بواسیرکے مرض میں مفید غذائیں

18,675

گرمی کی شدت اور گرم غذاؤں کے کثرتِ استعمال سے خصوصاً لال مرچ، اور گوشت کے زیادہ کھانے سے یہ مرض لاحق ہوتاہے اسکے علاوہ گرمی کے باعث خون جل کر کثیف اور بھاری ہوجاتاہے اور نیچے کی طرف آنے سے آنتوں اور رگوں کی ان آخری شاخوں تک پہنچ کر سوزش اور کھچاوٹ پیدا کرتاہے۔ان رگوں کے سرے اس عمل سے پھول کر ابھر آتے ہیں اور مسے کہلاتے ہیں۔اور انمیں نہایت شدت کا درد اور تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔قبض کی صورت میں مسوں اور پھولی ہوئی رگوں پر دباؤ پڑنے سے تکلیف اور درد کے علاوہ خون بھی آنے لگتاہے۔
بواسیر مقعدکی وریدوں کی سوجن کی حالت کا نام ہے۔اس بیماری میں مریض کو ناقابل برداشت تکلیف ہوتی ہے۔بواسیر دو طرح کی ہوتی ہے ذیل میں دونوں طرح کی بواسیر میں فائدہ پہنچانے والی غذائیں بیان کی گئی ہیں جن سے یقیناًبواسیر کے مریض مستفید ہوسکیں گے۔

خشک بواسیر کے لئے مفید غذائیں

۱۔انجیر کے تین،پانچ یا سات دانے رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح انجیر کھا کر بھیگی ہوئی انجیر کاپانی پی لیں۔ فوری آرام آئے گا۔
۲۔جوار کی روٹی کھانے سے بواسیر میں آرام آتاہے۔
۳۔تورئی قبض دور کرتی ہے اسکی سبزی روزانہ کھانے سے افاقہ ہوتاہے۔
۴۔چولائی کی سبزی کھانے سے بواسیر ٹھیک ہوتی ہے۔
۵۔جس موسم میں بھی باتھو کا ساگ ملے روزانہ کھائیںیا اسکا رس پیئیں پانی میں ابال کر پانی پیئیں اس سے فائد ہ ہوگا۔
۶۔چقندر کھائیں اس سے بواسیر ٹھیک ہوتی ہے۔
۷۔کچی گاجر کھانے یا گاجر کا رس پینے سے بواسیر میں فائدہ ہوتاہے۔
۸۔آدھا کپ میٹھے آم کا رس،پچیس گرام میٹھا دہی اور ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر پیئیں اسطرح دن میں تین بار یہ خوراک لیں آرام آئے گا۔
۹۔چار الگ الگ کپوں میں دودھ بھر کر لیموں کا رس ترتیب وار ملا کر پی لیں ایک ہفتہ استعمال کرنے سے ہر قسم کی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔
۱۰۔امرود کھائیں اس سے قبض دور اور بواسیر ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۱۱۔روزانہ پیاز کھائیں اس سے خونی اور بادی دونوں بواسیر ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
۱۲۔چھاچھ میں نمک اور پسی اجوائن ملا کر پینے سے بواسیر دوبارہ نہیں ہوتی لیکن چھاچھ کھانا کھانے کے بعد پیئیں۔
۱۳۔سونف اور مصری دونوں کو پیس کر آدھا چمچ دودھ کے ساتھ لیں۔
۱۴۔سونٹھ اور گڑ ہم وزن لے کرپیس لیں اور آدھا چمچ صبح و شام روزانہ کھانے سے بواسیر میں آرام آتاہے۔
۱۵۔نیم کی نمولی کی گریاں،سوندھانمک یا مصری کے ساتھ ٹھنڈ ے پانی سے صبح و شام پھانک لیں چار دن بعد ہی آرام آئے گا۔
۱۶۔گیہوں کے پودے کا رس ہر طرح کی بواسیر میں مفید ہے۔

خونی بواسیرکے لئے مفید غذائیں

۱۔دھنیے کے رس میں مصری ملاکر پینے سے خونی بواسیر میں آرام آتاہے۔
۲۔خشک آنولے کو باریک پیس کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ صبح و شام دو بار چھاچھ یا گائے کے دودھ کے ساتھ لیں ۔
۳۔پانی کے ساتھ انار کے چھلکے پیس کر چھان لیں اور صبح و شام کھالیں۔
۴۔خونی بواسیر میں پپیتاکھا نا چاہئے اس سے فائد ہ ہوتاہے۔
۵۔مولی کے موسم میں کچی مولی کھائیں ۔
۶۔ایک چمچ کریلے کا رس شکر ملا کر پینے سے فائدہ ہوتاہے۔
۷۔صبح ناشتے میں مسورکی دال اور ایک گلاس کھٹی چھاچھ پینے سے فائدہ ہوتاہے۔
۸۔ساٹھ گرام کالے تل چباکر کھالیں اس کے بعد دہی کھالیں۔
۹۔املی کے پتوں کا رس پینے سے فائدہ ہوتاہے۔
۱۰۔زیادہ خون آنے کی صورت میں صرف دہی کھائیںآرام آئے گا۔
۱۱۔ایک چمچ تل،پسی مصری ایک چمچ لے کر گھی ملا کر روزانہ تین بار کھائیں۔
۱۲۔میتھی دانہ کو دودھ میں پکاکر یا اسکا کاڑھا بنا کر پیئیں۔
۱۳۔ایک چمچ اسپغول گرم دودھ یاگرم پانی میں ملاکر رات کو پیئیں۔
۱۴۔سلاد کی صورت میں کچی پھول گوبھی کھائیں۔
۱۵۔سونف،زیرہ،دھنیا سب ایک ایک چمچ دو کپ پانی میں ابال لیں آدھا کپ رہ جائے تو چھان کر اگر ہوسکے تو تھوڑا سا دیسی گھی ملاکرپی لیں۔
۱۶۔بھنے ہوئے گرم چنے بواسیر میں بے حد مفید ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...