آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12جولائی 2018

1,427

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا جو مستقبل میں آپ کو بلند مقام پر لے جائی گی ۔کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیزو اقارب سے مشورہ ضروہ کیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہے ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔دوستوں کے اعتماد پر پورا اترےگا اور ان کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑنے کا وقت آچکا ہے۔ ایک نئی فکرمستقبل کے لئے نئی راہیں فراہم کرے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں قسمت آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھےہوئے دوستوں کو منالیجئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ایک نئی منزل پر سفر شروع ہوسکتا ہے تو سفر کی مکمل تیاری اور معلومات رکھیں۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میں بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہیں تو ٹھہرنا نہیں ہے اور بڑھتے رہنا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

تعلیمی میدان میں  منفرد کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی میں اچھی تبدیلی آپ کی اچھی سوچ سے مشروط ہے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا اچھا موقع ہیں ۔ تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کرئیر کو لے کر بڑے فیصلے سے گریز کریں اور مناسب وقت پر دوستوں اورعزیز و اقارب کے مشورے سے کوئی فیصلہ کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے کامیابی مستقبل قریب ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی نام ہی امتحان کا ہے تو امتحانوں سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائےاس سے سبق حاصل کریں ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہے،لہذااس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہیں تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

شادی شدہ زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ چلے اور کسی مناسب وقت کا انتظارکریں۔

جدی(23 دسمبر تا 20جنوری)

غصے کی حالت میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کرے ورنہ مستقبل میں پچھتانے کے علاوہ کوئی چارہ نا ہوگا ۔ ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیں گےاور اسی بنیاد پردوسرے شعبے زندگی میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ پرانےرفقاء سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے کئی دیر نا ہوجائے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی ایک نیا رنگ دکھائے گی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ آپ کو ایک بہترین تجربہ دے جائے گی۔۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے موضوع ترین وقت ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ازدواجی زندگی میں مسلسل رہنے والی کشیدگی ختم ہوگی اوریہ رشتہ خوشحالی کی طرف جائے گا ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...