ایکنی کے خاتمے کے لئے مفید ٹپس

4,888

ویسے تو ایکنی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ عام طورپرایکنی تب ہوتی ہے جب میک اپ اورڈسٹ وغیرہ آپ کی جلد کے اندرداخل ہوجائے۔ جلدپرموجود مسام اگرچکناہٹ،مردہ خلیات اوربیکٹیریاکی وجہ سے بند ہوجائیں توایسی صورت میں جلد پرایکنی نمودارہونے لگتی ہے۔کیونکہ جلد میں داخل ہونے والی گندگی ایکنی کہ صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
توپھرآپ ان میں سے کسی بھی طریقے کواپنی جلد پراپلائی کریں لازماکااستعمال جاری رکھیں ۔
۱۔ایک کیلے کومیش کرکے اسمیں دوچمچ تربوز کارس شامل کریں اچھی طرح مکس کرکے بیس منٹ چہرے پرلگائیں اورسادہ پانی سے دھولیں سات دن بعد دانے غائب ہوجائیں گے۔
۲۔چارکول پاؤڈر اوردودھ کا پیسٹ بناکرچہرے پرلگائیں اورپچیس منٹ بعد دھولیں ایکنی دورہوجائے گی۔
۳۔ملتانی مٹی پانی میں ایک سے دوگھنٹے بھگونے کے بعداسمیں حب الرشاد پاؤڈرایک چٹکی اورجوکاآٹاایک چائے کاچمچ ڈال کرپیسٹ تیارکریں اورصرف دانوں پرلگائیں۔دوگھنٹے بعد بیسن سے منہ دھولیں۔ایکنی دورہوجائے گی۔
۴۔بیسن میں دولونگ کے پھول اورایک چٹکی جائفل جاوتری ملاکرپانی کے ساتھ پیسٹ تیارکریں اورمساج کریں۔
۵۔بعض اوقات ایکنی بہت تکلیف دہ ہوجاتی ہے اسمیں پس آجاتاہے اوردانے لال ہوجاتے ہیں ایسی ایکنی سے نجات کے لئے ایک چمچ پنیر بوٹی،نیم کے پتے سوکھے یاتازہ ایک مٹھی لے کرپانی کے ساتھ پیس کرچہرے پرلگائیں اورپندرہ منٹ بعد دھولیں آٹھ دن میں فرق پڑے گا۔
۶۔ایکنی ٹریٹمنٹ کے ساتھ اگر آپ چرائتہ ایک چمچ،نیم کے پتے ۱۱عدد،تخم کاسنی آدھاچمچ لے کراسے رات کوایک پیالی پانی میں بھگوکررکھ دیں۔اورصبح چھان کر پی لیں ۔یہ پانی چالیس دن تک لگاتار پینے سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔
۷۔پالک کاجوس،دہی،بادام کاتیل،اورعرق گلاب ایک ایک چمچ لے کرمکس کرکے صرف دانوں پرلگائیں۔
۸۔میتھی کے پتوں کاپیسٹ دوچمچ،بیسن اوردہی ایک ایک چمچ مکس کریں اوراسمیں چارقطر ے لیموں کارس اورچارقطرے گلیسرین شامل کریں۔منہ دھوکرخشک کرکے پورے چہرے پرلگالیں۔جب سوکھ جائے تومنہ دھولیں۔
۹۔ایلوویرا جیل اورہلدی ملاکرچہرے پرلگائیں کیل مہاسے اورنشان سب دورہوجائیں گے۔
۱۰۔تیزپات جلاکرپیس کرایک چمچ لے لیں۔پھراسے ایک چمچ شہد اورایک چوتھائی دارچینی پاؤڈر ملاکرایکنی پرلگاکرآدھاگھنٹے بعد دھولیں۔پرانے کیل مہاسے بھی دورہوجائیں گے۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے عرق گلاب لگائیں۔
۱۱۔ایکنی دورکرنے کے لئے پسی دارچینی ایک چٹکی،لیموں کارس چند قطرے اورایک چمچ شہد مکس کرکے لگالیں۔
۱۲۔ایکنی ختم ہو جائے تو نشان چھوڑ جاتی ہے۔ان نشانات کے خاتمے کے لئے بادام کاتیل ایک چمچ،آلواورٹماٹر کارس ایک ایک چمچ اورخشک دودھ ملاکران سب کاپیسٹ تیار کریں پانچ منٹ تک کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائزمساج کریں اوربیس منٹ بعد دھولیں یہ عمل روز کریں ایک ماہ کے اندر ایکنی کے نشانات ختم ہوجائیں گے۔بہترین نتائج کے لئے لازماکریم استعمال کریں۔

مزید جانئے :گرمیوں میں تروتازہ اور دلکش نظر آئیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...