مختلف بیماریوں کا کریں گھریلو ٹوٹکے سے علاج

15,247

دورِجدید میں اگرگھریلوٹوٹکوں Home remedies کی بات کی جائے تو بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو انکی افادیت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ یہ حقیقت سے منہ چھپانے کے مترادف ہے کیونکہ اب تو سائنسی دنیا نے بھی انکی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

بہت سے گھریلو نسخے ایسے ہیں جنہیں اپنا کر آپ بہت سی بیماریوں کا گھر بیٹھنے ہی علاج کر سکتے ہیں ۔

پیٹ کی بیماریاں

ہیضہ، تیزابیت یا متلی جیسے صحت کے مسائل کے لیے ادرک کی چائے یا ادرک کو پیس کے استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کے متلی ہونے کی صورت میں صرف ایک گرام ادرک بھی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے. ادرک پیٹ میں گیس اور کھانا ہضم نہ ہونے کے حوالے سے بھی بے حد فائدے مند ہے۔

نزلہ زکام

سردیوں کے موسم میں نزلے زکام کا ہونا ایک عام بات تصور کیا جا تا ہے۔ نزلے اور زکام میں چکن سوپ کا استعمال نہایت بہتر مانا جاتا ہے ۔چکن سوپ ایسے جراثیم کی کارکردگی کو سست کرتا ہے جو جسم میں داخل ہو کر نزلے زکام جیسے ہے.

دانتوں کا پیلا پن

کچھ لوگوں کو یہ شکایت بھی سامنے بھی ہوتی ہے کے روزانہ برش کرنے کے باوجود دانت سفید نہیں ہوتے. سیب اور گاجر کو اگر چبا کے کھایا جائے تو اس میں موجود مالیس ایسڈ دانتوں پر موجود داغوں کو صاف کر دیتے ہیں اور دانتوں کی سطح کو سفید رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

سر درد

برف کی ڈلی سے سر یا گردن کے پچھلے حصے پر مساج کیا جائے تو آدھے سر میں ہونے والی درد میں آرام محسوس ہوگا. برف کا سرد احساس آپکے ذہنی تناؤ کو کم کر دیگا. مائیگرین کے شکار افراد پر جب اس طریقے کو آزمایا گیا تو آدھے گھنٹے میں ان کے درد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی  ۔

مزید جانئے :وزن کم کرنے کا بنیادی اصول: درست غذا کا انتخاب!

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...