آج کا دن کیسا رہے گا؟11جون 2019

6,393

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اپنے ڈاکٹر کی بات سنیں۔ ان کے مشورے آپ کے بھلے کے لئے ہی ہوتے ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کا احترام کریں اور ان کے فیصلوں کا بھی۔

 ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے اچھا رویہ رکھیں۔ آپ کی خوش اخلاقی ہی ان کے دلوں میں آپ کی جگہ بنائے گی۔ اپنے آرام کا خیال رکھیں۔ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ سے بچیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کے اندر ایک مقناطیسی کشش ہے جو کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے۔ آپ کا ایک اہم کام جو اب تک ادھورا ہے اسے پورا کرنے کا آپ کو موقع ملنے والا ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ایک شخص ایسا ہے جس کو آپ نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ۔ وہ آپ کی زندگی کی خوشیوں کو بڑھا بھی سکتا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

’’جوہوہوگیا اس پر پچھتانا کیا‘والی بات پر عمل کرتے ہوئے آج کا دن خوشی سے منائیں۔ پرانی ساری باتیں بھول جائیں اور جو آنے والا ہے اس کی تیاری کریں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کچھ ایسا ہونے والا ہے جس سے آپ کی اہمیت اور لوگوں کے دلوں میں آپ کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی ۔ سرگوشیوں سے دور رہیں ۔اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اس طرح ہی آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

گھر والوں کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں۔البتہ دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔ ایک مسکراہٹ سو مسائل حل کر سکتی ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

سب آپ کو اہمیت دیتے ہیں۔ آپ کے دل میں جو بات ہے جلد آپ کے دوستوں کو معلوم ہو جائے گی جس سے آپ کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دل کی بات دل میں رکھنا مناسب نہیں ۔ جو بھی آپ کہنا چاہتے ہیں کہہ دیں ۔ آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔آپ جن کاموں کوکرنے کا کئی دن سے پلان کر رہے ہیں آج انہیں مکمل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں۔اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔کوئی اچھی خوش خبری ملے گی، موسم صحت پر اثرات مراتب کرسکتا ہے اپنا خیال رکھیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

دل کی بات دل میں نہ رہ جائے۔ آج کا دن خوشگوار رہے گا۔ ایک دوست جو آپ سے روٹھ گیا ہے آج اس کو منانے کا آپ کو سنہری موقع ملے گا۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی کو لیکر نئے فیصلوں کے لیے دیر نہ کیجئے گا۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اچھا وقت ہاتھ سے ریت کی طرح چھوٹ جائے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...