پودینے کے حیران کن اثرات جاننا چاہتے ہیں ؟

3,173

پودینے کا استعمال تو آپ نے کسی نہ کسی شکل میں کیا ہی ہونگا بلخصو ص چٹنی بنانے کے لئے ، لیکن اس کے حیران کن اثرات کے بارے میں آپ اور بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے۔ تو پھر جان لیجئے اس کے فوائد۔

زکام سے نجات کے لئے

مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔

سانس کی بو سے نجات کےلئے

شاید آپ کو علم نہ ہو مگر پودینے کا تیل ایک اچھا ماؤتھ واش کا کام بھی کرسکتا ہے، یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں او پھر ریفریش ہوجائیں۔

اضافی جسمانی توانائی کے لئے

اگر آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے

پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کردیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔


خبردار : چھلکے پھینکنا منع ہے


دل متلانے کی کیفیت کم کرے

پودینہ سانس کے کنٹرول میں مدد دیتا ہے جس سے قے کی علامات میں آرام ملتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ پودینہ بائل کو حرکت میں لاکر معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

دماغی طاقت کے لیے

پودینے کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کے استعمال یاداشت میں بہتری کرتا ہے۔

سردرد سے نجات کے لئے

چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


مزیدار کھانا بنانا ہے تو یہ باتیں ذہن میں رکھیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...