بواسیرکی وجوہات وعلامات اور گھریلو علاج
بواسیر اورقبض دونوں بہت تکلیف دہ بیماریاں ہیں ۔موسم سرما میں یہ بیماری شدت اختیار کرجاتی ہے جسکی وجہ اس موسم میں پانی کا کم استعمال ہےان بیماریوں کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ان بیماریوں کے بارے میں لاعلمی اور اس سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر نہ کرنا ہے ۔
وجوہات بیماری :
اس مرض کی کئی وجوہات ہیں جن میں مرچ،مرغن غذائیں ، مسالا جات کی زیادتی، میدہ، بیسن کی اشیاء، ٹھنڈے یخ مشروبات، چائے کا زیادہ استعمال، تمباکو نوشی، دماغی محنت کی زیادتی، نشہ آور اشیاء کا استعمال، پانی تھوڑی مقدار میں پینا، ذہنی پریشانیاں یا ڈیپریشن، طویل المعیاد یرقان، ذیابیطس، حمل کے دوران سستی اور کاہلی، مستقل بیٹھے رہنا، بڑھاپے میں جسمانی حرکت میں کمی ، وغیرہ بواسیر کی وجہ بنتا ہے ۔
علامات بیماری :
اس بیماری کی بہت سی علامات ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔ مقام مقعد پر سوزش ، جلن اور تناؤ کاہونا اس مرض کا آغاز ہوتا ہے ۔رطوبت اور درد کا ہونا ، اجابت کا شدید قبض سے آنا ، رفع حاجت کے دوران یا بعد میں خون کا رسنا، دردِ سر، نظر کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، بے چینی، بھوک کی کمی، پنڈلیوں میں خفیف سا درد، زبان کا میلا ہونا جسم کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے۔
غذاؤں سے علاج
انجیر:
بواسیر کے علاج کے لئے انجیر بہترین غذا ہے رات کو تین دانے انجیر پانی میں بھگو دیں رات بھر بھیگا رہنے دیں صبح پانی سمیت ان انجیروں کو نہار منہ کھالیں اور یہ عمل تین سے چار ہفتے تک دہرائیں ۔
پانی کا استعمال:
بواسیر کا درد پانی کی کمی کی وجہ سے شدت اختیار کر لیتا ہے ۔مریض پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں صبح نہار منہ وقفے وقفے سے2 سے ۴گلاس پانی پیئے ۔
اسپغول :
مریض روزانہ رات کو ایک بڑا چمچ اسپغول بھوسی نیم گرم دودھ یا پانی میں حل کرکے پی لے تو چند دنوں میں فرق محسوس کریں گا۔
مزید جانئے : بواسیرکے مرض میں مفید غذائیں
نسخوں سے علاج
نسخہ نمبر ١
اجوائن خراسانی ،تخم گندانا ،مغز بکائن ،مغز اندرائن ،رسونت صاف اور مصبر تمام ادویا ت دس دس گرام لیں اور تمام ادویات کو خوب باریک کر کے پانی کی مدد سے گولیاں تیار کر لیں اور صبح و شام تازے پانی کے ساتھ ایک ایک گولی استعمال کیجئے۔
نسخہ نمبر ٢
انگور دس تولہ رسونت دو تولہ مغز نیم ایک تولہ م صبر ایک تولہ تمام ادویات کو خوب باریک پیس کر پانی کی مدد سے گولیاں تیار کر لیں اور ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر یہ گولیاںحل کرکے استعمال کیجئے ۔
نسخہ نمبر ٣
کہربا، بسد، سنگ، جراحت، گلنار، پوست بیضہ مرغ سوختہ تمام اجزا 1/2گرام تمام ادویہ کو شربت انجبار60ملی لٹر میں ملا کر چٹائیں اور اوپر سے عرق گلاب اور عرق مکو میں بہی دانہ بریاں وریشہ خطمی کا لعاب نکال کر اس میں رُب بہی بھی شامل کرکے اور تخم بارتنگ اوپر چھڑ ک کر پلانا بھی مفید ہے۔