خون کے مختلف امراض اور ان کا علاج

6,369

خون زندگی کے لیے ضروری ہے۔اس کے ذریعے جسم کے تمام حصوں کو آکسیجن اور غذا ملتی ہے ۔ ہمارا خون انفیکشن کو ختم کرنے اور زخموں کو بھرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اتنے اہم کام سر انجام دینے کی وجہ سے خون ہمارے جسم کا اہم جزو ہے جس میں کسی قسم کی خرابی ہماری صحت پر اثر انداز ہوتی ہے ۔
خون کی اکثر بیماریاں پیدائشی ہوتی ہیں اور وراثت میں ملتی ہیں اور بعض بیماریاں عمر کے کسی بھی حصے میں خون میں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ خون میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی علامات جاننا بے حد ضروری ہے تاکہ ان کا علاج کر کے فوری طور پر قابو پایا جاسکے۔

انیمیاء:

خون میں ریڈ سیلز کی کمی کی وجہ سے انیمیاء کی شکایت ہوتی ہے ۔ انیمیاء کئی قسم کا ہوتا ہے ۔ یعنی وٹامن فولیٹ کی کمی ، B12کی کمی اور hemolytic anemiaجس کی وجہ سے bone marrow کی کار کردگی متاثر ہوتی ہے ۔ انیمیاء کی بہت سی علامات ہوتی ہیں جن میں عام طور پر سستی ، غنودگی اور سانس پھولنا شامل ہے۔

تھیلیسیمیاء:

یہ بیماری موروثی ہوتی ہے ۔ جس میں جسم ابنارمل ہیموگلوبن بناتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریڈ سیلز (جو جسم میں آکسیجن پہنچاتے ہیں ) ختم ہونے لگتے ہیں ۔ اور انیمیاء کا باعث بنتے ہیں۔

سکل سیل:

یہ بھی موروثی بیماری ہے جو ہیموگلوبن میں خرابی پیدا کرتی ہے اس میں ریڈ سیلز c-shape میں نظر آتے ہیں ۔ یہ سکل سیلز ریڈ سیلز کو کم کرتے رہتے ہیں ۔ اور خون کی نالیوں میں جمع ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔ جسم میں آکسیجن کی کمی اور خون کی نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے مریض کو سخت تکلیف اور بیکٹیریل انفیکشن کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

ہیموفیلیا:

ہیموفیلیا میں خون میں جمنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے ۔ عام طور پر اس میں مریض کو لمبے عرصے تک بلیڈنگ ہوتی رہتی ہے جس سے اعضاء اور ٹشوز کو نقصان پہنچتا ہے ۔ بعض اوقات موت کا بھی باعث بنتی ہے ۔ ہیموفیلیا کے مریضوں میں پروٹین کی کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ پروٹین خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں اس لیے ان کی کمی بلیڈنگ کا باعث بنتی ہے۔

تھروموبو فیلیٹس :

یہ بیماری ان لوگوں کو ہوتی ہے جو گاڑی یا جہاز میں لمبے عرصے تک سفر کرتے رہیں ۔ ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنے سے جسم کے نچلے حصے عام طور پر ٹانگوں میں خون جمنے لگتا ہے۔

تھروموبو سائٹو فینیا:

اس بیماری میں plateletsخطرناک حدتک کم ہوجاتے ہیں ۔ جس سے بلیڈنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس بیماری میں بھی خون میں جمنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور مریض کو بلیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔

لیوکیمیا:

لیوکیمیا (اسے بلڈ کینسر بھی کہا جاتا ہے) میں جسم میں وائٹ سیلز کی پیداوار بہت بڑھ جاتی ہے جو جسم کی قوت مدافعت کو ختم کردیتی ہے۔

ہیمو کرومیٹسس:

یہ بیماری جسم میں آئرن کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ کیونکہ جسم سے آئرن صرف بلیڈنگ یا اسکن اور intestinal cellکے ختم ہونے کی وجہ سے کم ہوتا ہے ،اس لیے مریض میں زائد آئرن جگر، دل ، لبلبہ ،اور دوسرے اعضاء میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ جو شوگر ، جوڑوں کے درد، ہارٹ فیل ، جگر کے کینسر اور خواتین میں وقت سے پہلے ماہواری بند ہونے کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

مزید جانئے : روزانہ کی چھوٹی موٹی پریشانیاں اورانکاحل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...