوں کی حفاظت کریں :

اگر آپ کے کام کے دوران استعمال ہونے والے مٹیریل کے ذرات ہو امیں اڑتے ہیں تو اس سے بچنے کے لیے حفاظتی چشمہ لگائیں۔
اسی طرح آئس ہاکی اور ریکٹ بال کے کھیل میں بھی اڑنے والے ذرات کے ذریعے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ایسے کھیلوں کے لیے اسپورٹس گلاسز، ہیلمٹ یا ماسک کا استعمال کریں جن سے آنکھوں کی کسی بھی نقصان سے بچت رہے۔

مزید جانئے : آنکھوں کو روشن اور چمک دار بنانے کے مفید ٹوٹکے

کمپیوٹر اسکرین کو دور سے دیکھیں:

کمپیوٹر یا موبائل اسکرین کو دیر تک دیکھتے رہنے سے یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
۔ آنکھوں پر زور پڑنا
۔ دھندلا دکھائی دینا
۔ دور کی چیز صاف دکھائی نہ دینا
۔ آنکھیں خشک ہوجا نا
ْ۔ سردرد
۔ گردن ،کمر اور کاندھوں میں درد ہوناشامل ہیں۔
۔کمپیوٹر استعمال کرتے وقت جوگلاسس یالینس آپ لگاتے ہیں وہ بالکل صحیح ہونے چاہئیں تاکہ کمپیوٹر اسکرین صاف نظر آئے۔
۔ اگر اس کے باوجود آنکھوں پر زور پڑے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
۔ کمپیوٹر اسکرین کو اس طرح رکھیں کہ آپ کی آنکھیں اسکرین کے اوپری حصے کی سیدھ میں ہوں تاکہ اسکرین کو دیکھنے کے لیے آپ کو نیچے دیکھنا پڑے۔
۔ تیز روشنی سے آنکھوں کو بچائیں
۔ کمپیوٹر استعمال کرتے وقت آرام دہ کرسی پر بیٹھیں تاکہ آپ کے پیر زمین پر ٹکے رہیں۔
۔ اگر آنکھیں خشک ہوں تو انھیں زیادہ جھپکائیں
۔ کام کے دوران ہر ۲۰ منٹ بعد ۲۰ فٹ دور کے فاصلے پر دیکھیں ۔ ہر دو گھنٹے بعد اپنی جگہ اسے اٹھ جائیں اور ۱۵ منٹ کا بریک لیں۔

آنکھوں کا معائنہ کراتے رہیں:

بچے ہوں یا بڑے سب کے لیے آنکھوں کا معائنہ کرانا ضروری ہے۔ اس طرح نظر زیادہ کمزور نہیں ہوتی اور شروع میں ہی پتہ چل جاتا ہے اس کے علاوہ آنکھوں کے معائنے سے ایسی بہت سی بیماریوں کا پتہ چل جاتا ہے جن کی کوئی ظاہری علامت نہیں ہوتی ۔ اس طرح ابتداء میں ہی ایسی بیماریوں کا علاج آسانی سے ہوجاتا ہے۔

مزید جانئے : آنکھوں کی روشنی بڑھائیں زندگی میں روشنی لائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...