دس ترکیبیں سردیوں میں صبح اٹھنا آسان بنانے کی

7,657

سردی کے موسم میں بہت سے کام انتہائی مشکل لگنے لگتے ہیں ۔ ان میں سے ایک صبح سویرے اٹھنا بھی ہے ۔اس کی وجہ شاید یہ ہوتی ہے کہ ہمارا بستر قدرے گرم ہوتا ہے اور جب ہم بستر سے نکلنا چاہتے ہیں تو سردی سے ٹھٹھر کر دوبارہ کمبل اوڑھ لیتے ہیں۔ اس طرح بستر سے اٹھنا ایک مشکل کام بن جاتا ہے ۔
سردیوں میں صبح اٹھنے کے لئے یہ ترکیبیں آزمائی جا ئیں تو آپ کو ٹائم سے اٹھنے میں پریشانی نہیں ہوگی ۔

1۔ رات کو سوتے وقت گرم جرابے اور جیکٹ یا سوئیٹر اپنے پاس رکھ کر سوئیں تاکہ ٹھنڈ کی وجہ سے بستر سے اٹھنے میں سستی آرہی ہو تو فوری طور پر جیکٹ پہن کر جسم کو گرمائی پہنچائی جا سکے ۔
2۔ سردیوں میں عام طور پرہر کام سست رفتاری سے انجام دیاجاتا ہے لیکن سردی میں صبح جلدی اٹھنے کے لئے آپ کو خود کو متحرک کرنا پڑے گا اور پورے دن کے کاموں کا وقت مقرر کرنا پڑے گاا ور تھوڑی سختی سے اس پر عمل کرنا پڑے گا ۔


 سردیوں میں رنگ کالا کیوں ہو جاتا ہے؟ 

 
3۔ سردیوں میں کیفین کی مناسب مقدار کا استعمال آپ کی نیند بھگا سکتی ہے ۔رات کو سونے سے قبل کافی پاؤڈر اپنی سائڈ ٹیبل پر رکھ کر سوئیں تاکہ صبح کافی کی خوشبو سے آپ جاگ سکیں ۔آپ اپنے پاس پیپر منٹ بھی رکھ سکتے ہیں ۔اس کی خوشبو آپ کو ترو تازہ کر دے گی ۔
4۔ سردی میں رات میں دو گلا س پانی پی کر سو جائیں اور صبح آنکھ کھلتے ہی ایک گلاس پانی پی لیں ۔ اس طرح جاگنے کے بعد بستر سے اٹھنے تک کا دشوار مرحلہ آسان ہو جائے گا
5۔ سردیوں میں اگرچہ ٹھنڈ کی وجہ سے منہ دھونا بھی برا لگتا ہے لیکن اگر گرم پانی سے نہا لیا جائے تو آپ زیادہ چستی اور توانائی محسوس کریں گے سردیوں میں صبح نہانے کا معمول رکھیں ۔ایسے جیل اور صابن استعمال کریں جن کی خوشبو تیز ہو ۔ جیسے پیپرمنٹ ،لیمن اور اورنج )
6۔اکثر لوگ جنک فوڈ کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں اور چہل قدمی یا ورزش نہیں کرتے اور سردی میں مزیدسست ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا جسم بوجھل ہو جاتا ہے اور نیند کا خمار رہتا ہے ۔اور سردی میں صبح بیدار ہونے میں مشکل ہوتی ہے ۔ لہذا سردیوں میں جنک فوڈ کا استعمال کم کر دینا چاہئے اور سبز چائے اور ڈٹوکسفائی واٹر کا استعمال بڑھا دینا چاہئے ۔
7۔عام طور پر صبح اٹھ کر سب سے پہلے ای ۔میل یا میسج پڑھنے کے لئے موبائل فون کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ما ہرین کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں ہارمونز ڈسٹرب کرتی ہیں جس سے نیند کا توازن بگڑ جاتا ہے ۔اس لئے سردیوں میں خاص طور پر اس عادت کو ترک کر دیں ۔ اسی طرح رات میں سونے سے قبل فیس بک ،ٹوئٹر استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ من پسند میگزین اور کتاب کا مطالعہ کر لیا جائے ۔
8۔رات میں موبائل الارم تکیہ کے پاس نہ رکھیں بلکہ دور رکھیں تاکہ الارم بند کرنے کے لئے بستر سے اٹھنا پڑے ۔اس طرح آپ الارم اسنوز نہیں کریں گے ۔
9۔سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے صبح اٹھنے میں دقت ہوتی ہے ۔ سردی میں باقاعدگی سے دھوپ میں بیٹھیں تاکہ جسم کو قدرتی وٹامن ڈی مل سکے ۔
10۔ سردی میں زیادہ سے زیادہ خود کو متحرک رکھیں ۔اپنی پسند کی سرگرمیاں جو آپ کو متحرک رکھتی ہیں ( میوزک ،من پسند ناشتہ،کھانا ،یوگا )ذہن میں رکھیں تاکہ آپ صبح خوشی خوشی بیدار ہوسکیں ۔


اس بارے میں جانئے : سردیوں میں خشکی سیکری سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...