6پھل کھائیں دانتوں کی صحت یقینی بنائیں

7,885

اکثر لوگ خوبصورتی کے لئے چہرے پر مختلف ٹوٹکے اپناتے ہیں لیکن یہ بات اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے کہ ایک خوبصورت مسکراہٹ بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے ۔خوبصورت مسکراہٹ کے لئے دانتوں کا خوبصورت اور صاف ہونا بے حد ضروری ہے۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تین میں سے ایک شخص ایسا ہے جو صبح دانت برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت کا تعلق ان افراد میں سے ہے جن کو سہی سے برش کرنا نہیں آتا ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ چند پھل ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ دانتوںکو صاف رکھ سکتے ہیں اور منہ کی بدبو کو بھی دور کر سکتے ہیں :

١. سیب

apple

سیب کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لئے سرفہرست ہے سیب میں موجود فائبر جب آپ دانتوں سے سیب کو چباتے ہیں یہ آپکے دانتوں میں سکرب کی طرح کام کرتا ہے سیب میں موجود پانی دانتوں کی صفائی کر کے آپکو خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے۔

٢. ناشپاتی

nashpati

ناشپاتی بھی سیب کی طرح کام کرتا ہے جب آپ ناشپاتی چباتے ہیں یہ دانتوں کے داغ دھبوں اور دانتوں میں موجود بیکٹیریا کی صفائی کرتا ہے اگر صبح آپکے پاس ٹوتھ برش کرنے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک ناشپاتی کا استعمال آپکو ٹوتھ برش کی صفائی فراہم کر سکتا ہے۔

٣. کھیرا

کھیرے کا سلاد کی صورت میں غذاؤں کے ساتھ استعمال صحت کے لئے بھی مفید ہے اور دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریع ہے کھیرے میں موجود پانی دانتوں اور منہ کی صفائی کرتا ہے. اگر کھانے کے بعد کھیرے کے ایک یہ دو ٹکڑے چبا کے کھا لئے جائیں تو دانتوں اور منہ کی مکمل صفائی ہو جاتی ہے۔

٤. کیوی

غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کی سب سے زیادہ مقدار کیوی میں ہی پائی جاتی ہے کیوی کا استعمال دانتوں میں موجود پرانے سے پرانے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے اسکے علاوہ اسکا روزانہ استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

٥. اسٹرابیری

strawberry

کیوی کی طرح اسٹرابیری میں بھی وٹامن سی کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اسٹرابیری میں موجود ایسڈ دانتوں کا پیلا پن اور دانتوں پر موجود دھبوں کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٦. انگور

انگور میں موجود اینٹی آکسائڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے انگور میں موجود پانی کی وافر مقدار دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...