6پھل کھائیں دانتوں کی صحت یقینی بنائیں
اکثر لوگ خوبصورتی کے لئے چہرے پر مختلف ٹوٹکے اپناتے ہیں لیکن یہ بات اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے کہ ایک خوبصورت مسکراہٹ بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے ۔خوبصورت مسکراہٹ کے لئے دانتوں کا خوبصورت اور صاف ہونا بے حد ضروری ہے۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تین میں سے ایک شخص ایسا ہے جو صبح دانت برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت کا تعلق ان افراد میں سے ہے جن کو سہی سے برش کرنا نہیں آتا ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ چند پھل ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ دانتوںکو صاف رکھ سکتے ہیں اور منہ کی بدبو کو بھی دور کر سکتے ہیں :
١. سیب
سیب کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لئے سرفہرست ہے سیب میں موجود فائبر جب آپ دانتوں سے سیب کو چباتے ہیں یہ آپکے دانتوں میں سکرب کی طرح کام کرتا ہے سیب میں موجود پانی دانتوں کی صفائی کر کے آپکو خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے۔
٢. ناشپاتی
ناشپاتی بھی سیب کی طرح کام کرتا ہے جب آپ ناشپاتی چباتے ہیں یہ دانتوں کے داغ دھبوں اور دانتوں میں موجود بیکٹیریا کی صفائی کرتا ہے اگر صبح آپکے پاس ٹوتھ برش کرنے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک ناشپاتی کا استعمال آپکو ٹوتھ برش کی صفائی فراہم کر سکتا ہے۔
٣. کھیرا
کھیرے کا سلاد کی صورت میں غذاؤں کے ساتھ استعمال صحت کے لئے بھی مفید ہے اور دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریع ہے کھیرے میں موجود پانی دانتوں اور منہ کی صفائی کرتا ہے. اگر کھانے کے بعد کھیرے کے ایک یہ دو ٹکڑے چبا کے کھا لئے جائیں تو دانتوں اور منہ کی مکمل صفائی ہو جاتی ہے۔
٤. کیوی
غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کی سب سے زیادہ مقدار کیوی میں ہی پائی جاتی ہے کیوی کا استعمال دانتوں میں موجود پرانے سے پرانے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے اسکے علاوہ اسکا روزانہ استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٥. اسٹرابیری
کیوی کی طرح اسٹرابیری میں بھی وٹامن سی کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اسٹرابیری میں موجود ایسڈ دانتوں کا پیلا پن اور دانتوں پر موجود دھبوں کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
٦. انگور
انگور میں موجود اینٹی آکسائڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے انگور میں موجود پانی کی وافر مقدار دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتی ہے۔