ایکنی ہونے کی 7 وجوہات اور ان سے بچاؤ

5,267

ہماری جلد پر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جو مسام کہلاتے ہیں ۔ یہ مسام جلد کی چکنائی یا مردہ خلیوں ، بیکٹیریا کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد پر دانے نکل آتے ہیں ۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا بار بار ہوتا ہے تو آپ کی جلد کو ایکنی کا مسئلہ درپیش ہے۔

ایکنی ہونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن پر قابو پاکر جلد کو مہاسوں سے پاک رکھا جاسکتا ہے۔

ایکنی کی وجوہات

1۔ ذہنی دباؤ:

ذہنی دباؤ ایکنی کی ایک اہم وجہ ہے کیونکہ ذہنی دباؤ کی صورت میں جسم زیادہ مقدار میں اینڈروجن بنانے لگتا ہے جو جلد کے آئل گلینڈز کو متحرک کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مہاسے نکل آتے ہیں ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ خود کو ذہنی پریشانی سے بچایا جائے ۔ اس کے لیے اپنے لیے وقت نکالا جائے ، ذہن کو پر سکون رکھنے کے لیے ورزش اور مراقبہ کیا جائے۔

2۔ ہارمونز:

ہارمونز لیول کا اتار چڑھاؤ بھی ایکنی کی وجہ ہے ۔ عمر کے مختلف حصوں میں ہارمونز کا غیر متوازن یعنی دوران حمل ، ماہواری اور پیریڈز بند ہونے کے قریب ایکنی ہونے کی وجہ بنتا ہے۔غیر متوازن ہارمونز کی وجہ سے جلد زیادہ چکنائی پیدا کرتی ہے جو ایکنی کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے ہارمونز لیول پر توجہ دی جائے اور ایکنی سے بچنے کے لیے ہارمونز کو متوازن بنایا جائے۔

3۔ سیبم:

جلد کے گلینڈز سے ایک طرح کا تیل نکلتا ہے جو سیبم کہلاتا ہے ۔ یہ بھی ایکنی کی وجہ بن سکتا ہے ۔ بعض اوقات سیبم سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور ان میں بیکٹیریا پرورش پانے لگتے ہیں جن سے مہاسے نکل آتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی اچھا کلینزر یا ماہر جلد کے مشورے سے دوا استعمال کی جائے ۔

4۔ کاسمیٹکس:

آپ کی بیوٹی پروڈکٹس بھی ایکنی کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر آپ کی جلد پر اکثر مہاسے نکل آتے ہیں تو کوئی بھی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے اس کا لیبل ضرور پڑھیں اور آئل فری پروڈکٹس خریدیں۔ روزانہ استعمال ہونے والی اسکن کئیر پروڈکٹس بھی ایکنی بڑھانے والی نہ ہوں۔

5۔ جلد کو رگڑنا:

بہت سے لوگ دن میں کئی بار چہرہ دھوتے ہیں اور رگڑ رگڑ کر صاف کرتے ہیں اس طرح کی صفائی ایکنی کو کم کرنے کے بجائے اور بڑھاتی ہے ۔ جلد کی حد سے زیادہ صفائی کی وجہ سے جلد کے مسام سے زیادہ چکنائی نکلتی ہے جو مساموں میں جمع ہوکر مہاسوں کا باعث بنتی ہے۔
دن میں دو مرتبہ کسی اچھے فیس واش سے چہرے کو دھوئیں اور زیادہ نہ رگڑیں۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں بوریت ہو تو یہ مثبت سرگرمیاں اپنائیں


6۔ زنک کی کمی :

ایکنی کے علاج کے لیے زنک کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جسم میں زنک کی کمی بھی ایکنی کا باعث بن سکتی ہے۔ زنک کی کمی پوری کرنے کے لیے ہرے پتوں والی سبزیاں کھائیں ۔ اس کے لیے وٹا منز کا سپلیمنٹ بھی لیا جاسکتا ہے۔

7۔ چہرے کو بار بار چھونا:

چہرے کو بار بار ہاتھ لگانے سے بھی مہاسے نکلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاتھوں پر گرد ، چکنائی اور جراثیم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ہم ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتے ہیں جن سے گرد و غبار اور جراثیم ہمارے ہاتھوں پر لگ جاتے ہیں جب یہی ہاتھ چہرے پر لگتے ہیں تو ایکنی کا باعث بنتے ہیں اس لیے چہرے کی صفائی کے ساتھ ہاتھوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

ایکنی سے کس طرح بچاجائے:

ایکنی سے بچنا مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں ۔ کچھ اقدامات کر کے آپ خود کو ایکنی سے کافی حد تک محفو ظ رکھ سکتے ہیں۔
۔ چہرے کو دن میں دو مرتبہ آئل فری کلینزر سے دھوئیں۔
۔ جلد کی زائد چکنائی دور کرنے کے لیے ایکنی کریم استعمال کریں
۔جلد پر ایکنی کے نشانات رہ جائیں تو ان پر تین ہفتے تک باقائدگی سے لازما کریم لگائیں۔نشانات اور دھبے صاف ہو جائیں گے ۔
۔ ایسا میک اپ استعمال نہ کریں جس میں آئل ہو ۔
۔ سونے سے پہلے میک اپ اتاریں چہرے کو اچھی طرح صاف کریں۔
۔ ورزش کے بعد شاور لیں۔
۔ بہت زیادہ فٹنگ والے کپڑے نہ پہنیں۔
۔ صحت بخش اور کم شکر والی غذا کھائیں۔
۔ ذہنی دباؤ کو کم کریں۔


یہ بھی پڑھئے :انگور سے بنائیں الگ الگ فیس پیک


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...