آج کا دن کیسا رہے گا؟27 ستمبر 2020

36,253

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ازدواجی زندگی میں مسلسل رہنے والی کشیدگی ختم ہوگی اوریہ رشتہ خوشحالی کی طرف جائے گا ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی ایک نیا رنگ دکھائے گی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ آپ کو ایک بہترین تجربہ دے جائے گی۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے موضوع ترین وقت ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

زندگی میں اچھی تبدیلی آپ کی اچھی سوچ سے مشروط ہے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا اچھا موقع ہیں ۔ تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا جو مستقبل میں آپ کو بلند مقام پر لے جائے گا ۔کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیز و اقارب سے مشورہ ضروہ کیجئے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ز ندگی نام ہی امتحان کا ہے تو امتحانوں سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائےاس سے سبق حاصل کریں ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہیں،لہذااس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے  ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑنے کا وقت آچکا ہے۔ ایک نئی فکرمستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں قسمت آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھیں ہوئے دوستوں کو منالیجئے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

غصے کی حالت میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کرے ورنہ مستقبل میں پچھتانے کے علاوہ کوئی چارہ نا ہوگا ۔ ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیںگےاور اسی بنیاد پردوسرے شعبے زندگی میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

تعلیمی میدان میں منفرد کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

شادی شدہ زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ چلے اور کسی مناسب وقت کا انتظارکریں۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

کرئیر کو لے کر بڑے فیصلے سے گریز کریں اور مناسب وقت پر دوستوں اورعزیز و اقارب کے مشورے سے کوئی فیصلہ کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے کامیابی مستقبل قریب ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہیں ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ووستوں کے اعتماد پر پورا اترے ان کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ایک نئی منزل پر سفر شروع ہوسکتا ہے تو سفر کی مکمل تیاری اور معلومات رکھیں۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میں بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہیں تو ٹھہرنا نہیں ہے اور بڑھتے رہنا ہے ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...