آج کا دن کیسا رہے گا؟31 جنوری2018

12,537

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

خوش قسمتی سے کوئی مالی فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ یہ کوئی ایسا بونس بھی ہوسکتا ہے جس کے ملنے کی امید نہ ہو یا کوئی تحفہ بھی ۔ آپ کا دل چاہے گا کہ یہ رقم فورا ً ہی خرچ کردیں۔ اگر آپ کو روز مرہ کی ضرورت کے لئے اضافی پیسے درکار نہیں تو آج اپنے دل کی سنیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

نئے دوست بننے اور دلچسپ لوگوں سے ملاقات ہونے کی امید ہے۔ ممکن ہے کہ وہ کسی ایسے شعبے سے تعلق رکھتے ہوں جس میں آپ کی دلچسپی ہو ۔ چند تو آپ کے دوست بھی بن سکتے ہیں ۔ اچھےدوست بنانا اکثر فائدے مند ہوتا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج آپ اپنے اندر مثبت انرجی محسوس کریں گے اس انرجی کو تا دیر قائم رکھنے کے لئے مثبت فکر کے ساتھ آگے بڑھےاور ساتھ ساتھ اپنی دلی خوشی بھی تلاش کریں تاکہ یہ انرجی اور بھی اچھے نتائج فراہم کریں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اگر آپ کو کسی نئے پراجیکٹ میں دلچسپی ہے تو ضرور آگے بڑھیں البتہ فیصلہ سمجھ داری سے کریں ۔ ہر چیز کی کاغذی کاروائی ضرور کریں تاکہ آگے چل کر کوئی مسئلہ نہ ہو ۔ اس کام میں ممکن ہے کہ آپ کو کافی محنت کرنا پڑے لیکن آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔اس لئے جو آپ کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کی خوشی کسی گھر والے سے متعلق بھی ہوسکتی ہے ۔ اس سے آپ کے پورے گھر پر اثر پڑے گا ۔ جس طرح آپ اپنے گھروالوں کے لئے خوش ہیں اسی طرح اپنے لئے بھی خوش ہونا سیکھیں ۔ آپ کی زندگی بھی بہت جلد خوشیوں سے بھرنے والی ہے ،لہذا تیا رہو جائیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ کی دلچسپی کے موضوعات پر بات ہو گی ۔ ممکن ہے کہ ایسا سوشل میڈیا کے ذریعہ ہو۔ یہ گفتگو آپ کے لئے سود مند ثابت ہوگی ۔ آج جس سے ملیں خوشی اور دل سے ملیں آج کا دن خوب انجوائے کریںاور دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ پریشان ہیں کہ اچانک سے آپ کو پرانی باتیں کیوں یاد آرہی ہیں ۔ ممکن ہے کہ ان باتوں کو آپ کافی عرصے سے اپنے دل میں چھپائے ہوئے ہوں اور اب انہیں چھپا کر رکھنا آپ کے لئے مشکل ہو گیا ہو ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کوئی بچپن کا پیارادوست مل سکتا ہے اورجس سے مل کر آپ کی اچھی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔ ہوسکتا ہے کچھ ایسی باتیں بھی یاد آجائیں جنھیں آپ یاد کرنا نہیں چاہتے ۔ مگر پریشان ہونے کی بات نہیں کبھی کبھی کچھ باتوں کو یاد کرنے سے آپ کو زندگی کے بہترین سبق بھی مل جایا کرتے ہیں ۔ اس لیئے پریشان نہ ہوں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

کسی کو آپ کی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اس سے آپ کی طاقت اور رتبہ میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔ البتہ خود کو کسی پریشانی میں ڈالے بغیر دوسروں کی مدد کیجئے گا ۔ خود کا نقصان کرنا محض بیوقوفی ہوتی ہے،جو کریں سوچ سمجھ کر کریں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

ایک نیا سبق سیکھنے کو ملے گا ۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آج عروج پر ہونگی ۔ کوشش کیجئے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملئے اس سے آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا او رممکن ہے کہ آپ کو کوئی نیا کام شروع کرنے کا آئیڈیا بھی مل جائے تو اسی آئیڈیہ کو لے کر آگے بڑھے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

خود کو آج زیادہ ایکٹو محسوس کریں گے ۔ آپ کی الہامی قوت آپ کو لوگوں کی اصل نیت کا پتا لگانے میں مدد کریںگی اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ کون آپ کے ساتھ ہے اور کون نہیں ۔ اس صلاحیت کو استعمال کرکے آپ فائدہ بھی حاصل کرسکتے ہیں اور نقصان بھی ۔لہٰذا سوچ کو مثبت رکھتے ہوئے اور سمجھداری سے چلئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج اپنے پارٹنر سے آپ کی اچھی بنے گی۔ شریک حیات کے ساتھ کہیں گھومنے نکل جائیں ۔ کہیں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آج اچھا دن ہے اس بارے میں فیصلہ لینے کا ۔ کوئی نیا پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے تو آج شروع کرنا مناسب رہے گا ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...