تیزی سے وزن کم کرنے والی ورزشیں

46,222

اضافی وزن ہردور میں ایک اہم مسئلہ رہاہے۔ہرکوئی یہ چاہتاہے کہ اس کاوزن اس کے قد اورعمر کے حساب سے ہولیکن ایسابہت کم ہی دیکھنے میں آتاہے۔اس کی وجہ کچھ اورنہیں بس غیر متوازن روٹین ہے۔ہمارے معاشرے میں ورزش کارجحان بہت کم دیکھنے میں آتاہے۔زیادہ تر لوگ ورزش اورجسمانی سرگرمیوں سے دوربھاگتے ہیں اسی لئے عمرمیں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوتاچلاجاتاہے۔
اگرآپ ورزش کواپنی عادت اورروٹین کاحصہ بنالیں تو کوئی شک نہیں آپ کاوزن بڑھے گانہیں اوراگر وزن بڑھاہواہے تب بھی تیزی سے کم ہوجائے گا۔ذیل میں جوورزشیں ہیں وہ تیزی سے وزن کم کرنے میں اہم مانی جاتی ہیں۔

کارڈیوورزش

cardio-fastest fat-burn-exercises

ماہرین کے مطابق کارڈیوورزش وزن تیزی سے کم کرنے میں زیادہ معاون رہتی ہے۔کارڈیوورزش کی مدد سے جسم میں موجود اضافی فیٹ تیزی سے پگھلتاہے اوروزن تیزی سے کم ہوتاہے۔یہ وزن کم کرنے کاانتہائی آسا ن اورکارآمد طریقہ کارہے۔کارڈیوورزش کے ذریعے وزن کم کرنے کاایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پھردوبارہ وزن جلدی نہیں بڑھتا۔اسی لئے ماہرین کے مطابق کارڈیوورزش کے ذریعے وزن کم کرکے تندرست اورفٹ رہاجاسکتاہے۔

ویٹ لفٹنگ

weight-lifting-fastest fat-burn-exercises.jpg

ویٹ لفٹنگ ایک ایسی سرگرمی ہے جس کے ذریعے آپ آسانی سے اپناوزن اپنی مرضی کے مطابق کم کرسکتے ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق ویٹ لفٹنگ کے ذریعے پیٹ اورکمر کوتیزی سے کم کیاجاسکتاہے۔امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دیگر سخت ورزشو ں کے مقابلے میں ویٹ لفٹنگ کرنے والوں کاپیٹ تیزی سے کم ہوتاہے۔پیٹ اورکمرپرجمع اضافی فیٹ ویٹ لفٹنگ کے ذریعے تیزی سے کم کیاجاسکتاہے۔وزن میں کمی کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کی مشق دل ،شوگراورکینسرجیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

ٹباٹاورک آؤٹ

tabata-lifting-fastest-fat-burn-exercises.jpg.jpg

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چارمنٹ کاتیزرفتارٹباٹاورک آؤٹ ایک گھنٹے کے درمیانی رفتارکے ورک آؤٹ سے زیادہ کارآمدہے۔ٹباٹاورک آؤٹ تیز رفتاری سے ہوتاہے اسی لئے اس سے میٹابولزم اوردل کی رفتاربھی تیز ہوجاتی ہے۔ٹباٹاٹریننگ کایہ فائدہ ہے کہ یہ پہلے راؤنڈ سے ہی فیٹ کوجلانے کاکام شروع کردیتی ہے اورورزش کے کافی دیربعد تک فیٹ کوجلانے کاکام جاری رکھتی ہے۔ٹباٹاورک آؤٹ نہایت تیزی سے کیاجاتاہے جسکے باعث آپ کم وقت میں بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ایروبک

aerobics-lifting-fastest-fat-burn-exercises.jpg.jpg.jpg

ایروبک سے وزن تیزی سے گھٹتاہے اورجسم شیپ میں آجاتاہے۔سیڑھیاں چڑھنااوراترنابھی ایک طرح کی ایروبک ورز ش ہے جوہرگھرمیں آسانی سے کی جاسکتی ہے۔اس سے جسم کی چربی تیزی سے گھلتی ہے خصوصاً تھائیز اورہپ کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے۔اس کے ساتھ تیزی سے چلنا،رسی کودنااورسائیکلنگ بھی ایروبک میں شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...