سردیوں میں رنگ کالا کیوں ہو جاتا ہے؟

6,745

عموماً یہی خیال کیا جاتا ہے کہ سردیوں میں رنگ کالا اور گرمیوں میں نکھر جاتا ہے۔سردیوں میں رنگت میں فرق پڑنے کی سردی کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر وجوہات ہوتی ہیں۔

رنگ کم ہونے کی وجوہات

کولڈ کریم

سردیوں میں خشک جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کی جانے والی مختلف قسم کی آئل بیسڈ کولڈ کریمیں رنگت کو متاثر کرتی ہیں۔ایسی کریموں کاانتخاب کریں جنمیں ہایالورانک ایسڈ،شیابٹر،سٹرک ایسڈ یاگلیسرین فارمولاہو۔

ٹھنڈی ہوا

موسم سرما میںجلد خشک ،کھردری اور خراش پذیر ہوجاتی ہے۔تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خشک جلد شاداب جلد کے بالکل برعکس ہوجاتی ہے۔اورخشک جلد زیادہ حساس ہوجاتی ہے۔اگر اسکی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہ کی جائے تومنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پانی کی کمی

سردیوں میں پانی کے کم استعمال کے باعث جلد کی خوبصورتی ماند پڑنے لگتی ہے۔جو پانی آپ پیتے ہیں وہ آپکی جلد تک پہنچ کر اسے مرطوب رکھتاہے۔جلد کی خوبصورتی کے لئے روزانہ وافر مقدار میں پانی پئیں۔

گرم پانی

سردی کے باعث نہانے اور منہ ہاتھ دھونے کے لئے استعمال کیاجانے والاگرم پانی جلد کے لئے نقصان دہ ہوتاہے۔ہمیشہ نیم گرم پانی کااستعمال کریں۔تیز گرم پانی آہستہ آہستہ جلد کو جھلسا سکتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :دس ترکیبیں سردیوں میں صبح اٹھنا آسان بنانے کی

 

رنگت نکھارنے کے گھریلوٹوٹکے

کوشش کریں کہ ایسی قدرتی چیزوں کااستعمال کریں جس کی وجہ سے جلد کی حفاظت کے لئے مختلف کریمیں نہ لگانی پڑیں۔یہ پروڈکٹس اپنے منفی اثرات جلد پر چھوڑ جاتی ہیں۔
1۔سردی کاتحفہ ہے نارنگی اور اس کا رس جلد کے لئے بہت بہترین ہے۔ اسے کھانے کے ساتھ تھوڑے سے رس میں گیندے کے پھول کی پتیاں ملاکر چہرے پر بھی لگا لیں ۔
2۔صبح کچے دودھ سے چہرے کامساج کریں اسکے بعدتھوڑے سے نمک سے اسکربنگ کریں۔پھر شہد میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملاکرچہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔رنگت نکھر نے لگے گی۔
3۔کچے ٹماٹر کا پیسٹ بناکر اسمیں ایک چمچ چھاچھ ملالیں۔روزانہ لگاکر آدھے گھنٹے بعد دھولیں۔
4۔گاجر کارس دوچمچ لے کراسمیں تھوڑا ساگاجر کاگودا اورایک چمچ بیسن ملاکرچہرے پر لگالیں۔ جلد نکھر جائے گی۔
5۔جو کاآٹا چار چمچ،بالائی ایک چمچ اور آدھالیموں کارس تھوڑے سے پانی کی مدد سے ملالیں۔چہرے پر گردن سمیت مل کر پندرہ منٹ بعد دھولیں۔روزانہ کرنے سے چہرہ کا حسن نکھرنے لگے گا۔
6۔گیندے کے پھول تین عدد،ناریل کاتیل دوچمچ،عرق گلاب دوچمچ،ساگودانہ ایک چمچ،ایلوویرا ایک ٹکڑا اور ایک چاندی کاورق لے کر بلینڈ کرلیں۔چہرے پر لگائیں۔
7۔کدوکش گاجر اور اسکاجوس ایک کپ،بادام آٹھ عدد،دہی تین چمچ،چندن ایک چمچ،شہددو چمچ ان سب کو بلینڈ کرلیں کریم گھر پرتیار ہے۔


اس بارے میں جانئے : سردیوں میں خشکی سیکری سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...