بارش میں بھیگنے کے انوکھے فوائد
ملک بھر میں بارش کا سلسلہ عروج پر ہے بارش کا موسم ہر کسی کو پسند ہوتا ہے بچہ، جوان اور بوڑھا چاہے کوئی بھی ہو اس موسم سے لطف اندوز ہونے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں بارش پسند نہیں ہوتی بارش ہوتے ہی وہ اپنے تمام منصوبے مؤخر کر کے گھر میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بارش میں بھیگنے کے بھی کچھ فوائد ہیں جو درجہ ذیل ہیں ۔
صاف ہوا
بارش کے بعد ہر چیز صاف نظر آتی ہے اسی طرح ہوا بھی آلودگی سے پاک اور صاف ہو جاتی ہے اس ہوا میں سانس لینے سے آپکو راحت محسوس ہوتی ہے اسی طرح صاف ہوا میں سانس لینا صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔
ڈپریشن کا خاتمہ
آپ چاہے کتنے بھی ڈپریشن میں ہوں بارش میں نہانے سے ڈپریشن کا خاتمہ ہو جاتا ہے بارش کی آواز اور بارش کے سبب ماحول کا بنے والا ایک الگ زاویہ آپکو کچھ دیر کے لئے تمام تر پریشانیوں سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔
تخلیقی سوچ
بارش میں تمام تر زندگی کے معملات دھرم بھرم ہو جاتے ہیں ہر جگا صاف ستھرے ماحول کو آپ ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں وہ لمحات آپکے اندر چھپی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔ بارش کے موسم میں، مصوروں، شاعروں اور دیگر تخلیق کاروں کو نت نئے خیالات گھیر لیتے ہیں ۔
برن کلوریز
انٹرنیشنل جرنل آف اسپورٹس کے مطابق بارش میں چہل قدمی عام دنوں میں چہل قدمی کرنے سے برن ہونے والی کلوریز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کلوریز برن ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے کے لئے نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔
دماغی سکون
بارش میں چلنے والی ٹھنڈی ہوا بارش کے پانی کی وجہ سے مٹی میں سے آنے والی ہلکی ہلکی خوشبو دماغ کو پر سکون لمحات فراہم کرتی ہے جو آپکی تمام تر زندگی کے معملات کو بھلا دیتی ہے اور آپ خود کو بے حد ہلکا محسوس کرتے ہیں۔
جلد کے لیے مفید
بارش میں چلنے والی ٹھنڈی ہوا آپکی جلد میں موجود مضر مادوں کا خاتمہ کر کے اسے تازگی بخشتی ہے اور جلد صاف ستھری اور نکھار جاتی ہے۔
مزید جانئے :ناخن سے جانئے شخصیت کے راز