آج کا دن کیسا رہے گا؟24فروری2018

10,794

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

زندگی میں بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے تو صبر کا دامن تھامے رکھیں۔شریکِ حیات اور خاندان میں ناچاقی ہو سکتی ہیں ۔کریئر میں ہمت و حوصلے کے ساتھ بڑا فیصلہ لینے کا وقت ہے ، کامیابی خود دستک دے گی ۔ صحت کا خاص خیال رکھیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آسکتی ہے خصوصاً محبت کے معاملہ میں پیش رفت کی امید ہے ۔ آپ اپنے کریئر کی بلندی پر پہنچ سکتے ہیں مگر ثابت آپ کو ثابت قدم رہنا ہوگا ۔معاشی طور پر نقصان کا اندیشہ ہے ۔ بڑے فیصلے لینے سے پہلے کسی مشورہ کر لیجئے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی محبت کا اظہار کریں اس سے پہلے کے دیر ہوجائے ۔ اپنے غصے پر قابو پائیں تاکہ بڑے مسئلہ سے بچے رہیں۔ اپنے آفس کے ساتھیوں کے ساتھ معاملات کو افہام و تفیہم سے حل کریں ۔ بڑے مالی نقصان کا اندیشہ ہے احتیاط کیجئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

خاندان اور شریک ِحیات کے معاملے میں سکون کے ساتھ فیصلہ لیجئے ۔ اپنے اوپر پورا یقین رکھیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ بڑے مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ صحت تسلی بخش رہے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ازدواجی زندگی مزید خوبصورت ہوجائے گی ۔ مثبت فکر کے ساتھ رسک لینے سے کامیابی کا امکان ہے۔ کریئر میں اچھی تبدلی متوقع ہیں ۔ مالی طور پر مستحکم پوزیشن نظر آرہی ہے ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی کے ساتھی کے ساتھ تعلقات بہت خوبصورت ہوجائیں گے ۔ اپنے دفتری ساتھیوں کے ہمراہ لگن کے ساتھکام کریں ، تاکہ کامیابی ممکن ہو ۔ معاشی مضبوطی کے لئے قدم اٹھانے کے لئے بہترین وقت ہیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ازدواجی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آرہی ہے ۔ دوست احباب میں آپ کے فیصلے پر بھر پور پذیرائی حاصل ہوگی ۔ آپ کے تجربات آپ کو کافی فائدہ پہنچائیں گے ۔کسی کاروباری پروجیکٹ میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنی فیملی کو وقت دیجئے تاکہ زندگی مزید خوشگوار ہو جائے۔ ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں بڑی کامیابی حاصل ہوگی ۔ معاشی معاملات کے حوالے سےدوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

لائف پارٹنر کا آپ پر اعتماد بڑھے گا۔آپ بھی ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھیں ۔زندگی میں نئے دوستوں کا اضافہ ہوگا ۔ معاشی طور پر بہتری کی صورتحال نظر آرہی ہیں ،ثابت قدم رہیں ۔ صحت کے معاملے میں احتیاط سے کام لیجئے۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

لائف پارٹنر سے معاملات الجھنے کا اندیشہ ہے ، تو سکون کے ساتھ اس کو حل کیجئے ۔ خاندان کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آسکتا ہے ۔ دفتری امور میں مشکلات کا سا منا آسکتا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج کا دن خوشگوار دن رہے گا ۔ درست فیصلوں کے ساتھ سماجی زندگی کو خراب ہونے سے بچائیں۔ معاشی معاملات بہتر رہیں گے ۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ، ازدواجی زندگی میں تناؤ کی صورت میں برداشت کا دامن تھامے رکھیں۔ پروفیشنل زندگی میں سوچ و بچار کے بعد نیا قدم اٹھائیں ۔ صحت اچھی رہے گی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...