چینی کے پندرہ حیرت انگیز طریقہ استعمال

3,229

یہ حقیقت ہے کہ چینی مضر صحت ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جس میں کچھ چوہوں کو ایسی غذا دی گئی جس میں ۲۵ فیصد چینی شامل تھی ۔جبکہ کچھ چوہوں کو بغیر چینی کی غذا کھلائی گئی کچھ مہینوں میں یہ بات ثابت ہوئی کہ چینی والی غذا کھانے والے چوہوں کی مرنے کی تعدادسادی غذا کھانے والے چوہوں کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ایسی غذا جس میں زیادہ مقدار میں چینی شامل ہو صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے ۔ اس میں ہائی بلڈ پریشر ، موٹا پا، ذیابیطس ، ہارٹ اٹیک اور کئی بیماریاں شامل ہیں ۔

ہماری اکژغذاؤں میں چینی موجود ہوتی ہے۔ اس لیے جسم میں چینی کی مقدار بڑھنا بہت آسان ہے ۔

غذا میں استعمال کرنے کے علاوہ چینی کے اور بھی بہت سے استعمال ایسے ہیں جس سے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا ۔

ذاتی نگہداشت

جلی ہوئی زبان کے لیے:

اگر آپ کی زبان گرم چائے یا کافی سے جل گئی ہے تو زبان پر چند دانے چینی چھڑک لیں فوری آرام آئے گا۔

ہئیر جیل:

ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ چینی ملا کرجیل تیار کیا جاسکتا ہے۔ چینی کو پانی میں اچھی طرح حل کر کے انگلیوں کی مدد سے بالوں میں لگا کر اسٹائل بنائیں۔

لپ اسٹک دیر تک قائم رکھنے کے لیے:

ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کر معمولی سی چینی ہونٹوں پر چھڑک لیں تھوڑی دیر لگی رہنے دیں ۔ انگلیوں پر تھوڑا پانی لگا کر پوروں سے چینی کو آہستہ آہستہ دبائیں چینی جھڑ جائے گی اور آپ کی لپ اسٹک دیر تک قائم رہے گی ۔

جسم کی صفائی کے لیے:

ایک چھوٹے گلاس میں ایک چائے کا چمچ چینی اور شاور جیل ملائیں اور جسم پر ملیں۔چینی کا دردرا پن جلد کے مردہ خلیات کو ہٹا کر جلد کو صاف کرنے میں مدد دے گا۔

چہرے کی صفائی کے لیے:

جسم کی صفائی کے ساتھ چہرے کی صفائی بھی ضروری ہے۔ لیکن چہرے کی نازک جلد کے لیے شاور جیل بہت سخت ثابت ہوتا ہے ۔ اس لیے شاور جیل کے بجائے چند قطرے زیتون کے تیل میں چٹکی بھر چینی ملائیں اور نرمی کے ساتھ چہرے پر ملیں روزانہ کا استعمال جلد کی مردہ سطح کو صاف کردے گا جو چہرے کے مسامات کو بند کرنے کاسبب بنتی ہے۔

پیڈی کیور:

اگر آپ پیر اور ایڑھیوں کی سخت کھال صاف کرنا چاہتی ہیں تو کسی جیل سوپ میں ایک چٹکی چینی شامل کر کے پیروں پر ملیں اور جھاویں سے رگڑ کر صاف کریں۔

جلد کی سیاہی صاف کرنے کے لیے:

ایک کھانے کا چمچ چینی چوتھائی کپ ناریل کے تیل میں ملا کر ہاتھوں ،کہنیوں ، گھٹنوں اور جلد کے دوسرے سیاہ حصوں پر ملیں۔چینی جلد کے ان حصوں کو صاف کرے گی جبکہ ناریل کا تیل جلد کی نمی کو برقرار رکھے گا۔

غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے:

غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے دو کپ چینی ، چوتھائی کپ لیموں کا رس اور چوتھائی کپ پانی اسٹین لیس اسٹیل کے برتن میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ذردی مائل رنگ ہوجائے اور ٹافی کی طرح چپکنے لگے یہ مکسچر بالوں کو ویکس کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ استعمال سے پہلے ٹھنڈا کرلیں۔

زخم کو بھرنے کے لیے:

معمولی کٹ لگ جائے تو اس پر چینی چھڑک لیں چینی کی اینٹی سیپٹک خصوصیت زخم کو انفیکشن سے بچانے کے ساتھ خون کو جمنے میں مدد دیتی ہے۔

گھر کی تزین و آرائش

تازہ پھولوں کے لیے:

تین چائے کے چمچ چینی دو کھانے کے چمچ سرکہ اور چوتھائی کپ پانی کے ساتھ ملا کر چھڑکنے سے پھول ترو تازہ رہتے ہیں اور بیکٹیریا سے بچے رہتے ہیں۔

شیشے کے داغ صاف کرنے کے لیے:

چینی اور پانی کا گاڑھا محلول بنا کر شیشے کے دھبوں پر لگادیں۔ اور ایک گھنٹے کے لیے لگا چھوڑدیں اور پھر دھولیں۔

چیونٹیاں مارنے کے لیے:

چینی ، پانی اور بوریکس برابر کی مقدار میں ملا کر مکسچر بنائیں اس میں کاٹن بالز ڈپ کر کے چیونٹیوں کے بل کے قریب رکھ دیں۔ چینی کی وجہ سے چیونٹیاں اس مکسچر کو کھائیں گی تو ساتھ میں بوریکس کھانے کی وجہ سے مرجائیں گی۔

لال بیگ ختم کرنے کے لیے:

چینی اور بیکنگ سوڈا برابر کی مقدار میں ملا کر جہاں لال بیگ آتے ہیں وہاں چھڑک دیں۔بہت جلد لال بیگوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔

کیچوے ختم کرنے کے لیے:

اپنے باغ میں دو سو پچاس اسکوائر فیٹ میں سوا دو کلو چینی پھیلادیں۔اس طرح آپ کا باغ کیچووں کے حملے سے محفوظ رہے گا۔

برف پگھلانے کے لیے:

جس طرح برف کو پگھلانے کے لیے نمک استعمال کرتے ہیں بالکل اسی طرح چینی بھی برف پگھلانے کے کام آتی ہے۔

گرائنڈر کی صفائی کے لیے:

کافی اور نٹ گرائنڈر کی صفائی کے لیے چوتھائی کپ چینی ڈال کر گرائنڈ کر دیں اس طرح گرائنڈر کی چکنائی اور مہک ختم ہوجائے گی۔

مزید جانئے :اچھی نیندچاہیے؟۔۔۔7چیزیں بیڈروم سے باہرکریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...