وزن کم کرنے کا بنیادی اصول: درست غذا کا انتخاب!

32,628

بڑھتا وزن ایک سنگین مسلہ بنتا جا رہا ہے اور یہ ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے چاہے وہ بچہ ہو یہ جوان۔ بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لئے بہت جدوجہد کرتے ہیں اسکے باوجود انکو زیادہ کامیابی نصیب نہیں ہوتی کیونکے زیادہ تر لوگوں کی رائے یہ ہے کے صرف ورزش کر کے وزن کو کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ وزن کم کرنے کے لئے ورزش کے ساتھ ساتھ مناسب غذا کا استعمال بھی لازمی ہے۔ ہم آپ کو بتایں گے کہ وزن کم کرنے کے دوران کن غذاؤں کا استعمال کیا جائے اور کن غذاؤں سے اجتناب کیا جائے۔

نامناسب غذائیں:

1۔فنگر چپس:

فنگر چپس یا آلو کے چپس میں کیلوریز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لئے اس سے اجتناب بہتر ہے۔ البتہ آلو اُبال کے استعمال کر سکتے ہیں۔

2۔سوفٹ ڈرنک:

سوفٹ ڈرنکس یا کولڈ ڈرنکس آپکی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔ یہ وزن کو تیزی سے بڑھاتی ہیں اس لئے وزن کم کرنے کے لیے اس سے اجتناب کریں۔

3۔ ڈبل روٹی:

ڈبل روٹی سفید آٹے سے تیار کی جاتی ہے ۔ اس میں چینی کی بھاری مقدار استعمال کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دن میں صرف دو ڈبل روٹی کے سلائس استعمال کرتے ہیں۔ ان میں وزن بڑھنے کا خطرہ چالیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے. ڈبل روٹی آپکے خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ کرتی ہے.

4۔ ڈبے والے جوس:

پھلوں کا جوس صحت کے لئے بہت مفید ہے لیکن بازاروں میں دستیاب ڈبے کے جوس میں شکر کا بے جا استعمال اس میں کیلوریز کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو آپکے وزن کم کرنے کے خواب کو پورا نہیں ہونے دیتا۔

5۔ پیزا:

یقیناً پیزا ایک مقبول ترین غذا ہے لیکن یہ وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر صحت کے مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ اگر آپ پیزا کھانا چاہتے ہیں تو اسے گھر پر ہی صحت بخش اجزا کی مدد سے تیار کیجئے۔

اچھی غذائیں:

1۔انڈا:

انڈا وزن کم کرنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ انڈا جسم کی تمام غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو صبح دو انڈو کا استعمال کرنے چاہیں۔

2۔پانی کا استعمال:

وزن کم کرنے کے لئے پانی کو ایک قدرتی دوا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ دن میں کم سے کم پانچ لیٹر پانی کے استعمال سے آپ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔

4۔سبزیوں کا استعمال:

وزن کم کرنے کے لئے ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ہری سزیاں آپکے جسم میں موجود فالتو چربی کو پگھلا کے وزن بڑھنے سے روکتی ہیں۔ سبزیوں کا استعمال سلاد کی صورت میں کیا جائے تو نتائج زیادہ اچھے حاصل ہو سکتے ہیں۔

5۔شہد کا استعمال:

ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ڈال کے روز صبح استعمال کریں بہترین نتائج کے لئے ایک لیموں بھی نچوڑ دیں۔

مزید جانئے :مختلف بیماریوں کا کریں گھریلو ٹوٹکے سے علاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...